21/07/2025
---
بیرہ سُم نہ اجازت ء نُمے
(صرف گ.ولی مارنے کی اجازت ہے تمھیں)
یہ کوئی نظم نہیں۔۔۔ یہ ایک اعلان ہے، ایک بغاوت ہے، ایک فیصلہ ہے۔۔۔
آج سے تقریباً 200 سال پہلے کوہلو، بلوچستان میں ایک چرواہے لعل ہان کی نظر ایک عورت پر پڑی جس کا نام "سمو" تھا۔ طوفان تھا، خیمہ بکھر رہا تھا، عورت اپنے آشیانے کو بچا رہی تھی۔ لعل ہان کی زندگی پل میں بدل گئی۔ وہ شاعر بن گیا، عاشق بن گیا۔ "مست توکلی" کہلایا اور سمو کو اپنی شاعری میں زندہ کر گیا۔
کسی نے اُسے قتل نہیں کیا، نہ پتھر مارے، نہ طعنوں سے گھائل کیا۔ اُس پر لقب "حضرت مست توکلی" رکھ دیا گیا۔ اُس کی قبر پر آج بھی لوگ حاضری دیتے ہیں۔ یہ بلوچ روایت کی وسعت تھی۔ یہ وہ قبائلی اقدار تھیں جو محبت اور جذبے کو تقدس بخشتی تھیں۔
چودہ سَو سال پہلے حضرت خدیجہؓ جیسی باوقار عورت ایک نوجوان حضرت محمد ﷺ کو شام کا تجارتی قافلہ سونپتی ہیں۔ اُن کی دیانت داری سے متاثر ہو کر خود نکاح کی پیش کش کرتی ہیں۔ وہ مالکہ ہیں، مگر غلام کے ذریعے رشتہ بھیجتی ہیں۔
نہ رسم آڑے آئی، نہ رواج۔۔۔ نہ غیرت کا بہانہ بنایا گیا۔
مگر آج... 2025 میں؟
آج بھی شیتل جیسے ہزاروں سمو، صرف اس لیے "ق ت ل" کر دی جاتی ہیں کہ انہوں نے اپنی مرضی سے نکاح کا حق استعمال کیا؟
شیتل، جس کے ہاتھ میں قرآن تھا، اُس نے نہ التجا کی، نہ فریاد۔۔۔ بس ایک جملہ کہا:
> بیرہ سُم نہ اجازت ء نُمے
(تمہیں صرف گولی مارنے کی اجازت ہے)
یہ جملہ اُس بےحسی، اُس جعلی غیرت کے منہ پر تھپڑ ہے جس نے بیٹیوں کو اپنا زیور نہیں، اپنی ملکیت سمجھ لیا ہے۔
---
✨ اسلام کی روشنی میں "غیرت" کا مفہوم کیا ہے؟
اللہ کے رسول ﷺ نے تو محبت، عزت، وفا، عدل اور رحم کا درس دیا۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
> "تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے لیے بہتر ہو، اور میں اپنے اہلِ خانہ کے لیے سب سے بہتر ہوں۔"
(سنن ترمذی، حدیث 3895)
> "کسی مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کا خون حلال نہیں، سوائے تین صورتوں کے: زناکار شادی شدہ، جان کے بدلے جان، اور دین چھوڑنے والا (مرتد)۔"
(صحیح بخاری، حدیث 6878)
کیا پسند کی شادی کرنا زنا ہے؟ نہیں۔
کیا وہ مرتد ہوئی؟ نہیں۔
تو کس شریعت کے تحت 9 گولیاں مار دی گئیں؟
---
💔 جب غیرت صرف عورت کے نکاح پر جاگتی ہے۔۔۔
باپ اپنی بیٹی کو بیچ دے، غیرت نہیں جاگتی۔
بیوی پر ظلم کرے، غیرت سوئی رہتی ہے۔
بہن پر جبر کرے، غیرت اندھی رہتی ہے۔
مگر جیسے ہی بیٹی اپنی مرضی سے نکاح کرے، غیرت چیخنے لگتی ہے۔
یہ غیرت نہیں، انا، برتری اور جاہلانہ ملکیت کا زہر ہے۔
---
🕊️ امتِ مسلمہ سے گزارش ہے...
شریعت کا نام لے کر بے گناہ قتل کو "جائز" نہ ٹھہرائیں۔
بیٹیوں کو محبت، احترام اور تحفظ دیں۔
جاہل روایات کو قرآن و سنت کے ترازو میں تولیں۔
حضرت خدیجہؓ، حضرت فاطمہؓ، حضرت عائشہؓ کی سیرت کو اپنائیں۔
سمو، شیتل اور ہزاروں شہید بیٹیوں کی خاموش چیخوں کو سمجھیں۔
---
📣 یہ پوسٹ مت پھیلائیں۔۔۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ "غیرت" کے نام پر قتل اسلام ہے۔
لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ بیٹیاں عزت سے جئیں،
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ماں، بہن، بیوی، بیٹی کو انسان سمجھا جائے —
تو یہ جملہ پھیلا دیں:
> "بیرہ سُم نہ اجازت ء نُمے"
یہ جملہ اب صرف ایک واقعے کی یادگار نہیں،
یہ ایک اعلان ہے۔۔۔
کہ بیٹی اب خاموش نہیں رہے گی۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシalシ