
05/07/2025
ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل صاحب..
آج ہوا کی ایک بیٹی 13 سالہ گھریلو ملازمہ جو آپکے تعیناتی کے ضلع ایبٹ آباد کے پوش علاقے حبیب اللہ کالونی میں جس کی عزت درندوں کے ہاتھوں تار تار ہوئی اور حوس کے پچاری درندہ صفت نوجوان کی حوس کا نشانہ بنتے بنتے درد تکلیف ظلم و جبر سہتے سہتے زندگی کی بازی ہار گئی اس کا مردہ زخموں اور زیادتیوں سے چور بدن آپ سے انصاف کا تقاضہ کرتا ہے,
آپ تو مجرموں کو ایک گھنٹہ کےاندر اندر کیفر کردار تک پہنچانے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر مشہور ہیں, آج ایک لاوارث بیٹی آپ سے انصاف اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی امید لیے منوں مٹی تلے خاموش لبوں سنسان آنکھوں اور زخموں سے چور بدن لیے چلی گئی,