02/09/2026
لاہور: نویں جماعت میں ناکامی پر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کر لیا
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نویں جماعت کے نتائج میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر 16 سالہ طالبہ نور فاطمہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے حقیقی اسباب سامنے آ سکیں۔
والدین اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر بچوں کی ذہنی صحت اور ان کے جذبات کا خاص خیال رکھیں تاکہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