Hmari Zindgi

Hmari Zindgi “Grace comes to forgive and then forgive again.”

سناٹے سے گونجتا کمرہ، بند دروازے کے پیچھے چھ ماہ پرانی لاش، نہ کوئی آنکھ اشکبار، نہ کوئی ماتم، نہ دعا۔ صرف دیواریں گواہ ...
11/07/2025

سناٹے سے گونجتا کمرہ، بند دروازے کے پیچھے چھ ماہ پرانی لاش، نہ کوئی آنکھ اشکبار، نہ کوئی ماتم، نہ دعا۔ صرف دیواریں گواہ تھیں اُس عورت کی تنہائی کی، جو کبھی خودمختاری پر نازاں تھی۔ رشتوں کو زنجیر سمجھ کر توڑ دیا، فیمینزم کے نشے میں باپ، بھائی، شوہر، حتیٰ کہ رب سے بھی روٹھ گئی۔

اداکارہ حمیرا اصغر — ایک مشہور، آزاد عورت — لیکن کیا واقعی کامیاب؟ جب پولیس نے اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا، تو جواب ملا:
“ہم نے بہت پہلے اس سے ناتا توڑ لیا، لاش ہے تو جیسے چاہو دفنا دو۔”

سوال یہ ہے کہ وہ کون سی “آزادی” تھی جو باپ کو اتنا سخت، بھائی کو اتنا خاموش اور معاشرے کو اتنا بے حس کر گئی؟ یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ فیمینزم کا وہ چہرہ ہے، جو دکھتا روشن ہے، لیکن اندر سے تنہا، کھوکھلا اور اندھیرے سے لبریز۔

فیمینزم نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن، بیوی جیسے مقدس رشتوں سے نکال کر صرف “خود” بنا دیا، اور یہی “خود” اُسے تنہا کر گیا۔
انسٹاگرام کے فالورز، ٹوئٹر کے نعرے، فیس بک کی دوستیں — سب خاموش۔

کاش وہ سمجھ پاتی کہ باپ کی ڈانٹ محبت ہوتی ہے، بھائی کی غیرت عزت کی چادر، شوہر کی رفاقت تحفظ، اور خاندان سایہ دار درخت۔

مگر فیمینزم نے سب کچھ چھین لیا — حتیٰ کہ ایک جنازہ دینے والا بھی نہ چھوڑا۔

حمیرا اصغر چلی گئی,
لیکن فیمینزم کی دُھند میں گُم اور لاکھوں قطار میں لگی ہیں اس عارضی زندگی سے لطف کو کشید کرتی,
بس ہمیں تب ہوش آتا ہے،
جب تعفن زدہ لاش دیواروں کو گھورتی رہتی ہے ۔۔۔
"اور دیواریں قہقے لگا کر کہتی ہیں آزادی چاہیے تھی نا؟ لے لو.

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا...
27/05/2025

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا معجزے آج بھی ہوتے ہیں ☺️

لبيك اللهم لبيك 💕

زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا "عامر" نامی شخص کی ہے

یہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ پہ نام میں (القذ اافی) ہونے کے سبب سیکورٹی کلیئرنس نہیں دیا گیا اور جہاز عامر کے بغیر ہی پرواز کر گیا
لیکن کچھ فنی خرابی کے سبب کچھ ہی دیر میں جہاز کو واپس اسی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تو ایک بار پھر عامر نے کوشش کی کہ وہ بھی حج بیت اللہ کے لیے جہاز میں سوار ہو مگر پائلٹ نے جہاز کے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا اور ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد جہاز ایک بار پھر پرواز کر گیا
لیکن ایک بار پھر فنی خرابی کے سبب واپس لینڈنگ کرنا پڑی
عامر نے اس بار پھر سفر کی کوشش کی مگر پھر انکار ہوا
اور جہاز پرواز کر گیا
لیکن تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑا
اس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک "عامر" جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گے
اس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وعافیت سعودیہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

زیارت بیت اللہ الحرام کے لیے قبولیت اصل ہے

کچھ لوگ زمین پہ غیر معروف ہیں لیکن عرش پہ معروف و محبوب ہیں

#لبيك
#الحج

🇵🇰 WHO IS IMRAN KHAN? AND WHY HIS SONS ARE FINALLY SPEAKING OUTFor decades, Imran Khan has been one of Pakistan’s most p...
13/05/2025

🇵🇰 WHO IS IMRAN KHAN? AND WHY HIS SONS ARE FINALLY SPEAKING OUT

For decades, Imran Khan has been one of Pakistan’s most polarizing figures: a cricket hero, a philanthropist, a reformist prime minister—and now, a jailed political leader whose future remains uncertain.

His 2 sons, Sulaiman and Qasim, have never spoken publicly.

