17/09/2025
ایک سانپ ایک جگنو کے پیچھے دوڑنے لگا۔
جگنو رکا اور بولا:
"کیا میں آپ سے تین سوال پوچھ سکتا ہوں؟"
سانپ نے کہا، "پوچھو۔"
جگنو نے پوچھا، "کیا میں آپ کی خوراک کا حصہ ہوں؟"
سانپ نے کہا، "نہیں۔"
جگنو نے پوچھا، "کیا میں نے آپ کو کوئی نقصان پہنچایا ہے؟"
سانپ نے کہا، "نہیں۔"
جگنو نے پوچھا، "پھر آپ مجھے کیوں ختم کرنا چاہتے ہیں؟"
سانپ نے جواب دیا، "کیونکہ میں تمہیں چمکتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔"
کہانی کا سبق:
کچھ لوگ آپ کو نیچا دکھانے کے لیے کسی وجہ کے محتاج نہیں ہوتے،
وہ صرف یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ آپ چمکیں۔
یہ ایک کڑوا سچ ہے۔