25/10/2025
*پنجاب حکومت کا جعلی عاملوں پیروں کو سخت سزا دینے کا فیصلہ*
دفعہ 297-A میں ترمیم، جادو ٹونا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا
ترمیم کے بعد جعلی عاملوں کو 7 سال تک قید ہو سکتی ہے
جعلی پیروں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ نافذ کیا جا سکتا ہے
ترمیم کے بعد جعلی پیروں کی دکانیں اور بورڈز اتارے جائیں گے
جعلی عاملوں سے احتیاط برتیں پنجاب حکومت کی عوام سے اپیل
جادو ٹونا کی تشہیر پر سخت سزاؤں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
نئے قانون کے تحت جعلی عاملوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہو گی
مذہبی جذبات کا غلط فائدہ اٹھانے والوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی
پولیس اور متعلقہ افسران جعلی پیروں کے خلاف مہم چلائیں گے
عوامی مقامات پر جعلی پیروں کے اشتہارات ہٹانے کا حکم جاری
دھوکے باز عاملوں کے خلاف مقدمات تیزی سے چلائے جائیں گے