GB Breaking News

GB Breaking News News about GB Pakistan and views of the residents.

07/02/2026

🚨 *اہم خبر*
کل بروز اتوار 8 فروری 2026 کو سکردو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ھے۔ ٹرانسپورٹ حضرات سے گزارش ھے کہ کل ٹرانسپورٹ کا نظام بند رکھیں تو بہتر ھے رہے گا۔۔۔۔
شکریہ

گورنمنٹ اف گلگت بلتستان  اس پر  جلد از جلد نوٹس لے شتیال کے مقام  پہ کے پی کے پولیس  نے شدید سردی میں گلگت بلتستان سے را...
17/01/2026

گورنمنٹ اف گلگت بلتستان اس پر جلد از جلد نوٹس لے
شتیال کے مقام پہ کے پی کے پولیس نے شدید سردی میں گلگت
بلتستان سے راولپنڈی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو کانوائے کے نام پر گھنٹوں سے روکا ھوا ھے ہلکی پھلکی بارش بھی ھورہی ھے اور مسافروں میں خواتین ، بچے اور بزرگوں سمیت مریض بھی شامل ہیں ۔

پھنسے ہوئے مسافروں نے گلگت بلتستان حکومت سے شاھراہ قراقرم پر جاری اس اذیت ناک صورتحال کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

گلگت سے راولپنڈی کا سفر 10 گھنٹوں کا ھے جو اس صورتحال کی وجہ سے 20 گھنٹوں میں طے ھوتا ھے اور آدھی رات کو مسافر راولپنڈی پہنچ کر ایک اور مصیبت کا سامنا کرتے ہیں ۔

گلگت بلتستان سے لاہور کاروبار کرنے کی غرض سے ایا ہوا نوجوان لاہور میں  گونڈا گردی عناصر   کی رحم و کرم پر گلت بلتستان سے...
11/01/2026

گلگت بلتستان سے لاہور کاروبار کرنے کی غرض سے ایا ہوا نوجوان لاہور میں گونڈا گردی عناصر کی رحم و کرم پر
گلت بلتستان سے آئے پاکستانی شہری کیلے آواز بلند کیجے
لاقانونیت کی انتہا 💥
لاہور مصطفیٰ ٹاؤن مارکیٹ انتظامیہ نے آج شام4 بجے پولیس اسٹیشن مصطفیٰ ٹاون کے باہر احتجاج کی کال دے دی

مریم نواز شریف کا محفوظ لاہور غنڈہ عناصر کے ہتھے چڑھ گیا بااثر افراد نے شراب پی کر اسلحہ کی دہشت سے لاہور مصطفیٰ ٹاؤن ایک دکان دار پر حملہ کیا جب غریب دکاندار نے اپنے کھانے کا بل مانگا تو 19 افراد نے بدمعاشی کے ساتھ اسلحے سے ہتھیاروں سے مارا جب غریب دکاندار تشدد سے بے ہوش ہوگیا تو وہ آوازیں لگاتے ہوئے چار گاڑیوں پر اسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے
یہ اوباش لڑکے مصطفیٰ ٹاؤن ایک ڈیرے پر بیٹھ کر شراب پیتے ہیں جوا کھیلتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں پر ظلم کرتے ہیں
پنجاب پولیس لاہور پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف کی امید
Maryam Nawaz Sharif

گلگت بلتستان میں غیر معیاری  گندا اور مضرصحت  گندم  فروخت ہونے کا انکشاف گلگت بلتستان کے عوام کو غیر معیاری گندم، جس میں...
08/01/2026

گلگت بلتستان
میں غیر معیاری گندا اور مضرصحت گندم فروخت ہونے کا انکشاف
گلگت بلتستان کے عوام کو غیر معیاری گندم، جس میں مکئی کی ملاوٹ اور بدبو شامل ہونے کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔ محکمۂ خوراک گلگت بلتستان اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہا ہے، جو کہ عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ
عوام گندم کے نام پر کچرا کھانے پر مجبور ہیں، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔
گندم کے نام پر عوامی صحت سے کھیلنے والے نااہل اور غیر ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر ٹرانسفر کیا جائے۔عوام کے فریاد

