Rahim Yar Khan News

Rahim Yar Khan News Rahim Yar Khan News

04/08/2025

*حکومت کا نئے گیس کنکشن حاصل کرنے والوں کو سستی آر ایل این جی دینے کا فیصلہ*

*گھریلو اور تجارتی شعبوں میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمندوں کو درآمدشدہ گیس آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جو ایل پی جی کے مقابلے میں 31.25 فیصد سستی ہوگی*

04/08/2025

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی ہوگی*

*🔵ضلعی انتطامیہ کا اڈیالہ کے راستے بند کرنے اور مجمع سے سختی کے ساتھ نمٹںے کا فیصلہ، ریلیوں، جلسوں پر پابندی ہوگی*

03/08/2025

03/08/2025

*سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اہم خبر۔*

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا، سی ایس ایس امتحانات 2026 دو مراحل میں منعقد کئے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں "ایم سی کیوز پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ" (ایم پی ٹی) ہو گا،سی ایس ایس امتحانات 2026 کے دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان ہو گا۔

ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va87bKF0Qeaqt4u9Kq0Y

سوشل میڈیا پر وائرل فیصل آباد شہری پر تشدد کا معاملہ، اختیارات سے تجاوز پر سب انسپکٹر گرفتار*
03/08/2025

سوشل میڈیا پر وائرل فیصل آباد شہری پر تشدد کا معاملہ، اختیارات سے تجاوز پر سب انسپکٹر گرفتار*

Earthquake in Rawalpindi, Islamabad*راولپنڈی اسلام اباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے**‏زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی...
03/08/2025

Earthquake in Rawalpindi, Islamabad

*راولپنڈی اسلام اباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے*
*‏زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما*
https://whatsapp.com/channel/0029Va87bKF0Qeaqt4u9Kq0Y

*ملک بھر میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دیدیا۔*حکومت چینی کی قیمت 173 ...
02/08/2025

*ملک بھر میں چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دیدیا۔*

حکومت چینی کی قیمت 173 روپے کلو کرکے بھول گئی، ملک بھر میں حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر عوام کو چینی دستیاب نہیں، کئی شہروں میں چینی کی قلت کے باعث شہری 180سے 195 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو 190 روپے میں فروخت جاری ہے۔

لاہور کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہونے لگی، دکانوں پر 173 روپے کے ریٹ ضرور درج ہیں مگر چینی دستیاب نہیں۔

اس حوالے سے لاہور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اکبری منڈی سے چینی کی سپلائی کئی روز سے بند پڑی ہے، وہ چینی کہاں سے لا کر بیچیں۔

چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی اکبری مارکیٹ کے تاجروں کاکہنا ہےکہ شوگر ملوں کی طرف سے چینی فروخت ہی نہیں کی جارہی، شوگر ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

لاہور کے بازاروں میں چینی اس وقت بھی 180 اور 190 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہورہی ہے۔ ادھر اسلام آباد کے بازاروں میں بھی چینی 195روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

پنجاب میں چینی مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں نےگزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 149 افراد گرفتار کرکے 27 کےخلاف مقدمات درج کردیے، 2 ہزار 665 افراد کو جرمانے بھی کیےگئے۔

حکومت کا 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب حکومت نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دےدیا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیےکیاگیا اور اس کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کویقینی بنانا اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان کے مطابق چینی کی امپورٹ ٹینڈر کھلنےکےبعد حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، درآمد شدہ چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچےگی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت کامیابی سے ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیاگیا ہے۔

ادھر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور خفیہ اسٹاک کا پتا لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکا بھی حکم دے دیا۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va87bKF0Qeaqt4u9Kq0Y

Big news for cataract patients! 👁️New eye drops (VP1-001) developed by Anglia Ruskin University may clear cataracts with...
02/08/2025

Big news for cataract patients! 👁️
New eye drops (VP1-001) developed by Anglia Ruskin University may clear cataracts without surgery.
✅ 61% showed improved focus
✅ 46% had visibly clearer lenses (in mice)
Still early stage, but it’s a major step—especially for countries with limited access to surgery.
https://whatsapp.com/channel/0029Va87bKF0Qeaqt4u9Kq0Y

02/08/2025

پنجاب بھر میں کنزیومر عدالتیں ختم کردی گئیں

صوبہ بھر کے سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات دے دیئے گئے.
https://whatsapp.com/channel/0029Va87bKF0Qeaqt4u9Kq0Y

02/08/2025

زلزلے کے شدید جھٹکے

🕑 وقت: صبح 2:04 بجے
🌍 شدت: 5.1 ریکٹر اسکیل
📍 مرکز: باجوڑ ایجنسی سے 102 کلومیٹر دور
🌐 متاثرہ ممالک: پاکستان، افغانستان، تاجکستان

📍 جھٹکے محسوس کیے گئے: اسلام آباد، پشاور، مری، کشمیر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

الحمدللہ! تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

*اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کی آفات سے محفوظ فرمائے۔ آمین*

Address

Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahim Yar Khan News:

Share