04/11/2025
قلندرآباد:- سٹاف رپورٹر
ڈی ایس پی سرکل میرپور سردار شاہین نے قلندرآباد میڈیا سنٹر کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ میں امن عامہ کے قیام کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قلندرآباد میں قیام امن کے لیے صحافی برادری کی یکجہتی مثالی ہے۔
سردار شاہین نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور وہ معاشرتی برائیوں کے خلاف قلم اٹھانے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں قیام امن کے لیے بھی اپنی زمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کام جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