today.pk

today.pk today.pk is a News page. News Update, Trending News, Urdu News,

🌐بھینس کی اگلی دونوں ٹانگیں توڑ دی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ تھانہ اروتی فصلوں میں بھینس داخل ہونے پر گھبن بھینس کی ٹانگیں ...
11/08/2025

🌐بھینس کی اگلی دونوں ٹانگیں توڑ دی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ تھانہ اروتی فصلوں میں بھینس داخل ہونے پر گھبن بھینس کی ٹانگیں توڑنے کا افسوسناک واقعہ
ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کے حکم پر مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

ایبٹ آباد: گاؤں باغ محلہ لڑی کے رہائشی بابر عباسی کی سات قیمتی بکریاں ایک خونخوار تیندوے کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔ اس وا...
11/08/2025

ایبٹ آباد: گاؤں باغ محلہ لڑی کے رہائشی بابر عباسی کی سات قیمتی بکریاں ایک خونخوار تیندوے کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔

اس واقعے پر متاثرہ شخص سمیت اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف سے نقصان کے ازالے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

 #سیاستدان سیاست میں کوئی بات حرف۔ آخر   نہیں ہوتی۔ #𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴
10/08/2025

#سیاستدان
سیاست میں کوئی بات حرف۔ آخر نہیں ہوتی۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

پہاڑپور کے نواحی گاؤں بلوٹ شریف جھوک حیات پر ایک اور حوا کی بیٹی کو سسرالیوں نے مار ڈالا۔تھانہ کڑی خیسور کی حدود جھوک حی...
10/08/2025

پہاڑپور کے نواحی گاؤں بلوٹ شریف جھوک حیات پر ایک اور حوا کی بیٹی کو سسرالیوں نے مار ڈالا۔

تھانہ کڑی خیسور کی حدود جھوک حیات پر 6ماہ پہلے شادی ہونے والی بچی کو سسرالیوں نے نوک دار کیلوں کے ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کر دیا۔
چھ ماہ پہلے والدین کے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی 18سالہ لڑکی کو سسرالیوں نے نوک دار چیز سے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
متاثرہ لڑکی کے ورثاء نے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کی استدعا کی۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتول لڑکی کے قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قاتل کی ماں اور بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جا رہے ہیں ۔
قتل کا مقدمہ مقتول لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

🌐ماں اور بڑے بیٹے نے مل کے اپنے چھوٹے بھائی کو کینچی مار مار کے بے دردی سے قتل کیا ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں سیالکوٹ کے...
10/08/2025

🌐ماں اور بڑے بیٹے نے مل کے اپنے چھوٹے بھائی کو کینچی مار مار کے بے دردی سے قتل کیا ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں سیالکوٹ کے علاقے مہر ٹاؤن، تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں ماں نے اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کر چھوٹے، 20 سالہ بیٹے کو قتل کیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل ماں اور بڑے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہےذرائع

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

10/08/2025

اسلام آباد ای-الیون: شیشہ کیفے کی کھلم کھلا قانون شکنی، انتظامیہ خاموش

تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع سٹار بز شیشہ کیفے نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے انڈور شیشہ پر پابندی کی کھلے عام خلاف ورزی شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیفے میں نہ صرف شیشہ پیش کیا جا رہا ہے بلکہ قوالی نائٹ جیسے تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی سرگرمیاں طویل عرصے سے جاری ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کر رہے۔ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
چیئرمین پیاس انٹرنیشنل رانا عمران لطیف نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ قانون کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے اور نوجوانوں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

10/08/2025

نوشہرہ اضاخیل پولیس کی دبنگ کارروائی،نوشہرہ اضاخیل پولیس کی دبنگ کاروائی ،
9لڑکیاں اور چھ رئیس زادے قابل اعتراض حالت میں گرفتار ،
عدالت پیشی اورمیڈیکل کے بعد ملزمان پولیس کسٹڈی اور جوڈیشل کمپلیکس روانہ،
نوشہرہ. اضاخیل پولیس نے رات گئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 9 لڑکیوں اور 6 رئیس زادوں کو ایک مکان سے قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو موقع پر موجود سامان سمیت حراست میں لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس ٹیم نے چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی پیشکش اور مختلف شخصیات کی سفارشیں مسترد کرتے ہوئے ایمانداری اور غیرت کا مظاہرہ کیا۔ گرفتار ملزمان کو میڈیکل ٹیسٹ اور عدالت میں پیشی کے بعد پولیس کسٹڈی اور جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

اہل علاقہ نے ایس ایچ او اضاخیل کی جراتمندانہ کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے فحاشی کے اڈوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

10/08/2025
خیبرپختونخوا: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں قواعد کے برعکس تعیناتی کا انکشاف ؟؟ میرا اختیار میری مرضی اسلام اباد ( نمائندے خص...
10/08/2025

خیبرپختونخوا: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں قواعد کے برعکس تعیناتی کا انکشاف ؟؟ میرا اختیار میری مرضی

