Abbottabad News Room

Abbottabad News Room Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbottabad News Room, Media/News Company, Abbottabad.

16/09/2026

لوئر تناول: چوکلی سادات روڈ بارشوں سے تباہ حال، ملبہ نہ اٹھانے سے آبادی کو نقصان

لوئر تناول: چوکلی سادات میں حالیہ بارشوں کے باعث سڑک کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ بارش کے پانی اور سڑک پر موجود ملبے کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ روڈ سے آگے واقع آبادی کے لیے بھی صورتحال تشویشناک بنتی جا رہی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق سڑک سے ملبہ اٹھانے کے بجائے اسے وہیں پھیلا کر برابر کر دیا گیا، جس کے باعث بارش کے پانی کے گزرنے کا مناسب راستہ نہ ملنے پر پانی سڑک سے آگے واقع آبادی کی جانب رخ کر رہا ہے۔ اس صورتحال کے باعث گھروں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقامی آبادی نے محکمہ کے پی ایچ اے (KPHA) سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک سے ملبہ ہٹایا جائے، پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کیا جائے اور آبادی کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ بارشوں کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

ہری پور ناناکےگھرآیاہوا نواساسیڑھیوں سےگرکرجاں بحق ہوگیااللہ تعالی والدین کوصبروجمیل عطافرماہیں آمین
15/09/2026

ہری پور ناناکےگھرآیاہوا نواساسیڑھیوں سےگرکرجاں بحق ہوگیااللہ تعالی والدین کوصبروجمیل عطافرماہیں آمین

11/09/2026

ایبٹ آباد میں موسلادھاربارش ندی نالوں میں شدیدطغیانی

سکندرآباد پولیس کی بروقت کارروائی، کمسن بچی سے زیادتی کا نامزد ملزم گرفتارڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر...
11/09/2026

سکندرآباد پولیس کی بروقت کارروائی، کمسن بچی سے زیادتی کا نامزد ملزم گرفتار

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد امجد سالار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمر ندیم ولد ندیم، سکنہ نزد عائشہ مسجد نڑیاں، کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل نڑیاں کے مقام پر پیش آیا، جہاں 7 سے 8 سالہ کمسن بچی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنی۔ گرفتار ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار اور رشتے میں ماموں لگتا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سکندرآباد میں مقدمہ علت نمبر 653، جرم 376 . 53CPA کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

10/09/2026

16 ملین روپے کی لاگت سے بیرم گلی تا بسالہ روڈ منصوبے کا افتتاح آج بیرم گلی میں کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ایم این اے صاحب کے کوآرڈینیٹر عادل خان جدون اور ایم پی اے صاحب کے کوآرڈینیٹر حسن خان جدون نے شرکت کرتے ہوئے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر اہلیانِ علاقہ نے ایم این اے اور ایم پی اے صاحب کا دلی شکریہ ادا کیا اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر ناصر خان اور اعجاز خان کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا گیا اور منصوبے کی تکمیل کے لیے ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اہلیانِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

شفیق آیت نور کے والد کو اللہ نے ایک اور ننھی آیت نور بیٹی سے نواز دیا۔۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں آپریشن کے دوران شف...
09/09/2026

شفیق آیت نور کے والد کو اللہ نے ایک اور ننھی آیت نور بیٹی سے نواز دیا۔۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں آپریشن کے دوران شفیق بھائی کو اللہ نے ایک اور بیٹی سے نواز دیا۔ الحمداللہ ذچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔
والد نے آیت نور کی محبت میں اپنی نئی بیٹی کا نام بھی آیت نور رکھ لیا

عبدالوحید خان جدون کی طرف سے ایک دعوت پر صداقت خان جدون۔ملک زوھیب جدون کلیم اللہ خان جدون احسن خان اورندیم خان اوردیگرکا...
08/09/2026

عبدالوحید خان جدون کی طرف سے ایک دعوت پر صداقت خان جدون۔ملک زوھیب جدون کلیم اللہ خان جدون احسن خان اورندیم خان اوردیگرکاگروپ فوٹو

07/09/2026

ایبٹ أباد تحریک انصاف کی صحت کی ایمرجنسی ٹھس ہوگٸ سرےشام اوپی ڈی میں أرتھوپڈیک ڈاکٹرمریضوں کوچیک کرنےکےبجاۓ أفس کوکنڈی لگاکررفوچکرہوگیا

06/09/2026

> شیروان قبرستان کی پراسرار کھدائی پر انتظامیہ کی خاموشی!
> رات شیروان کے مقامی قبرستان میں ایک پراسرار کھدائی کی گئی، لیکن انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ کئی دن گزر جانے کے باوجود اب تک نہ تو انتظامیہ نے اس کا کوئی نوٹس لیا ہے اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی ہے۔
آخر یہ کھدائی کس مقصد کے لیے کی گئی؟
کیا کسی بڑے حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے؟
آخر متعلقہ ادارے کہاں ہیں؟
کیا کسی سنگین واقعے کے بعد ہی انتظامیہ کی آنکھ کھلے گی؟
ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے

06/09/2026

تیاری کرلیں۔
بہت جلد اللہ پاک آپ کو مکہ اور مدینہ کی زیارت کروائے گا۔
آمین ان شاءاللہ💕

Address

Abbottabad

Telephone

+923115884898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad News Room posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Abbottabad.