
15/10/2023
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله
بتاریخ 2023/10/14 کو انٹرنیشنل مسابقہ حفظ قرآن کریم دبئ کے لئے نیپال سے صوبائی مسابقہ حفظ قرآن کریم کے لئے اس بندہ کو مدرسہ قاسمیہ گھسکی سنسری سے دو طالب کے ساتھ اسلامی سنگھ کی اوفیس براٹ نگر سروچیا میں حاضری کا موقع ملا ، وہاں پہونچ کر ذمہ داران سے ملاقات ہوئی اور سبہوں نے پرتپاک استقبال کیا ،
بعدہ امیر جماعت کی معیت میں پروگرام ہال میں پہونچا جہاں دوردراز سے آئے ہوے مساہمین و مہمانان عظام حضرات موجود تھے پروگرام اصل ہدف کی طرف گامزن ہوا پہلا مرحلہ اپنے اصل مقصد کی طرف چل پڑا ،
حافظ وسیم بہوٹہا کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا
حکم کا فریضہ بندہ خاکسار کے کاندھے پر آیا ،
پروگرام کا سلسلہ چلتا رہا قراء حضرات آتے رہے اپنی سریلی آواز اور بلبل سے نغمگی سے محفل کو معطر کرتے رہے ، اسی طرح پروگرام کا سلسلہ قبل ظہر اپنے اختتام کو پہونچا اور اس کے بعد صدرِ محفل حضرت مولانا ذوالفقار علی صاحب کی نصیحتوں سے ہم سامعین کو مستفید ہونے کا موقع ملا اور اخیر میں صوبائی امیر جماعت حضرت مولانا سجاد عالم فلاحی صاحب کی چند نصیحانہ کلمات کے بعد فائزین کا اعلان کیا گیا جس کا نتیجہ الحمدللہ بہت اچھا رہا ، اسی طرح فائزین میں مدرسہ قاسمیہ کے طالب علم کا بھی نام آیا ، اب انشاء اللہ 28 اکتوبر کوفائنل رائونڈ KTM میں ہوگا
اللہ اس پروگرام کو آسان کرے ، ہمے بھی حامل قرآن بنائے۔آمین