Until now.

The sons of the former Prime Minister have broken their silence, not to defend a political career, but to speak for the man they know as their father.

Sulaiman:

“We’ve always known him as a great man. To us, he’s always been our hero.”

Qasim:

“We’ve never spoken before, but seeing what he’s going through—we couldn’t stay quiet.”

Khan rose to fame as the captain who delivered Pakistan’s only Cricket World Cup victory in 1992.

But he turned down global celebrity to return home and build a cancer hospital in memory of his mother.

In 1996, he launched his political party—one that would take over two decades to gain national traction.

Sulaiman:

“He never chased power. He gave up everything because he believed Pakistan could be better.”

By 2018, Khan had become Prime Minister, promising to root out corruption and build what he called a “New Pakistan.”

But his tenure was turbulent.

In 2022, he was ousted through a no-confidence vote.

By 2023, he was facing multiple legal charges and serving time behind bars.

He was shot, his name was banned from being aired on national media, and his current wife is now behind bars.

Qasim:

“He always told us: if you stand for truth, you’ll pay a price. We’re seeing that now.”

In their words, this is not just about politics. It’s about values passed down from a father who, they insist, never gave in.

Sulaiman:

“He always said, no matter how hard it gets—stand your ground.

That’s what he’s doing right now.”

The message they want the world to hear?

That this isn’t the story of a fallen politician—it’s the story of a man who stood, and still stands, for something bigger than himself.

And the world has forgotten…

Imran Khan 🫡

قطر ایئرویز نے منگل کو ایلون مسک کے اسٹار لنک انٹرنیٹ سے لیس اپنی پہلی بوئنگ 777 پرواز کا آغاز کیا، جس نے اگلے سال تک اپ...
27/10/2024

قطر ایئرویز نے منگل کو ایلون مسک کے اسٹار لنک انٹرنیٹ سے لیس اپنی پہلی بوئنگ 777 پرواز کا آغاز کیا، جس نے اگلے سال تک اپنے پورے بیڑے میں اندرونِ پرواز رابطے کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کی۔

اس سنگ میل کا مظاہرہ کرنے کے لیے، قطر ایئرویز کے سی ای او بدر المیر نے دوحہ سے لندن تک 35,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے سٹار لنک کے بانی مسک کے ساتھ ایک ویڈیو کال کی۔

خلیجی ایئرلائن مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں پہلی ایئرلائن ہو گی جو اپنے مسافروں کو سٹار لنک سے فراہم کردہ وائی فائی پیش کرے گی۔

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وقت درکار ...
19/10/2024

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ قدرت ہمیں ان امرودوں کے ذریعے ایک اہم سبق سکھاتی ہے۔

جب ہم اپنے اردگرد دوسروں کو کامیاب ہوتے دیکھتے ہیں، اور خود کو ابھی کامیاب نہیں پاتے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہم ناکام ہیں۔ یہ صرف اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارا وقت ابھی نہیں آیا۔

لہٰذا، ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے، انتظار کرنا چاہیے، اور مایوسی سے بچنا چاہیے۔ شاید ہم بھی اپنی کامیابی سے صرف چند دن کے فاصلے پر ہوں۔

یاد رکھیں، ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اس کے لیے صبر اور محنت لازم ہے۔

عمران خان نے قوم سے وفا اور محبت کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ پوری کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان کو کیسے توڑا جائے،...
19/10/2024

عمران خان نے قوم سے وفا اور محبت کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ پوری کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان کو کیسے توڑا جائے، مگر عمران خان آزادی کی امید کو ٹوٹنے نہیں دیتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان کا کپتان اپنی قوم سے کبھی غداری نہیں کرے گا، اور اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وہ مردِ مجاہد اُس ڈیتھ سیل میں جی رہا ہے۔

عمران خان آج پسِ پردہ ڈیل کر کے ڈیتھ سیل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، ملک سے باہر جا سکتے ہیں، یا ملک میں اقتدار حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر خان ایسا نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بے وفائی نہیں کریں گے۔ آج عمران خان کو جس سیل میں رکھا گیا ہے، اسے دنیا کی مشکل ترین زندگی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ پھر بھی شوکت خانم کا بیٹا قوم سے وفا نبھا رہا ہے۔

اب تک جتنے لیڈروں کو اسٹیبلشمنٹ نے جیلوں میں رکھا، اُن پر عمران خان کی طرح ظلم نہیں ہوا۔ وہ جیلیں محض نام کی تھیں اور فائیو اسٹار سہولیات سے لیس تھیں۔ آج اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو عام قیدی کی سہولیات بھی نہیں دے رہی اور ان کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

