Usama Niazi Tanoli

Usama Niazi Tanoli Journalist | Storyteller | Aspiring Presenter

16/10/2025

معروف شاعرہ تسلیم اکرام “آل پاکستان مشاعرہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ” کے موقع پر
اپنا کلام سناتے ہوئے

15/10/2025

شاعر سعید الرحما ن سعید حمدیہ کلام “ تیری آنکھ کی فلک پر بڑی دیر سے نظر ہے “ پیش کرتے ہوئے

15/10/2025

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے شاعر " عادل پکھلوی" نے آل پاکستان مشاعرہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں پشتو اور اردو شاعری سنا کر دل جیت لیے

14/10/2025

معروف شاعر سید حسنین محسن ال پاکستان مشاعرہ ہزارہ یونیورسٹی میں اپنا کلام سناتے ہوئے ۔
سیاہ رنگ کی پوشاک کا رواج ہوا
تیرے منائے ہوئے سوگ کامیاب ہوئے
چلو ہمارا کوئی ایک فائدہ تو ہوا
ہماری ضد میں کئی لوگ کامیاب

اپنی انکھوں سے وہ پکاریں گے جیتنے والے آج ہاریں گے
اس کو دیکھیں گے ہم نظر بھر کر پھر نظر کی نظر اتاریں گئے

وہ بات بات میں الجھا کے جھوٹ بولتا ہے
بڑا ذہین ہے سمجھا کے جھوٹ بولتا ہے
خبر نہیں کہ میری زندگی کا کیا ہوگا
وہ میرے سر کی قسم کھا کے جھوٹ بولتا ہے
شاعر و ادیب سید حسنین محسن

12/10/2025

معروف تعلیمی اور ادبی شخصیت پروفیسر و شاعرہ حاجرہ انور سے طلباء وطالبات کی محبت کا اظہار، شعبہ اردو ہزارہ یونیورسٹی اور حلقہ ارباب سخن ھزارہ ڈویژن کے زیرِ اہتمام دوسرا آل پاکستان مشاعرہ، ضلع مانسہرہ میں اس سال کی سب سے بڑی ادبی تقریبپروفیسر و شاعرہ حاجرہ انور اپنی غزل " چلو اک کام کرتے ہیں ،تمہارا نام لکھتے ہیں " کلام کرتے ہوئے۔All Pakistan Mushaira , Jamia Hazara , Poetess Hajira Anwar , Hajira Anwar Poetry, Usama Niazi Tanoli

حلقہ ارباب سخن ہزارہ ڈویژن اور شعبہ اردو ہزار یونیورسٹی مانسہرہ کے  اشتراک سے دوسرے آل پاکستان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ...
12/10/2025

حلقہ ارباب سخن ہزارہ ڈویژن اور شعبہ اردو ہزار یونیورسٹی مانسہرہ کے اشتراک سے دوسرے آل پاکستان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعراء، ادیبوں ،محققین اور نقاد نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان، ڈین فیکلٹیز اف آرٹس اینڈ ہومیونٹیز ڈاکٹر شاکر اللہ ،سربراہ شعبہ اردوڈاکٹر الطاف یوسف زئی, پروفیسر ڈاکٹر ازور شیرازی ، حلقہ اربابِ سخن ہزارہ ڈویژن کے سیکریٹری آصف فاروقی کے ساتھ ساتھ دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طلبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسرا آل پاکستان مشاعرہ احمد حسین مجاہد کی زیر صدارت ،وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی زیر سرپرستی، ڈاکٹر الطاف یوسف زئی کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا ،مشاعرے کے مہمان خصوصی ایمان اللہ خان امان تھے جبکہ مہمان اعزاز جان عالم, سید حسنین محسن تھے۔ شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والے استاد ڈاکٹر سید ازور شیرازی نے نظامت کی ذمہ داری سنبھالی۔ ملک کے نامور شعراءمیں ہزارہ کی معروف شاعرہ حاجرہ انور،شکیل اعوان، شاعرہ سیدہ مصور صلاح الدین، ارم مشتاق ،ڈاکٹر پروین سیف، فوزیہ سحر ملک، شاعر رستم نامی، سیف الرحمن سعید، ناصر داؤد ملک ،ناصر بخت یار خان وغیرہ نے شرکت کرکے مشاعرے کو چار چاند لگا دیے۔
مشاعرے کی ابتدائی نشست میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ اغاز حمد خدا اور نعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا۔
نامور شعراء کی بڑی تعداد نے اس مشاعرے میں اپنا اپنا کلام خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا اور ہزاروں سامعین سے داد سمیٹی۔
دوسرا آل پاکستان مشاعرہ،آرگنائزنگ ٹیم میڈیاٹیم ،سٹیج ٹیم ،حلقہ اربابِ ذوق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور شعبہ اردو کی انتھک کوششوں سے رواں دواں رہا ۔مشاعرے کے اختتام پر شعبہ اردو سے پروفیسر ڈاکٹر سید ازور شیرازی نے تمام مہمانوں اور آرگنائزنگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ آرگنائزنگ ٹیم میں حامد مسعود گوندل، عمر جان، عمر افضل،عنیقہ مغل ،حلیمہ تاج ،یاسین بزدار، احتشام داؤد ، سیف الرحمن ،اسامہ نیازی تنولی ،خاور شاہ ،محمد شعیب یوسفزئی ،سرمد، اربش خان اور دیگر ممبران شامل رہے۔
رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی | جرنلسٹ
تصاویر: میڈیا ٹیم

11/10/2025

Poetess Hajira Anwar’s Poetry

11/10/2025
11/10/2025
11/10/2025

ایبٹ آباد ہزارہ تعلق رکھنے والی خوبصورت لب و لہجہ کی شاعرہ و آر جے ارم مشتاق آل پاکستان مشاعرہ میں اپنا کلام “ کھلتے ہوئے گلاب میں اب کیا ہے؟کچھ نہیں! “ سناتے ہوئے
#مشاعرہ

10/10/2025

شعبہ اردو ہزارہ یونیورسٹی اور حلقہ اربابِ سخن ہزارہ ڈویژن کے زیر اہتمام دوسرے کامیاب آل پاکستان مشاعرہ کا ہزارہ یونیورسٹی میں انعقاد، ملک بھرسے معروف شعراء اور ہزاروں شرکاء کی شرکت
رپورٹ: اسامہ نیازی تنولی

10/10/2025

شاعرہ سیدہ مصور صلاح الدین آل پاکستان مشاعرہ ہزارہ یونیورسٹی میں اپنا کلام پیش کرتے ہوئے

Address

Abbottabad
22020

Telephone

+923054563131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama Niazi Tanoli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usama Niazi Tanoli:

Share