Sarban news abbottabad

Sarban news abbottabad news latter ----------------------------------------------------------------------------------------

05/11/2025
05/11/2025

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری کے باعث لوئر دیر کے علاقے تالاش سراے پایان میں بوسیدہ درخت مین جی ٹی روڈ پر کھڑی مسافر وین پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے محمد حیات ولد تازہ گل کا تعلق دیر بالا کے علاقے اخگرام سے بتایا گیا ہے۔ مقامی ٹیوب ویل آپریٹر امجد علی کے مطابق اس بوسیدہ درخت کو ہٹانے کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو بارہا درخواستیں دی گئیں مگر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ مقامی افراد نے محکمانہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صبح سے ہی ضلع کے مختلف علاقوں خصوصاً وادی تالاش میں طوفان اور ژالہ باری کے باعث ٹماٹر کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ بوسیدہ درخت گرنے سے چاروں اضلاع کے درمیان مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی اور ہزاروں مسافر پھنسے رہے۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے زخمیوں کو وین سے نکالا۔ محمد حیات کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

05/11/2025

ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے ایبٹ آباد عرفان خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا ایمپائر روڈ اور عید گاہ روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن.
ایمپائر روڈ اور عید گاہ روڈ کے دونوں اطراف لگے عارضی تھڑے وغیرہ اٹھا کر داخل دفتر کر دئیے گئے.
یاد رہے یہ آپریشن معزز ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی پر جاری ہیں جس میں شہر بھر سے تمام عارضی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا کر حکومتی پراپرٹی اور پبلک فٹ پاتھ وغیرہ کو واگزار کروایا جا رہا ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار ان جگہوں پر آپریشن کئیے جا چکے ہیں اور سخت نوٹسزز بھی جاری کئیے جاتے رہے ہیں تاہم ان پر کوئی عملدرآمد نہ کیا گیا اور دوبارہ روڈ کے اطر
اطراف پر تجاوزات کر دی جاتی ہے جس پر آج پھر آپریشن کر کے تمام تاجر برادری، تھڑا بانوں اور روڈ کے صدور جنرل سیکرٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا لہذا اپنے تعاون کو ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ساتھ یقینی بنائیں اور تجاوزات کرنے سے گریز کریں شکریہ.

05/11/2025

کیہال چوک میں لگنے والی آگ کی جگہ پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے اہلکاروں کا فوری ایکشن۔
موقع پر پہنچ کر بہترین ٹریفک مینجمنٹ کا مظاہرہ کیا گیا اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلکل کلیئر کر دیا گیا روڈ کلیئر ملنے سے بروقت فائر برگیڈ کے پہنچنے کی وجہ سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا

05/11/2025

·
خیبرپختونخوا سے افغان مہاجرین کو نکالنے کے لیے ایف سی اور وفاقی اداروں کو بلانے کا فیصلہ

Address

Abbottabad
22010

Opening Hours

Saturday 01:00 - 00:30
Sunday 01:00 - 00:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarban news abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sarban news abbottabad:

Share