90 News HD

90 News HD 90News HD is top Social media channel covering all news from a diverse array of filed.

90 News HD is not just a news channel; it's a commitment to delivering news that matters. In a world saturated with information, we stand out by providing a fresh, insightful, and unbiased take on current events. Our team of seasoned journalists, reporters, and analysts work tirelessly to bring you the latest news with accuracy and integrity.

سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا
13/10/2025

سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا

12/10/2025
12/10/2025

ہرنو آپریشن ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے نوٹس لیکر اگلے ہفتے رہ جانے والی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھی ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ ہرنو میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جائے گا اس میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی جو عمارتیں باقی رہ گئی ہیں اگلے ہفتے انہیں بھی گرا دیا جائے گا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں قانون سب کے لیے برابر ہے کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ ہرنو میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق ہوگا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اگلے ہفتے جو عمارتیں یا غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات باقی رہ گئی ہیں اسے بھی ختم کر دیا جائے گا کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی

آرمی برن ہال کالج برائے طالبات ایبٹ آباد میں سالانہ یومِ والدین و تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریبپوزیشن ہولڈرز میں انعاما...
12/10/2025

آرمی برن ہال کالج برائے طالبات ایبٹ آباد میں سالانہ یومِ والدین و تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب

پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم، شاندار ثقافتی مظاہرے، صوفی رقص اور فکری خاکے پیش کیے گئے

ایبٹ آباد ()آرمی برن ہال کالج برائے طالبات ایبٹ آباد میں سالانہ یومِ والدین اور تقسیمِ انعامات کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آف اسٹڈیز پی ایم اے بریگیڈیئر رضا محمد خان تنولی، پرنسپل گرلز کالج کرنل (ر) ڈاکٹر محمد منور خان، ڈائریکٹر کالج محمد قاسم نواز گوندل، اساتذہ، والدین اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد طالبات نے جمناسٹک، کراٹے، پی ٹی شو، بینڈ پرفارمنس، صوفی رقص، ملی نغمے، اردو و انگلش تقاریر، اور ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ تقریب میں ابلیس اور انسان کے درمیان ایک فکری و بامقصد خاکہ بھی پیش کیا گیا جس نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔طالبات نے سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر عملی مظاہرہ پیش کیا اور پنجابی لوک داستان "راول جگنی" کی اعلیٰ فنکارانہ عکاسی بھی کی۔ اس موقع پر سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا۔ پرنسپل کرنل منور خان نے بتایا کہ میٹرک میں 131 طالبات نے امتحان دیا، جن میں سے 104 نے A1 گریڈ، 24 نے A گریڈ حاصل کیا۔ 32 طالبات نے 1000 سے زائد نمبر حاصل کیے، جبکہ ہانیہ جدون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1059 نمبر حاصل کیے۔انٹرمیڈیٹ میں 135 طالبات میں سے 100 نے A1 گریڈ حاصل کیا۔ عائشہ امجد نے 1050 نمبر حاصل کیے۔Oلیول میں 17 طلبہ نے سو فیصد نتائج دیے، A لیول میں 8 طلبہ 3 اےاور 8A گریڈ حاصل کیے۔پرنسپل کے مطابق نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو 25 فیصد ٹیوشن فیس میں رعایت دی گئی۔مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ "اپنے مادر علمی میں آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ آرمی برن ہال میں طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ کردار سازی اور محب الوطنی کی بہترین تربیت دی جا رہی ہے۔"انہوں نے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں شیلڈز، چیف آف آرمی اسٹاف گولڈ میڈلز، میرٹ سرٹیفکیٹس اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر ٹرافیز تقسیم کیں۔ اس سال اقبال ہاؤس نے چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازم محمد سجاد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ صوفی رقص، "معرکۂ حق" اور دیگر تخلیقی مظاہرے پیش کرنے والے طالبات کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

12/10/2025

ایبٹ آباد سول سوسائٹی کے لوگوں کی پاک فوج کے حق میں ریلی

12/10/2025

پاکستان نے افغان چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیے

حویلیاں کے رہائشی کا iPhone 13 Pro Max سپلائی سے ایبٹ آباد، فوارہ چوک (شل پمپ کے قریب) کہیں گم ہو گیا ہے۔ فون میں اہم دس...
12/10/2025

