Dabistan e Hadees

Dabistan e Hadees Hi. Iam a teacher. I am teaching english, arabic, & Quraan with tajweed. I love learning and teaching.

منظور نہیںنئے وقف قانون کے خلاف صداے احتجاجمال پر چور کا پہرہ ہمیں منظور نہیںاپنے اوقاف پہ حملہ ہمیں منظور نہیںوقف کی سا...
11/04/2025

منظور نہیں

نئے وقف قانون کے خلاف صداے احتجاج

مال پر چور کا پہرہ ہمیں منظور نہیں
اپنے اوقاف پہ حملہ ہمیں منظور نہیں

وقف کی ساری زمینیں ہیں امانت رب کی
اس پہ اب غیر کا قبضہ ہمیں منظور نہیں

جائیدادوں پہ تسلط کی ہے نیت تیری
نئ ترمیم کا خاکہ ہمیں منظور نہیں

ہم مذمت نہیں، رد کرتے ہیں ایسا قانون
تیری قسمیں، ترا وعدہ ہمیں منظور نہیں

انتہا کردی مسلماں پہ ستم کی جس نے
اسکی ہمدردی کا دھوکہ ہمیں منظورنہیں

آگ لگوا کے ، بجھانے کا تماشہ نہ کرو
اپنے قاتل کا دلاسہ ہمیں منظور نہیں

زہر ہےجس میں مسلمان کی نسلوں کے لیے
ایسی عیّاری کا حلوہ ہمیں منظور نہیں

ہم ترے ظلم پہ آواز اٹھائیں گے ضرور
یہ خموشی کا اشارہ ہمیں منظور نہیں

مسجد و مکتب و درگاہ و مدارس کے خلاف
کوئی پرچی، کوئی پرچہ ہمیں منظور نہیں

قوم کے غم میں جو تڑپے وہ ہے رہبر اپنا
جوحکومت کا ہے چمچہ، ہمیں منظور نہیں

مشورہ دیتے ہیں جو ظلم پہ خاموشی کا
ایسےکم ظرفوں کا خطبہ ہمیں منظور نہیں

ہم نے پہچان لیا قوم کے غداروں کو
باز کے نام پہ طوطا ہمیں منظور نہیں

کیسا رہبر؟ جو لٹیروں کی جفا پر چپ ہو
بھیڑ پر شیر کا چوغہ ہمیں منظور نہیں

بزدلی ہم کو سکھاتے ہیں جو ایمان فروش
ان کی مایوسی کا نوحہ ہمیں منظور نہیں

ہم جھکیں گےنہ کسی خوف نہ لالچ سےکبھی
ڈر کی دہلیز پہ سجدہ ہمیں منظور نہیں

جو ہمارا ہے اُسے لیں گے مکمل حق سے
کوئی خیرات کا ٹکڑا ہمیں منظور نہیں

اے فریدؔی جو مخالف ہے وہ سن لے اعلان
وقف میں دخْل کسی کا ہمیں منظور نہیں

#فریدؔی

Address

Muscat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dabistan e Hadees posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dabistan e Hadees:

Share