اس کے باوجود عمران خان قوم سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کا لیڈر ثابت قدم ہے اور وہ آپ سے بے وفائی نہیں کرے گا۔ ان کا پورا خاندان قوم کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے، اور وہ 100 سال جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔

پاکستانیوں! سوچیں کہ اللہ نے اس قوم کو ایک شاندار ہیرا دیا ہے جو اپنی جان پر قوم کو ترجیح دے رہا ہے۔ عمران خان ہمارا ہیرو اور ہیرا لیڈر ہے۔ اللہ آپ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے، آپ کو صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے اور آپ جلد اپنے لوگوں کے ساتھ واپس آئیں۔

آمین ثم آمین۔


  کو چبھتے سوال پر ناز تھا، منہ توڑ جواب آیا تو چیخیں نکل گئیں۔ اب چمونے عالمی مناظرے جیتنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جوا...
08/10/2024

کو چبھتے سوال پر ناز تھا، منہ توڑ جواب آیا تو چیخیں نکل گئیں۔ اب چمونے عالمی مناظرے جیتنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جواب دینے کے طریقے بتا اور سکھا رہے ہیں۔
اخے سوال کرنا حق ہے۔ سوال اگر ایجنڈے پر ہو تو یہ حق نہیں بلکہ سازش ہے۔ ہمارا دھندہ ہی سوال اور جواب کا ہے۔ جواب سے پہلے سوال بتاتا ہے کہ کرنے والے کا مقصد کیا ہے۔
تمہارے معاشرے میں اگر سود خوری ہے یا لونڈے بازی ہے تو کیا اس کا حکم اسلام دیتا ہے؟ کیا اس کی وجوہات بیرون ملک سے آیا ایک مبلغ دے گا یا تمہارے باپ دادا دیں گے؟ ان سے پوچھو کہ لونڈے بازی کیوں کرتے ہو؟ ذاکر نائیک کرے گا تو اس سے بھی پوچھ لینا۔
لنڈے کے لبرلز کا خیال تھا کہ ذاکر نائیک اسے تسلیم کر کے اسلام سے جوڑ دے گا۔ کیوں؟ وہ تم جیسے ایک لاکھ کو ایک منٹ میں سمجھنے اور رپلائی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس نے درست کہا کہ اگر تم میں سود خوری اور لونڈے بازی ہے تو تم اسے اسلامی معاشرہ کیسے کہہ سکتے ہو؟
اس نے درست کہا، پہلے سوال درست کرو۔ یہ اسلام سے متعلقہ سوال نہیں۔ یہ تمہارے معاشرے سے متعلقہ ہے۔ اس نے تدبر سے آئینہ دکھایا تو چیخیں نکل گئیں؟

تصویر میں: ایک شخص نے اپنے ذاتی نقطہ نظر سے اپنا "منصفانہ" حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اور اس عمل میں دوسروں کے حصے کو برباد ...
25/09/2024

تصویر میں: ایک شخص نے اپنے ذاتی نقطہ نظر سے اپنا "منصفانہ" حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اور اس عمل میں دوسروں کے حصے کو برباد کر دیا... یہ شخص آپ کو قسم دے کر کہے گا کہ اس نے صرف اپنا حق لیا ہے، اور وہ واقعی سچ بول رہا ہو گا، لیکن وہ ان لوگوں میں سے ہے جو فساد پھیلاتے ہیں۔

آپ کو اپنا حق لینے کا پورا حق ہے...
لیکن آپ کو یہ حق نہیں کہ اسے اس طریقے سے لیں جو آپ کے نزدیک منصفانہ ہو اور دوسروں کے حقوق کو نقصان پہنچائے۔

یہی حق کے استعمال میں زیادتی ہے!

