Naat Shareef 786

Naat Shareef 786 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Naat Shareef 786, Media, Parsiya, Butwal.

20/10/2025





20/10/2025

हर लम्हा हर आन रहेगा हर दम यह आबाद
उलमा फाउंडेशन ज़िन्दा बाद

तमाम अहबाब को उलमा फाउंडेशन जिला कपिलवस्तु की जानिब से 11वीं शरीफ की दिली मुबारक बादNaushad Ahmad Nepali Qadri मीडिया इन...
04/10/2025

तमाम अहबाब को उलमा फाउंडेशन जिला कपिलवस्तु की जानिब से 11वीं शरीफ की दिली मुबारक बाद

Naushad Ahmad Nepali Qadri मीडिया इनचार्ज उल्मा फाउंडेशन जिला कपिलवस्तु

*ضلعی کمیٹی کی مشاورتی نشست —— ایک تحقیقی و فیصلہ کن پروگرام*یکم اکتوبر بروز بدھ سہ پہر تین بجے مدرسہ اہلِ سنت چشتیہ ڈگڈ...
02/10/2025

*ضلعی کمیٹی کی مشاورتی نشست —— ایک تحقیقی و فیصلہ کن پروگرام*

یکم اکتوبر بروز بدھ سہ پہر تین بجے مدرسہ اہلِ سنت چشتیہ ڈگڈوا، وجے نگر گاؤں پالیکا میں علماء فاؤنڈیشن ضلع کپِل وستو کی ایک نہایت ہی اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست کی صدارت صدرِ اعلیٰ علماء فاؤنڈیشن ضلع کپِل وستو، حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ نے فرمائی۔

میٹینگ کا آغاز حسبِ روایت کلامِ ربانی کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حضرت حافظ احمد یار خان نعیمی صاحب قبلہ نے حاصل کی۔ اس کے بعد حضرت مولانا علی حسن نظامی صاحب قبلہ نے بارگاہِ اعلیٰ حضرت میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس سے محفل کی معنوی فضا مزید مملو بالانوار ہوگئی۔

*ایجنڈے کی تفصیل*

حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب صدرِ اعلیٰ نے بڑے ہی جامع اور واضح انداز میں ایجنڈے پر روشنی ڈالی، جن کی نمایاں شقیں حسبِ ذیل رہیں:

*۱۔ ضلع بھر میں نل کی تنصیب* —— اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ علماء فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر جائے ضرورت پر نل لگائے جائیں گے، خواہ وہ مسجد ہو، مدرسہ یا کسی غریب کا مکان۔ اس موقع پر یہ وضاحت بھی کی گئی کہ یہ عظیم کارِ خیر حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی صاحب قبلہ کے عطیات سے انجام پا رہا ہے، جنہوں نے ہر نل کے پسِ منظر میں کم از کم ۲۵ ہزار روپیہ دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔

*۲۔ ممبران کے آئی ڈی کارڈ کی تصحیح*—— صدرِ اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ آئی ڈی کارڈ تیار ہوچکے ہیں اور انہیں واٹس ایپ کے ذریعہ ممبران تک پہنچایا گیا ہے تاکہ وہ نام، کی اسپلینگ اور ڈیٹ آف برتھ کی تصدیق و اصلاح کرسکیں۔

*۳۔ پالیکا سطح پر تعلیمی مقابلے* —— موجودہ حالات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی مقابلے فی الحال ملتوی کردیے جائیں اور عید کے بعد مناسب وقت پر دوبارہ اس کی تیاری کی جائے۔

*۴۔ سفرِ بریلی کا معاملہ*—— چونکہ بریلی شریف کے حالات اس وقت نہایت نازک ہیں، اس لیے علمائے کرام سے دعا کی خصوصی درخواست کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ سفرِ بریلی ملتوی کردیا جائے۔ حالات پُرسکون ہونے کے بعد ازسرِنو تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

*ہماری ذمہ داریاں*

تمام پالیکا کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی حدود میں مساجد، مدارس اور دیگر مقامات کا جائزہ لیں جہاں نل کی ضرورت ہے تفصیلات صدرِ اعلیٰ حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب کو براہِ راست مطلع کریں تاکہ فہرست مرتب کی جاسکے۔

*میڈیا انچارج کی شکایت*

نہایت دردمندی سے یہ شکوہ کر رہا ہوں کہ اکثر ممبران علماء فاونڈیشن میٹینگ میں شرکت سے محروم رہتے ہیں، حالانکہ مشاورت ہی ہر کامیابی کی بنیاد ہے۔ جب بھی آن لائن یا آف لائن نشست کے بارے میں رائے طلب کی جاتی ہے تو اکثر حضرات آف لائن میٹنگ پر اتفاق کرتے ہیں، مگر اعلانِ وقت و مقام کے بعد بھی غیرحاضری مایوس کن ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مصباحی صاحب کی اس حکیمانہ نصیحت "حرکت ہی میں برکت ہے" کو اپنا لیں پھر دیکھیں انشاء اللہ بہترین جزا اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا

یہ بابرکت نشست دعا اور خیرخواہی پر منتج ہوئی۔ شرکت فرمانے والے جید علمائے کرام میں نمایاں نام یہ ہیں:

حضرت مولانا مجیب الرحمن مصباحی (ضلعی انچارج)

حضرت مولانا صدام حسین امدادی (صدرِ اعلیٰ)