حویلیاں کے رہائشی کا iPhone 13 Pro Max سپلائی سے ایبٹ آباد، فوارہ چوک (شل پمپ کے قریب) کہیں گم ہو گیا ہے۔ فون میں اہم دستاویزات موجود ہیں۔
براہِ کرم ملنے کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کریں: l0335-0577359

11/10/2025

📢 عوامی ایجنڈا | حکومت خیبر پختونخواہ گڈ گورننس روڈ میپ
صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ندی نالوں کی حدود میں تمام تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ قدرتی آبی گزرگاہوں کی بحالی، سیلاب کے خطرات میں کمی اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی حوالے سےڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ کی زیر نگرانی ہرنو کے مقام پر محکمہ ایریگیشن، جی ڈی اے اور ریونیو اسٹاف کے تعاون سے تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن سے قبل محکمہ ایریگیشن کی جانب سے ہائی فلڈ لیول (HFL) کے تعین کے بعد ریونیو عملے کے ہمراہ نشاندہی اور نشانات لگا دیے گئے تھے جبکہ تجاوزات کے مرتکب افراد کو پیشگی نوٹس بھی جاری کیے جا چکے تھے۔

آج صبح بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران تقریباً 330 کنال سرکاری اراضی کو تجاوزات سے واگزار کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران 6 بڑے ڈھانچے، 2 سوئمنگ پولز، بارڈر والز، کینٹینز اور تھڑے مسمار کیے گئے۔

یہ کارروائی صوبائی حکومت کی جانب سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والی تمام تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ قدرتی آبی گزرگاہوں کی بحالی، سیلاب کے خطرات میں کمی اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے یہ آپریشن سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوامی مفاد میں تجاوزات کے خاتمے اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔






11/10/2025

حویلیاں قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کو جوتی کی نوک پر رکھ دیا 1200 سو روپے کلو گوشت ہڈی والا فروخت کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے ایک کلو گوشت 1000 روپے میں فروخت کرنے کا آرڈر اور تین پائو گوشت اور ایک پائو ہڈی مضائقہ خیز حویلیاں شہر میں دودھ دہی سبزی گوشت و مرغی کی قیمتوں سمیت پھل فروشوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا کیا ضلعی آفیسر دفتر سے باہر آ کر عوام میں ان کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں

11/10/2025

ایبٹ آباد ہرنو میں ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا آپریشن کے دوران صرف ٹارگٹڈ عمارت کو ہیوی مشینری کے ساتھ مسمار کرنے کے بعد آپریشن بند کر دیا گیا با اثر افراد کی عمارتوں کو چھوڑ دیا گیا جس پر متاثرہ اور مقامی لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ہرنو میں اب بلا تفریق آپریشن کرنے کا مطالبہ کیاہے ایبٹ ہرنو ندی دوڑ کے قریب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈیڑھ ماہ پہلے آپریشن شروع کیا گیا صرف چند عمارتوں کو گرانے اور نقصان پہنچانے کے بعد با اثر لوگوں کی باری آنے پر بند کر دیا گیا تھا اب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ہفتے کے روز انتظامیہ نے دوبارہ ہرنو میں آپریشن شروع کیا اس دوران ہیوی مشینری سے دو عمارتوں کو ٹارگٹ بنا کر مسمار کرنے کے بعد با اثر لوگوں کی باری آنے پر ایک بار پھر آپریشن بند کر دیا گیا جس پر متاثرہ لوگ سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تعمیرات کررہے تھے انکی تعمیرات مسمار کرکے انکا کروڑوں روپے کا نقصان کر دیا گیا جبکہ بااثر لوگوں کی باری آنے پر انتظامیہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئی انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اب وہ پورے ہرنو میں بلا تفریق آپریشن کروائیں ورنہ وہ احتجاج پر مجبور ہونگے

11/10/2025

مذہبی جماعت کا احتجاج، دوسرے روز بھی جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر

راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں

وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، ایران روڈ، راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ایئرپورٹ سے آنے والے راستے بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ فیض آباد کے مقام پر پولیس فورس تعینات ہے اور فیض آباد میں تمام ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

Address

Link Road Abbottabad
Abbottabad
22010

Telephone

+923145007009

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 90 News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 90 News HD:

Share