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر...
10/09/2024

ھوائی جہاز میں ائیرکنڈیشن نہیں ھوتا یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے ہونگے، لیکن دورانِ سفر تو ھم AC کی بہترین کولنگ حاصل کر رھے ھوتے ہیں، لیکن کس طرح ؟
آئیں آپکو بتاتے ہیں !!!
جب ھوائی جہاز گراؤنڈ پر ھوتا ھے بورڈنگ کے بعد مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ جاتے ہیں اکثر یہ دیکھا گیا ھے کہ کچھ افراد گرمی یا گھٹن محسوس کرتے ہیں ، مسافر کمنٹ کارڈ یا میگزین نکال کر پنکھے کے طور پر جھل رھے ھوتے ہیں اور بار بار عملے کو ائرکنڈیشن چلانے کا کہتے رہتے ہیں جس سے عملہ بھی پریشان ھوتا ھے کیونکہ جہاز میں ائرکنڈیشن نہیں ھوتا عملہ مسافروں کو تسلیاں دیتا رہتا ھے کہ ابھی کچھ دیر میں نارمل ھو جائے گا، اور یہ چیز زمینی عملے کی جہاز کے ساتھ ائرکنڈیشننگ یونٹ لگانے میں تاخير کی وجہ سے ھوتی ھے جو پورے جہاز کو ٹھنڈی ھوا پائپ کے ذریعے فراھم کرتے ہیں ،
ایئر کرافٹ کنڈیشننگ یونٹ (ACU) کیا ھے؟
✈️
ایئرکرافٹ ایئر کنڈیشننگ یونٹ ایک اھم گراؤنڈ سپورٹ آلات میں سے ایک ھے جو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی گاڑی میں نصب ھے جو ہوائی جہاز میں حرارت کی ضرورت کے لیئے استعمال کی جاتی ھے جو ہوائی جہاز میں ٹھنڈی ھوا یا گرم ھوا فراھم کرتی ھے جب کہ جہاز زمین پر پارک ھوتا ھے تاکہ مسافروں کے لیئے آرام دہ درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے۔
لیکن جب جہاز ٹیک آف کرنے رن وے کی جانب روانہ ھو رہا ھوتا ھے تو یہ یونٹ ہٹا دیا جاتا ھے تھوڑی دیر میں مسافر پھر سے کچھ گرمی سی محسوس کر رھے ھوتے ہیں جب تک کہ جہاز فضا میں بلند نہیں ھو جاتا اور اپنی مطلوبہ پوزیشن پر جب جہاز آ جاتا ھے تب آپکو ائرکنڈیشن کے آن ھونے کا احساس ھونے لگتا ھے اب آپکو ٹھنڈی ھوا کیسے مل رھی ھے جبکہ جہاز میں تو اے سی ھی نہیں ھے، تو ایسا ھے کہ سائنسی طور جتنی بلندی پر جاتے ہیں تو باہر کا ٹمپریچر گرتا جاتا اور جہاز جس بلندی پر ھوتا ھے تو اسکے باہر کا ٹمپریچر مائینس 30- سے لیکر مائینس 50- ڈگری ھوتا ھے اس ھی ٹمپریچر کو جہاز میں کنٹرول کرکے مطلوبہ ائرکنڈیشنڈ کیا جاتا ھے۔ لہٰذا معلومات میں ایک اور اضافہ کر لیں۔۔

بچپن میں یہاں پکڑے جانا ایسا ہی تھا جیسے آپ ل(ا)ش ٹھ(کا)نے لگا رہے ہوں، اور المیہ یہ تھا کہ ابھی ٹوکن ختم بھی نہیں ہوتا ...
19/07/2024

بچپن میں یہاں پکڑے جانا ایسا ہی تھا جیسے آپ ل(ا)ش ٹھ(کا)نے لگا رہے ہوں، اور المیہ یہ تھا کہ ابھی ٹوکن ختم بھی نہیں ہوتا تھا لیکن تھپڑوں کی بارش میں بیچ میں چھوڑ کر جانا پڑتا تھا، تب اس ملال سے بڑا کوئی ملال نہیں تھا کہ آپ روتے ہوئے جا رہے ہوں اور ایک بچہ خوشی سے وہیں سے آپکی گیم سنبھال لے جیسے اسکے ہاتھ فری کا کوئی خزانہ لگ گیا ہو.

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر ...
17/07/2024

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نہیں، کہیں گم تو نہیں ہو گیا کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور پھر جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور عملِ صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں؟ چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے۔ شروعات نماز سے کیجیے کہ سب سے پہلے نماز ہی کے بارے میں سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے۔
ہہ ایک یاد دہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے۔
آمین۔ ♥️

کہیں میں احمق تو نہیں۔۔۔۔۔۔😎🙆میں چوکیدار کو 2100 روپے تنخواہ دیتا ہوں۔ اپنی صحت پر 17 روپےاورتعلیم پر 32 روپے خرچ کرتا ہ...
03/07/2024

کہیں میں احمق تو نہیں۔۔۔۔۔۔😎🙆

میں چوکیدار کو 2100 روپے تنخواہ دیتا ہوں۔
اپنی صحت پر 17 روپے
اور
تعلیم پر 32 روپے خرچ کرتا ہوں۔
باقی گھر کا گزارا قرض لے کرہوتا ہے

چوکیدار مجھے ہر وقت ڈرا کررکھتا ہے، کہتا ہے ہمسایوں سے مجھے بہت خطرہ ہے، حالانکہ میرے پاس لٹنے کے لئے کچھ بھی نہیں، ۔۔۔
میں احمق تو نہیں ہوں؟🤔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ میرے سامنے ہی میرا چوکیدار مجھ سے کہیں بہتر زندگی گزار رہا ہے۔۔۔ 🙂😊

Address

Muscat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hmari Zindgi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hmari Zindgi:

Share