حضرت مولانا علی حسن نظامی (وَرِسٹ صدر)

حضرت حافظ احمد یار خان نعیمی (ضلع سکریٹری)

نوشاد احمد قادری (میڈیا انچارج)

عالی جناب ماسٹر اصغر صاحب

حضرت مولانا اورنگ زیب برکاتی صاحب

حضرت مولانا اکرم علیمی صاحب

حضرت مولانا افضل حسین امجدی صاحب

حضرت مولانا ارشاد جامعی صاحب

اس طرح یہ نشست علم و حکمت، اتحاد و یکجہتی اور عملی منصوبہ بندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

✍️ رپورٹ: نوشاد احمد قادری
میڈیا انچارج، علماء فاؤنڈیشن
ضلع کپِل وستو، نیپال

28/09/2025
*علامہ نور محمد خالد مصباحی: خدمتِ دین و ملت کا درخشندہ چراغ**علماء کی وراثت اور خالد مصباحی کی پہچان*ملتِ اسلامیہ کی اص...
16/09/2025

*علامہ نور محمد خالد مصباحی: خدمتِ دین و ملت کا درخشندہ چراغ*

*علماء کی وراثت اور خالد مصباحی کی پہچان*

ملتِ اسلامیہ کی اصل متاع اس کے علماء ہیں، جن کی محنت اور اخلاص سے دین کے قلعے آباد رہتے ہیں۔ انہی علماء کے درخشندہ سلسلے کی ایک تابندہ کڑی ادیبِ شہیر حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی صاحب قبلہ ہیں، جو علماء فاؤنڈیشن نیپال کے مرکزی خازن کی حیثیت سے نہایت فعال اور متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

*ضلع کپلوستو میں علماء فاؤنڈیشن کا قیام*

ضلع کپلوستو میں علماء فاؤنڈیشن کے وجود کا سہرا انہی کے سر ہے۔ یہ انہی کی دور اندیشی اور جہدِ مسلسل کا نتیجہ ہے کہ آج اس خطے میں علماء فاؤنڈیشن کا جھنڈا بلند ہے اور دینی و تعلیمی سرگرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں۔

*مدارس کے بانی اور مدرسہ احسن البرکات*

حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی کئی مدارس کے بانی ہیں۔ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے آپ نے مختلف خطوں میں مدارس قائم کیے تاکہ نئی نسل قرآن و سنت کی روشنی سے منور ہو۔ اس وقت آپ ضلع کپلوستو کے قصبہ تولہوا میں اپنے ہی قائم کردہ عظیم دینی ادارہ مدرسہ احسن البرکات میں خدمتِ دین کے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ یہ ادارہ آپ کی دوراندیشی، اخلاص اور دین سے بے پناہ محبت کا آئینہ دار ہے۔

*غرباء و فقراء کی خدمت اور مساجد و مدارس کی سرپرستی*

حضرت خالد مصباحی اپنی شب و روز کی مصروفیات میں غرباء و فقراء کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں۔ مدارس کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور مساجد کی تعمیر و ترقی کے لیے آپ ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ یہی خدمتِ خلق اور خدمتِ دین کا حسین امتزاج آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔

*انعامی مقابلے میں سندِ اعزاز*

علماء فاؤنڈیشن ضلع کپلوستو نے حالیہ انعامی مقابلے میں انہیں سندِ اعزازی سے نواز کر ان کی بے لوث خدمات کا اعتراف کیا۔ یہ اعزاز دراصل ان کی محنت، خلوص اور اخلاص کا ثمر ہے جس نے انہیں عوام و خواص کی نگاہوں میں معتبر و محترم بنا دیا۔

*نیپال کے علماء کی عظمت کا علمبردار*

حضرت خالد مصباحی کی خدمات کا دائرہ نیپال کی سرحدوں تک محدود نہیں۔ آپ کی کوششوں نے بیرونِ ملک بھی نیپالی علماء کا وقار بلند کیا ہے۔ ان کی علمی و ادبی صلاحیتیں، خدمتِ دین کا جذبہ اور سادہ مگر باوقار طرزِ حیات، انہیں ایک ایسی شخصیت بنا دیتی ہیں جو نیپال کے علماء کی عظمت کا روشن مینار ہے۔

*اصلاحِ معاشرہ کی عملی جدوجہد*

آپ کی خصوصیات میں سے ایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ آپ بستی بستی، قریہ قریہ جاکر عوام کے حالات کا جائزہ لیتے ہیں اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے عملی اقدام فرماتے ہیں۔ ان کی یہ جہدِ مسلسل معاشرتی بیداری اور دینی شعور کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

*کلمات تشکر*

یقیناً، حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی کی شخصیت ایک ایسے چراغ کی مانند ہے جو دین و ملت کی خدمت کے راستوں کو منور کر رہا ہے۔ ان کی موجودگی ملتِ اسلامیہ کے لیے باعثِ فخر ہے اور ان کی جدوجہد آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ۔ ایسے علماء ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں جتنا خراجِ تحسین پیش کیا جائے، کم ہے۔

از قلم *نوشاد احمد قادری*
میڈیا انچارج علماء فاونڈیشن ضلع کپلوستو
پرنسپل *جامعہ اہلِ سنت مصباح العلوم مسکینیہ چنروٹا*

Address

Parsiya
Butwal
17189

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naat Shareef 786 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naat Shareef 786:

Share

Category