اسلام اباد ( نمائندے خصوصی )— ڈائریکٹر جنرل آڈٹ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں قواعد و ضوابط کے برعکس اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (AETO) کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعود خان گنڈاپور کو صوبائی اسمبلی سے ڈپوٹیشن پر ایکسائز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا، حالانکہ اس پوسٹ پر تعیناتی صرف پروموشن یا براہِ راست بھرتی سے کی جا سکتی ہے، جبکہ ڈپوٹیشن کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔
دستاویزات کے مطابق پروموشن کے لیے محکماتی امتحان پاس کرنا اور کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے، لیکن سعود خان کے پاس صوبائی اسمبلی میں صرف 13 ماہ کا تجربہ تھا اور انہوں نے محکماتی امتحان بھی پاس نہیں کیا۔ اس کے باوجود انہیں نہ صرف AETO تعینات کیا گیا بلکہ بعد ازاں ای آئی آئی بی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس غیر قانونی تعیناتی سے محکمہ ایکسائز کے دو مستقل افسران اپنی پوسٹوں سے محروم ہوئے، جبکہ سعود خان کو تنخواہیں اور دیگر مراعات بھی غیر قانونی طور پر دی گئیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق صوبائی اسمبلی رولز واضح کرتے ہیں کہ اسمبلی کا ملازم کسی دوسرے سرکاری محکمے میں ڈپوٹیشن پر نہیں جا سکتا اور نہ ہی اسے ضم کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ سعود خان کی پروبیشن مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق 18ویں گریڈ کا آرڈر صرف سیکرٹری جاری کر سکتا ہے، لیکن DG ایکسائز نے خود حکم جاری کیا، جو آئینی و قانونی طور پر غلط ہے۔ بعد ازاں اس غیر قانونی آرڈر کو سیکرٹری نے سیل کر دیا۔

بار بار رابطہ کرنے کے باوجود سیکرٹری ایکسائز، DG اور متعلقہ وزیر واضح موقف دینے سے گریزاں رہے۔ وزیر ایکسائز خلیق الرحمان نے مؤقف دیا کہ وہ فی الحال سیلابی صورت حال میں مصروف ہیں، سیکرٹری سے مشاورت کے بعد تفصیل بتائیں گے۔
دوسری جانب سعود خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آڈٹ نے غلط طور پر APT رولز کی بنیاد پر کیس بنایا ہے۔ ان کے مطابق سول سرونٹس کی ایک محکمے سے دوسرے میں پوسٹنگ عارضی بنیادوں پر ڈپوٹیشن پالیسی کے تحت ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز میں ڈپوٹیشن رولز موجود ہی نہیں، جبکہ ہائی کورٹ کے 2012 کے فیصلے کے مطابق اس پوسٹ پر 60 فیصد کوٹہ محکمہ ایکسائز اور 40 فیصد PMS کا ہے۔
شہری حلقوں نے اس معاملے پر سوال اٹھایا ہے کہ ہر محکمے کو "گھر کی جاگیر" بنانے کا یہ سلسلہ کب رکے گا، اور آیا غیر قانونی تعیناتیوں پر کوئی شفاف کارروائی ہو گی یا نہیں۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

10/08/2025

مہمند: سوشل میڈیا پر شراب نوشی کی تشہیر کرنے والا( رام جانے ) گرفتار ہو گیا ی
ضلع مہمند کے علاقے میں ایک نوجوان کرامت اللہ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب اس کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ شراب پی کر اس کی تشہیر کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر "سافٹ ویئر اپڈیٹ" کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں نوجوانوں میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیرو بننے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اسلحہ کی نمائش، غیر اخلاقی حرکات، اور گالم گلوچ پر مبنی ویڈیوز بنانے کا سلسلہ عام ہو چکا ہے، جس کے باعث کئی نوجوان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ماہرین سماجیات کے مطابق یہ رجحان نوجوانوں میں شعور اور مثبت سرگرمیوں کی کمی کا نتیجہ ہے۔ لڑکے ہی نہیں بلکہ موجودہ دور میں کئی لڑکیاں بھی سوشل میڈیا کی دوڑ میں شرم و حیا کی حدود پار کر رہی ہیں، جو معاشرتی زوال کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

10/08/2025

سلطان راہی کا دیوانہ نوجوان اسلحہ نمائش پر گرفتار، اخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا ذمہ دار کون ؟؟


پشاور کے علاقے فقیر آباد پولیس نے سلطان راہی کی فلموں کے شوقین ایک نوجوان کو سرعام اسلحہ نمائش اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فلمی انداز میں خود کو ہیرو ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایس ایچ او فقیر آباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حوالات کی ’’سیر‘‘ کرا دی۔
تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلحہ نمائش کا یہ رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ اکثر ملزمان چند گھنٹوں میں ایسے رہا ہو جاتے ہیں جیسے سسرال سے واپس آئے ہوں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے ایسے عناصر کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ اس خطرناک رجحان کا خاتمہ ہو سکے۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

09/08/2025

تھانے دار کا ڈانس یا کراٹے شو — سوشل میڈیا پابندی ہوا میں اڑا دی

یہ مناظر کسی فلم یا میلہ ٹھیلے کے نہیں بلکہ محرر کے کمرے کے ہیں، جہاں تھانے دار صاحب کبھی جٹو کراٹے کے اسٹائل میں اور کبھی ڈسکو ڈانس کے دیوانے انداز میں جھوم رہے ہیں۔ انداز کچھ ایسا کہ دیکھنے والے سوچ میں پڑ گئے کہ یہ صاحب ہوش میں ہیں یا مدہوش؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر پابندی ہے، مگر اس کے باوجود افسران اور اہلکار کھلے عام اپنے ہی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
عوام سوال اٹھا رہی ہے کہ جب قانون نافذ کرنے والے ہی قانون توڑیں گے، تو انصاف کس سے مانگا جائے؟

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when today.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to today.pk:

Share