Pak Education & information gate

Pak Education & information gate Education information and new updates,
books, past papers And materials regarding to test and exams.

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے تحریری (...
26/08/2025

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے تحریری (Descriptive) امتحانات ختم کر دیے گئے ہیں اور ان کی جگہ صرف ایم سی کیو پر مبنی امتحانات لیے جائیں گے۔ یہ نیا طریقہ امتحان 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

گریڈ 16 اور 17 کے تمام عہدوں کے لیے ایک پرچہ ہوگا جو سو نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ پاس ہونے کے لیے کم از کم چالیس فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ ہر غلط جواب پر پون نمبر یعنی 0.25 نمبر منفی مارکنگ کی صورت میں کاٹے جائیں گے۔

گریڈ 18 اور 19 میں ڈاکٹرز، جنرل مینجمنٹ اور پروفیشنل یا ٹیکنیکل عہدوں کے امیدواروں کے لیے دو پرچے ہوں گے جو سو سو نمبروں پر مشتمل ہوں گے۔ پاس ہونے کے لیے ہر پرچے میں کم از کم چالیس فیصد نمبر درکار ہوں گے۔ اسی گریڈ میں تدریسی عہدوں کے لیے بھی دو پرچے ہوں گے مگر ان کے لیے پاسنگ مارکس پچاس فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔ ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کے تحت کاٹے جائیں گے۔

گریڈ 20 اور 21 کے تمام عہدوں کے لیے بھی دو پرچے ہوں گے جن کے سو سو نمبر ہوں گے۔ ان کے لیے پاس ہونے کی حد پچاس فیصد رکھی گئی ہے۔ یہاں بھی ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی مارکنگ کے تحت کاٹے جائیں گے۔

25/08/2025

24/08/2025

اہل ایمان کو ماہ ربیع الاول کا چاند 🌙 مبارک ہو
سعودی عرب

23/08/2025

Sorry our Muslim Brother's 💔😭

12 ہزار 792 امیدواروں میں  سے صرف 354 امیدوار پاس ہوئے:
23/08/2025

12 ہزار 792 امیدواروں میں سے صرف 354 امیدوار پاس ہوئے:

گلگت ضلع غزر میں ایک جوان کی سمجھداری نے پورے گاوں والوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔صبح چار بجے گلیشئیر پھٹنے کے بعد جہاں سے سیل...
23/08/2025

گلگت ضلع غزر میں ایک جوان کی سمجھداری نے پورے گاوں والوں
کو ڈوبنے سے بچالیا۔
صبح چار بجے گلیشئیر پھٹنے کے بعد جہاں سے سیلابی ملبے نے گرنا ہے اس کے نیچے بڑی آبادی ہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ مقامی چرواہا وصیت علی خان اپنے مال مویشی لیکر اسی نالے میں بیٹھا ہوا ہے جونہی گلیشیئر پھٹنے کا اندازہ ہوا وصیت علی نے سب سے پہلے اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرلیا اور فورا موبائل دیکھا اور ایسی جگہ کی تلاش شروع کی جہاں سے موبائل پر سگنل ملے۔ سگنل پکڑنے والے مقام پہ پہنچ کر لوگوں کو فون کرنا شروع کردیا۔ وصیت علی کی یہ ارلی وارننگ نے سینکڑوں لوگوں کی جان بچائی۔ سینکڑوں گھروں کو جہاں نقصان پہنچا وہی پر کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا اس کے پیچھے یہی چرواہا ہے۔
ہم کتابوں میں ناولز پڑھا کرتے تھے آج ایسی کہانیاں دیکھ بھی رہے ہیں۔

ایبٹ آباد کے نجی کالج سے تعلق رکھنے والے تنویر خان تنولی کے فرزند حشام تنویر خان نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پورے...
23/08/2025

ایبٹ آباد کے نجی کالج سے تعلق رکھنے والے تنویر خان تنولی کے فرزند حشام تنویر خان نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

حشام تنویر کا تعلق تحصیل لوئر تناول سے ہے۔ انہوں نے اپنی گریجویشن (پولیٹیکل سائنس) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد سے مکمل کی۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف خاندان بلکہ پورے ہزارہ کے لیے فخر کا باعث ہے۔

خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں کمپیوٹر آپریٹرز کی خالی آسامیوں کے لیے ایٹا ٹیسٹ کا آفیشل سلیبس جاری۔...
19/08/2025

خیبر پختونخوا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں کمپیوٹر آپریٹرز کی خالی آسامیوں کے لیے ایٹا ٹیسٹ کا آفیشل سلیبس جاری۔...

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے سرمائی زون میں تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز 19 اگست...
19/08/2025

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے سرمائی زون میں تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز 19 اگست 2025 سے 25 اگست 2025 تک بند رہیں گی۔

یہ فیصلہ ممکنہ بادل پھٹنے، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں ممکن ہو، آن لائن کلاسز یا اسائنمنٹس کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے۔

صوبائی حکومت کا صوبہ بھر کے 4 ہزار 1 سو 47 سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ
16/08/2025

صوبائی حکومت کا صوبہ بھر کے 4 ہزار 1 سو 47 سکولوں کو پرائویٹائز کرنے کا فیصلہ

FC Constable BPS-07 jobs have been uploaded on National Job Portal. You can apply online till 22nd Aug, 2025.Note: On yo...
15/08/2025

FC Constable BPS-07 jobs have been uploaded on National Job Portal. You can apply online till 22nd Aug, 2025.
Note: On your profile, before apply, add "Law Enforcement" in Field of Experience.
NJP

اونٹ کی ٹانگ کٹنے پر سارا میڈیا شور مچاتا رہا لیکن آج باجوڑ پر کوئی نہیں بول رہا 💔
14/08/2025

اونٹ کی ٹانگ کٹنے پر سارا میڈیا شور مچاتا رہا
لیکن آج باجوڑ پر کوئی نہیں بول رہا 💔

Address

Abbottabad

Telephone

+923275761168

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Education & information gate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share