pukar e subah news

pukar e subah news you tube channel

13/08/2026

ہنگو: محکمہ تعلیم ہنگو میں بطور بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر تعینات ہونے والے محبوب خان کے اعزاز میں سابق اے ڈی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن رحمت شاہب کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 🥰

تقریب میں سابق ایم پی اے عتیق الرحمن، آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر فیروز خان، اے پی سی اے کے صدر، ملک دلمت، ملک حاجی ملوک خان سمیت محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

شرکائے تقریب نے محبوب خان کو خوش آمدید کہا اور نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے محکمہ تعلیم کے مالی و انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

10/08/2026

لوئر اورکزئی میں ثرند خیل کی کوئلہ لیز کے معاملے پر تمام مالکان متفق ہو گئے ہیں۔🥰
ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں کے ساتھ کوئلے کے حوالے سے ہونے والا جرگہ کامیاب رہا ہے، جس میں فریقین کے درمیان 6 آنے پر باقاعدہ اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ذرائع

​ свое

10/08/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا ہاؤس، اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ 🥰

اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، پشاور ریجن کے صدر عاطف خان، بابر اعوان، شہرام ترکئی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

01/08/2026
29/07/2026

🚨 گمشدگی کی اطلاع 🚨
​آج صبح بمورخہ 29 جولائی کو یہ لڑکا اورکزئی، ٹانڈا سے لاپتہ ہوا ہے۔ یہ اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ "میں خالا کے گھر جا رہا ہوں"، لیکن تا حال اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
​اگر کسی کو بھی اس کے بارے میں کوئی معلومات ملے یا یہ کہیں نظر آئے، تو برائے مہربانی درج ذیل نمبروں پر فوری رابطہ کریں:
​نام: ثاقب
​والد کا نام: عادل
​عمر: 12 سال
​علاقہ: ٹانڈا، اورکزئی
​رابطہ نمبرز:
📞 عارف: 03029571334
📞 عادل: 03069192923
​(برائے مہربانی اس پیغام کو آگے شیئر کریں تاکہ بچّہ جلد از جلد مل سکے)

29/07/2026
26/07/2026

ان شاء اللہ، 5 اگست 2026 کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔ 🌿
آئیں، آئین کی بالادستی، جمہوریت، عوام کے حقوق اور اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک آواز بنیں۔ آپ کی شرکت ہی ہماری طاقت ہے۔

— سابق صدر ویلفیئر ونگ پی ٹی آئی ضلع اورکزئی، بہادر جانان اورکزئی

23/07/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شہید حاجی عزت گل پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی، اہلِ خانہ کے لیے شہید پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قبائلی مشران کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

23/07/2026

ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقے کڑاپہ میں ملک عزت گل کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، 😢 جس کے نتیجے میں وفات پاگئے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

21/07/2026

میں، سابق صدر ویلفیئر ونگ پی ٹی آئی ضلع اورکزئی، بہادر جانان اورکزئی، اج ملک عزت گل حاجی کے افسوسناک انتقال/واقعے کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ وہ ایک باوقار اور مخلص بزرگ تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

Address

Pashwar
Kathmandu
BA123BILLNE#+=(3)+

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when pukar e subah news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to pukar e subah news:

Shortcuts

Share