26/06/2025
ایبٹ آباد! سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی و امن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ضلع ایبٹ آباد میں سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی و امن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد خیبرپختونخوا کے سینٹرفارایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد، یوتھ افیئرز اور نیکٹا کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) ثناء اللہ خان، کے پی سی وی ای کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کاشف ارشاد، ڈائریکٹر ایڈمن وقار خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ڈی او ہتھ افیئرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزبھی موجود تھے۔ سیمینار میں علماء، اساتذہ، طلبہ اقلیتی برادری کے نمائندوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی مشیبر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف،کے پی سی وی ای کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی کمشنر، علمائے کرام، مسیحی برادری کے نمائندوں کی جانب سے سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی و امن کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین شہریوں اور سکول کے طلباء نے شرکت کی۔