26/08/2026
ایبٹ آباد: نملی میرا میں پانچ سالہ منت نور کے ساتھ ( ز _ی_ ا_ د _ت _ی، مقدمہ درج
ایبٹ آباد: نملی میرا کے علاقے میں واقع ایک نجی اسکول میں پانچ سالہ نرسری جماعت کی طا لبہ کے ساتھ م ب ینہ ( ز ) کی کوشش کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد بگنوتر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق منت نور اسکول سے گھر واپس پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسے پیشاب کی جگہ پر شدید درد محسوس ہو رہا ہے۔ والدہ نے جب ب چ ی کی حالت دیکھی تو اس کی شلوار پر خون کے نشانات موجود تھے۔
منت نور نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسکول کے اوقات میں ایک لڑکا اسے باتھ روم میں لے گیا تھا، جہاں اس کے ساتھ نامناسب حرکات کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ حبیب پبلک اسکول، نملی میرا، ایبٹ آباد میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد ب چ ی کے اہلِ خانہ نے پولیس سے رجوع کیا، جس پر بگنوتر پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ والدین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آیت نور کے افسوسناک واقعے کے بعد ایک اور کم سن ب چ ی سے متعلق سامنے آنے والے اس واقعے نے والدین کے تحفظات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
معصوم بچوں کا تحفظ صرف والدین نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایسے واقعات میں فوری تحقیقات، بچوں کا تحفظ اور قانون کے مطابق کارروائی انتہائی ضروری ہے۔