Today Hazara

Today Hazara Abbottabad

شاہین کی پرواز میٹرک نتائج میں بہترین نتائج
04/08/2026

شاہین کی پرواز میٹرک نتائج میں بہترین نتائج

11/07/2026
17/06/2026

ایبٹ آباد بائیکا رائیڈر اسامہ کے قتل پر اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد کے بائیکا رائیڈرز احتجاج کر رہے ہیں

12/06/2026

اسلام آباد میں احتجاج کے باعث
ایبٹ آباد ہزارہ موٹروے کو مکمل بند کر دیا گیا زرائع

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے سرکاری گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے مزدا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے ٹریفک پ...
12/06/2026

ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے سرکاری گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے مزدا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے ڈرائیور کی عیادت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور اس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ زخمی اہلکار کو ہر ممکن طبی سہولت اور تعاون فراہم کرنے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے

ایبٹ آباد: مین گیٹ کاکول، کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان روڈ ٹریفک حادثہ  پیش آیا۔حادثے میں 19 سالہ نوجوان قمر سعید ...
09/06/2026

ایبٹ آباد: مین گیٹ کاکول، کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں 19 سالہ نوجوان قمر سعید ولد ساکنہ ٹھنڈا چوآ زخمی ہوا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی حکومت گڈ گورننس روڈ میپ ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوریڈپٹی کمشنرایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد...
09/06/2026

صوبائی حکومت گڈ گورننس روڈ میپ
ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری

ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد افراسیاب زبیر ہندل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ دودھ کے معیار اور ملاوٹ کے حوالے سے خصوصی کارروائی کی۔

◀️ شہریوں کی جانب سے دودھ میں ملاوٹ کی شکایات پر مختلف مقامات سے دودھ کے نمونے حاصل کیے گئے اورانہیں لیبارٹری تجزیے کے لیے خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا۔ دودھ میں ملاوٹ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا۔
◀️ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انسپکشنز اور کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Address

Abbottabad

Telephone

+923105390412

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Today Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share