The Digital Broadcast

The Digital Broadcast TDB : The Digital Broadcast ,Leading Digital Platform of Pakistan & Norway
(2)

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔۔ہم ڈاکٹر صاحب کو پاکستان کے سرزمین پر ویلکم کرتے ہیں
30/09/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے۔۔
ہم ڈاکٹر صاحب کو پاکستان کے سرزمین پر ویلکم کرتے ہیں

27/09/2024

Discover the Secrets of WORLD TOURISM DAY Celebration! | The Digital Broadcast

Join us as we dive into the fascinating world of WORLD TOURISM DAY! In this video, we'll explore the significance of this special day dedicated to promoting travel and cultural exchange. Discover how different countries celebrate and the unique events that bring people together. Whether you're a travel enthusiast or simply curious about global cultures, this video is for you. Learn how WORLD TOURISM DAY fosters a greater appreciation for our planet and the diverse experiences it offers. Don't forget to subscribe for more travel insights and adventures!

26/09/2024

استعفیٰ دینے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
خان صاحب کے ساتھ صرف مخصوص لوگ ملاقات کرتے ہیں
پی ٹی آئی ایم این اے کے تہلکہ خیز انکشافات
The main reason for resigning came to light | PTI MNA Junaid Akbar Exclusive Podcast | TDB News


25/09/2024

The 79th session of the UN General Assembly | Exclusive with Dr. Munawar Hussain

بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گُفتگو• اگلا جلسہ میانوالی نہیں، آئندہ ہفتے راو...
23/09/2024

بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گُفتگو

• اگلا جلسہ میانوالی نہیں، آئندہ ہفتے راولپنڈی میں کریں،

• کل سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیلی تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں۔ اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل میں میری تعریف اور میری کریڈیبلٹی کی بات کی گئی، لگتا ہے انہیں انگریزی سمجھ نہیں آتی،

• اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے۔ پہلے سیز فائر کرے، آپ پہلے دو ریاستی حل کی جانب جائیں، پھر آپ سے بات چیت ہوگی،

• اسرائیلی اخبار میں لکھا گیا کہ میری مغربی ممالک اور مسلم امہ میں کریڈیبلٹی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو می...
23/09/2024

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے اور انہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دیے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا

اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں: ہندو جماعت نو نریمان سینا
20/09/2024

اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں: ہندو جماعت نو نریمان سینا

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے زبر دست...
20/09/2024

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس نئی تاریخی حد کو چھو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا اختتام مثبت ہوا اور 100 انڈیکس نئی ریکارڈ حد کو چھو گیا، بلندترین سطح 82372 ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہلاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...
20/09/2024

پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس قانون بن گیا، صدر مملکت نے دستخط کر دیےصدر مملکت آصف زرداری سپریم کورٹ پ...
20/09/2024

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس قانون بن گیا، صدر مملکت نے دستخط کر دیے
صدر مملکت آصف زرداری سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔

سنگاپور میں سبز ہلالی پرچم بلند، شاہ زیب نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لیپاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ایک بار پھر غیر ملک...
20/09/2024

سنگاپور میں سبز ہلالی پرچم بلند، شاہ زیب نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ایک بار پھر غیر ملکی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم سر بلند کر دیا اور سنگاپور میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی اور کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے اسٹار فائٹر نے فائنل میں برازیلین حریف ’’برونو ایسیس‘‘ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطلاسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بد...
20/09/2024

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے 3 افسران کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن سندھ اظہرحسین ٹنواری کو نااہلی اور بدنظمی پر معطل کیاگیا۔

Adresse

Oslo
00000

Varslinger

Vær den første som vet og la oss sende deg en e-post når The Digital Broadcast legger inn nyheter og kampanjer. Din e-postadresse vil ikke bli brukt til noe annet formål, og du kan når som helst melde deg av.

Del