At Hope News

At Hope News آپ کو رکھے ہر لمحہ با خبر آپ کا اپنا نیوز چینل

Keep your own new

18/08/2025

این ڈی ایم اے کی جانب سے جو الرٹ گلیات کے حوالے سے جاری کیا گیا وسچ ثابت ھوا گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

22/09/2023

ایبٹ آباد مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کے آبائی ضلع میں ضلعی صدر وجنرل سیکرٹری پر عدم اعتماد ،ضلع ،تحصیل ،سٹی اور کینٹ کے درجنوں عہدیداران عہدوں سےاحتجاجأ مستعفی ہو گئے۔ایبٹ آباد میں پارٹی قیادت کے آمرانہ فیصلوں سے مرتضی جاوید عباسی گروپ میں پھوٹ پڑگئی۔اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے سینئر نائب صدر ملک ربنواز کی قیادت میں پارٹی ونگز کے عہدیداران نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست ختم کرنے کا واویلا کرنے والے سیدھے واش روم کی سیاست میں مشغول ہو گئے ہیں۔ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کو ڈویژنل کابینہ کے اجلاس میں آئندہ پانچ سال کی توثیق کرکے پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران کہ رائے کو جاننا بھی گوارہ نہیں کیا گیا ۔اس موقع پر ضلعی جائنٹ سیکرٹری حاجی شہناز قریشی،سٹی صدر ملک شوکت ،شیخ تیمور جان نائب صدر سٹی ایبٹ آباد کے علاؤہ دیگر عہدیداروں ملک فیصل ،فیصل قریشی ،ملک جہانزیب ،عمران خان ،سردار سہیل ،ملک اشتیاق ،محمد عباس،محمد پرویز ،محمد ذوالفقار ،محمد عامر ،ملک شفیق ،ملک حفیظ ،محمد تنویر ،ابرار عباسی کے علاؤہ ممبران تحصیل کونسلر یاسر خان جدون ،سردار بشیر ،ملک شکیل ،آفتاب سکندر اعوان ،بلال حمید ،ملک شوکت ،خاور گلفام ،سٹی نائب صدر محمد واثق ،وارڈ صدور گل میر ،عاطف زمان ،ملک حبیب سرور نے اجتماعی طور پر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔سینئر نائب صدر ملک ربنواز کا کہنا تھا صوبائی جنرل سیکرٹری اپنے ضلع میں پارٹی عہدیدران کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جس پر عہدیداران متفقہ طور پر مستعفی ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بد انتظامی ،کرپشن اور غیر قانونی تقرریوں کی انکوائری کے لیئے تین رکنی انکوائری کمیشن ت...
22/10/2022

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بد انتظامی ،کرپشن اور غیر قانونی تقرریوں کی انکوائری کے لیئے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل۔۔۔
عمران خان کے قریبی دوست شوکت خانم ھسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اور غیر مقامی چیئرمین بورڈ آف گورنرز اے ٹی ایچ ڈاکٹر عاصم یوسف کی اصلاحات کے نام پر ادارے کے ساتھ کھلواڑ جاری۔۔۔
ھسپتال گزشتہ 9 ماہ سے مستقل ھسپتال ڈائریکٹر سے محروم،ڈین ایوب میڈیکل کالج کا قریبی ،ناتجربہ کار ھسپتال ڈائریکٹر کی کرسی پر براجمان۔۔۔
کمیشن 2 ماہ میں انکوئری کرکے رپورٹ اور سفارشات ٹریبونل کو پیش کر ے گا ۔۔
کمیشن میں ایک ریٹائرڈ جج ،سابق سیکرٹری اور ایک ڈاکٹر شامل۔۔۔

11/02/2022
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی ایپلیکیشن i am a traffic warden کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر...
28/01/2022

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی ایپلیکیشن i am a traffic warden کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر ہمارے چھوٹے بھائ ٹریفک آئی ٹی انچارج فہد خان سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز سے سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے ۔

25/01/2022

راولپنڈی سے اسکول کے طلباخانپور ڈیم کے ٹرپ پر آئے ۔۔۔ ڈبل سٹوری کشتی پر پچيس سے زائد طلبا اور آٹھ اساتذہ سوار تھے ۔۔۔ اس دوران کشتی پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئے ۔۔۔ حادثے ميں ڈوبنے والے تمام طلبا اورٹيچرز کو ريسکيو اور پوليس ٹيموں نے بروقت نکال ليا جبکہ ايک ٹيچر اسپتال منتقلي کے دوران دم توڑ گئيں ۔۔ چار طلباء کي بھي حالت خراب ہونے پر ٹي ايچ کيو اسپتال منتقل کرديا گيا ہے

24/01/2022

انسانیت کی بہترین مثال ایبٹ آباد پولیس کا یہ جوان

22/01/2022

سردار ادریس نے تحریک انصاف کو سرخ جھنڈی دکھادی

الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک ج...
20/01/2022

الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔
کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع ہوں گے۔
الیکشن 27 مارچ 2022

ایبٹ آباد پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور روزنامہ محاسب ایبٹ آباد  کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر راجہ محمد ہار...
15/01/2022

ایبٹ آباد پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور روزنامہ محاسب ایبٹ آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر راجہ محمد ہارون کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کل بروز اتوار سہہ پہر 3بجے بانڈی میرا چھم راجپوت میں ادا کی جائے گی

Address

Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when At Hope News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share