Hazara news.

Hazara news. Hazara news.

05/04/2025
دبنگ افیسرایڈیشنل ایس ایچ او میرپور خورشید خان جدون کہ انے سے ہی ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے لیے د...
22/06/2024

دبنگ افیسرایڈیشنل ایس ایچ او میرپور خورشید خان جدون کہ انے سے ہی ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے لیے دائرہ تنگ
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ میرپور خورشید خان جدون کی بروقت کاروائی، جدون پلازہ سے عمیر نامی شخص کو اغواء کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، مغوی عمیر بازیاب ایبٹ آباد عوام کی طرف سے خورشید خان کا خیر مقدم۔

ایس-ائی خورشید خان کو ایڈیشنل -ایس-ایچ-او میرپور تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
14/06/2024

ایس-ائی خورشید خان کو ایڈیشنل -ایس-ایچ-او میرپور تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آؤ دل میں قرآن کی محبت لیے چلے آؤ انشاء اللہ 7 جون بروز جمعہ بعد از نماز مغرب آپ سب کو اس حسین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ...
04/06/2024

آؤ دل میں قرآن کی محبت لیے چلے آؤ
انشاء اللہ 7 جون بروز جمعہ بعد از نماز مغرب آپ سب کو اس حسین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

15/05/2024

ہری پور(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم کے متاثرین کو اگر سستی بجلی اور آٹا مل سکتا ہے تو تربیلہ ڈیم کے متاثرین کو بھی یہ سہولیات ملنی چاہیے،منگلا ڈیم کے مقابلہ میں متاثرین تربیلہ نے زیادہ قربانیاں دیں جبکہ منگلا ڈیم کے متاثر ین کو پہلے ہی تربیلہ کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ مراعات حاصل ہیں،ہری پور سمیت ہزارہ بھر میں اس وقت مختلف قسم کے بجلی کے منصوبے کام کر رہے ہیں جن کی بدولت سرکاری خزانہ کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہو رہی ہے جبکہ ہزارہ کی زرعی اجناس اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ سے بھی قومی و صوبائی خزانہ کو سالانہ کئی ہزار ارب بلواسطہ یا بلا واسطہ مل رہے ہیں ایسے میں ہری پور اور ہزارہ کے باسیوں کو مراعات ملنا انتہائی ضرور ی ہے ان خیالات کا اظہار ہزارہ قومی محاذ کے سابق مرکزی سیکر ٹری اطلاعات عرفان مبارک نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ہزارہ سے منتخب ہو نیوالی قیادتوں نے ہمیشہ اس خطہ کے اجتماعی مفادات کے بجائے اپنے حلقہ کی سیاست کو ترجیحی دی او ر ہر دفعہ محض چند وزارتیں یا فنڈز لیکر ہزارہ کے اجتماعی کاز کو پس پشت ڈالا یہی وجہ ہے کہ آج تک ہزارہ میں ایوب میڈیکل کالج کے علاوہ کوئی میگا پراجیکٹس نہیں آ سکا،ہزارہ میں قائم ہو نیوالی یونیورسٹیز بھی زبوں حالی کا شکار ہیں دوسری جانب ہزارہ میں بیروزگاری بام عروج پر پہنچی ہے جس کے باعث ہر سال سینکڑوں ہزاروں نوجوان بیرون ملک روزگار کیلئے جا رہے ہیں جبکہ با قی ماندہ نوجوان ذہنی بیماریوں کا شکار ہو کر یا نشہ و جرائم کا شکار ہو کر معاشرے پر بوجھ بن رہے ہیں،اسی لئے ہزارہ قومی محاذ 90کی دہائی سے مرحوم آصف ملک ایڈوکیٹ کی قیادت میں صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کرتی چلی آ رہی ہے او ربار ہا یہ واضح کر چکی ہے کہ ہزارہ میں بسنے والی تمام اقوام آپس میں بھا ئی بھائی ہیں ہم صرف انتظامی طور پر اپنا صوبہ چاہتے ہیں تا کہ ہزارہ کے وسائل و آمدن ہزارہ کے عوام پر استعمال ہو سکے،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے سڑکوں پر نکل احتجاج کر کے اپنا حق حاصل کر لیا اور حکومت پاکستان نے فوری طور پر 24ارب کی خطیر رقم بیک جنبش قلم آزاد کشمیر کے حوالے کر دی تاہم اس وطن کے دیگر باسیوں کو بھی ان کے جائز حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآ ہو نا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ ہزارہ کی منتخب قیادت کے علاوہ دیگر سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ اس ما ں دھرتی کیساتھ وفا داری کا ثبوت دیتے ہوئے ہزارہ کے عوام کو انکے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے اپنا کر دار ادا کریں

BISE ABBOTTABAD Datesheet HSSC ANNUAL-I EXAMINATION 2024
09/05/2024

BISE ABBOTTABAD
Datesheet HSSC ANNUAL-I EXAMINATION
2024

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر قیادت ایبٹ آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں پیش پیش۔۔۔تھانہ سکندرآباد پولیس...
09/05/2024

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر قیادت ایبٹ آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں پیش پیش۔۔۔
تھانہ سکندرآباد پولیس نے جھنگی کے رھائشی حمزہ نامی شہری کا گمشدہ قیمتی لیپ ٹاپ اور ضروری سامان مالک کے حوالہ کر دیا۔ سامان واپس ملنے پر شہری کا ایبٹ آباد پولیس کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین۔

خوشخبریپوری دنیا میں شہرت  حاصل کرنے والے قاری محمد ابوبکرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ سیدنا فاروق اعظم رض ایبٹ آباد کے...
09/05/2024

خوشخبری
پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے قاری محمد ابوبکر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ سیدنا فاروق اعظم رض ایبٹ آباد کے زیر اہتمام 12مئ بروز اتوار دن 1بجے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں تلاوت فرماہیں گے
ان شاءاللہ
اہلیان ایبٹ آباد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

نو تعینات ایس پی کینٹ سعید اختر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرن...
26/04/2024

نو تعینات ایس پی کینٹ سعید اختر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چارج سنبھالتے ہی انہوں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کینٹ سرکل کے تمام افسران کو احکامات جاری کر دیئے۔

ایس پی کینٹ سعید اختر خان نے کہا ہے کہ سرکل کینٹ میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام شہریوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان نے ڈیرا اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوجوان زیاد خان جدون کے گھر ...
26/04/2024

تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان نے ڈیرا اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوجوان زیاد خان جدون کے گھر جا کر تعزیت کی اللہ پاک شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین

عمران خان کے نامزد امیدوار خیبر پختونخواه اسمبلى 2024باجوڑحلقہ: این اے 08امیدوار: گل ظفر خانانتخابی نشان: گھوڑاڈیرہ اسما...
17/04/2024

عمران خان کے نامزد امیدوار خیبر پختونخواه اسمبلى 2024

باجوڑ
حلقہ: این اے 08
امیدوار: گل ظفر خان
انتخابی نشان: گھوڑا

ڈیرہ اسماعیل خان
حلقہ: این اے 44
امیدوار: فیصل امین گنڈاپور
انتخابی نشان: گھوڑا

باجوڑ
حلقہ: پی کے 22
امیدوار: گل داد خان
انتخابی نشان: گھوڑا

کوہاٹ
حلقہ: پی کے 91
امیدوار: داؤد شاہ آفریدی
انتخابی نشان: گھوڑا


Address

Abbottabad
EE3

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara news. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara news.:

Share