03/01/2026

ہیلو ڈی سی گانچے
خپلو
بلے گوند پاور ہاؤس کی بحالی کے باوجود شہر بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری، مین بازار سمیت پورا خپلو اس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

سکردو کو گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ میں سب سے زیادہ نمائندگی حاصل؛ گلگت، دیامر اور استور کے بعد، نگر، گانچھے، کھرمنگ ا...
02/01/2026

سکردو کو گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ میں سب سے زیادہ نمائندگی حاصل؛ گلگت، دیامر اور استور کے بعد، نگر، گانچھے، کھرمنگ اور شگر کی کوئی نمائندگی نہیں
گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ میں اسکردو کو سب سے زیادہ نمائندگی حاصل ہے، جہاں سے چار اراکین شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، ڈاکٹر نیاز علی اور سیدہ فاطمہ (مشیر) شامل ہیں۔ سیدہ فاطمہ نگراں سیٹ اپ کی واحد خاتون رکن بھی ہیں۔
گلگت، استور اور دیامر سے تین، تین اراکین شامل کیے گئے ہیں۔ گلگت کی نمائندگی ساجد علی بیگ، مولانا شرافت دین اور سید عادل شاہ کر رہے ہیں۔ استور سے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد، کرنل (ر) ابرار اسماعیل اور ممتاز حسین شامل ہیں۔ دیامر کی نمائندگی حاجی مہر داد، مولانا سرور شاہ اور حاجی عبدالحکیم (مشیر) کر رہے ہیں۔
ہنزہ اور غذر سے ایک، ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے۔ ہنزہ سے راجہ شہباز خان جبکہ غذر سے بہادر علی خان کو نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ نگر، کھرمنگ، شگر اور گانچھے اضلاع کو نگراں کابینہ میں کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔
نگراں کابینہ 12 وزراء اور دو مشیروں پر مشتمل ہے، جس کی قیادت نگراں وزیر اعلیٰ کر رہے ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے 25 نومبر کو حلف اٹھایا تھا، جبکہ کابینہ کا نوٹیفکیشن چند ہفتے بعد جاری کیا گیا، جس کے ساتھ نگراں حکومت کا ڈھانچہ مکمل ہوا۔

02/01/2026

حاجی انور علی نے آزاد حثیت میں حلقہ نمبر 2 گنگچھے سے الیکشن میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا

نگران کابینہ میں گنگچھے کو دیوار سے لگایا گیا ہم اس مذموم سازش کے خلاف خاموش نہیں رہینگے عوام احتجاج کیلئے تیار رہیں جب ...
02/01/2026

نگران کابینہ میں گنگچھے کو دیوار سے لگایا گیا ہم اس مذموم سازش کے خلاف خاموش نہیں رہینگے عوام احتجاج کیلئے تیار رہیں جب تک نگران کابینہ میں نمائندگی نا ملے گنگچھے میں انٹری بند کر دینگے
kazmi

02/01/2026

نگر ، گانچھے اور شگر کو نگران حکومت میں جگہ نہ مل سکی ۔

عمران خان صاحب پاکستان
20/12/2025

عمران خان صاحب
پاکستان

19/12/2025

خپلو
بھارت میں مسلم خاتون کا چہرے سے پردہ زبردستی ہٹانے کے واقعے پر ان کے وزیرِ اعلیٰ اور مودی حکومت کے خلاف مین بازار خپلو میں احتجاج کررہے ہیں۔

ان شاء اللہ! عوام کی طاقت سے اس بار الیکشن جیت کر دکھائیں گے—ماشہ بروم کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسی عزم کے س...
19/12/2025

ان شاء اللہ! عوام کی طاقت سے اس بار الیکشن جیت کر دکھائیں گے—ماشہ بروم کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسی عزم کے ساتھ سید شمس الدین نے اپنے رفقاء سے مشاورت کے بعد باقاعدہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن 2020 میں سید شمس الدین صاحب معمولی مارجن سے الیکشن ہارے تھے۔ آپ نے تقریباً 6 ہزار ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، جو عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

Address

18
Barka'

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share