18/12/2025
چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کی مسلسل اور سنجیدہ کاوشوں کے نتیجے میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے حویلیاں دورے کے دوران کیے گئے تحصیل لوئر تناول کے لیے 35 کلومیٹر ایبٹ آباد تا شیروان روڈ کو ڈبل روڈ کے اعلان کو عملی شکل دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے لیے پی ڈی ڈبلیو پی (PDWP) کے اجلاس میں پی سی ٹو کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں کنسلٹنٹ کی تقرری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا جائے گا
ایبٹ آباد تا شیروان روڈ 35 کلو میٹر ڈبل روڈ کا منصوبہ تحصیل لوئر تناول کی عوام کا ایک دیرینہ اور بنیادی عوامی مطالبہ تھا، جس کی تکمیل سے نہ صرف سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ علاقائی ترقی، معاشی سرگرمیوں اور عوامی سہولت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