Jui District Abbottabad

Jui District Abbottabad اللّٰہ کی زمین پر اللّٰہ کا نظام
جمعیت علماء اسلام پاکستان

📢 اہم اعلانتحفظِ ناموسِ رسالت کانفرنس کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کی تمام تحصیلوں کی مجالسِ عمومی کے اج...
30/08/2026

📢 اہم اعلان

تحفظِ ناموسِ رسالت کانفرنس کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کی تمام تحصیلوں کی مجالسِ عمومی کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام ذمہ داران و ارکان سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔

30/08/2026
اعلانِ نمازِ جنازہجمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے مجلسی عمومی کے رکن محترم محمد رمیض بھائی (دیسال والے) کی والدہ محتر...
12/08/2026

اعلانِ نمازِ جنازہ
جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے مجلسی عمومی کے رکن محترم محمد رمیض بھائی (دیسال والے) کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 12 اگست 2026ء، دن 3 بجے متصل ہرنوئی، گاؤں دیسال میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

جاری کردہ شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد

جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنان، محبین اور متعلقین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ ہمارا ایمانی، دینی اور بنی...
11/08/2026

جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنان، محبین اور متعلقین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ ہمارا ایمانی، دینی اور بنیادی عقیدے کا مسئلہ ہے۔ اس عظیم عقیدے کے تحفظ کے لیے عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت، ضلع ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

تاریخ: 16 اگست 2026، بروز اتوار
مقام: مرکزی عید گاہ، ایبٹ آباد
وقت: دن 1 بجے

جمعیت کے تمام احباب سے پُرزور اپیل ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں خود بھی بھرپور شرکت کریں اور اپنے احباب، رفقاء اور متعلقین کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

نہایت افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ جے یوآئی کے سابق امیدوار این اے16ایبٹ آباد حافظ احمد نصیر عباسی صاحب کے ماموں حاف...
09/08/2026

نہایت افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ جے یوآئی کے سابق امیدوار این اے16ایبٹ آباد حافظ احمد نصیر عباسی صاحب کے ماموں حافظ عطاء اللہ عباسی کاایک حادثہ میں انتقال ہوگیاھے جنکی نماز جنازہ10 اگست بروز سوموار اکرم روڈ بنی گالا اسلام آباد میں اداکیجائی گی ۔۔۔۔۔۔منجانب شعبہ اطلاعات جے یو آئی ضلع ایبٹ آباد

ضلعی مجلسِ عمومی جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کا اہم اجلاس منعقدجمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ضلعی م...
02/08/2026

ضلعی مجلسِ عمومی جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کا اہم اجلاس منعقد

جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ضلعی مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام، مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کی ہدایت پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی ناصر محمود صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد میں جمعیت علماء اسلام کے زیرِ اہتمام متوقع سالانہ جلسہ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ سالانہ جلسہ جلد منعقد کیا جائے گا، جبکہ عوام کے لیے ایک خصوصی سرپرائز بھی رکھا گیا ہے۔ ان شاء اللہ ایک نہایت اہم شخصیت اس جلسے کی مہمانِ خصوصی ہوں گی۔

اجلاس کے دوران ضلع کی تمام تحصیلوں کے امراء نے اپنی اپنی تنظیمی کارکردگی کی رپورٹس پیش کیں۔

مزید برآں، اجلاس میں جمعیتی اساتذہ فورم کے ضلع ایبٹ آباد میں قیام اور اس کے تنظیمی ڈھانچے، اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ضلعی امیر مولانا انیس الرحمٰن قریشی صاحب، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری غلام مجتبیٰ صاحب اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ نے اجلاس میں بھرپور شرکت کرنے والے تمام ذمہ داران، امراء، اراکین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ:

عبدالرحمن جدون
ناظم اطلاعات و نشریات
جمعیت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد

17/07/2026





Address

Abbottabad
22030

Telephone

+923366339333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jui District Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jui District Abbottabad:

Shortcuts

Share