WAQAR AWAN HAV

WAQAR AWAN HAV videos
(1)

📌 جنوبی ایشیا میں ایک نیا سورج طلوع ہو چکا ہے ۔ صرف ایک رات میں جنوبی ایشیا میں چوہدراہٹ سسٹم بدل دیا گیا۔ 600 ارب کی مع...
15/05/2025

📌 جنوبی ایشیا میں ایک نیا سورج طلوع ہو چکا ہے ۔ صرف ایک رات میں جنوبی ایشیا میں چوہدراہٹ سسٹم بدل دیا گیا۔ 600 ارب کی معیشت کو صرف ایک ادارے نے ریورس گئیر لگا دیا۔🍁

مورخ لکھے گا کہ وہ بچے جن کو آئی ٹی ایکسپرٹ بتا بتا کر ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگے رہتے تھے جو گوگل کے سی ای او کی سیٹوں تک پہنچ گئے اپنے ملک کی سب سے حساس ٹیکنالوجی کو 5 منٹ بھی ڈیفینڈ نہ کر سکے۔❣️

مورخ لکھے گا پاکستان زمین اور آسمان میں تاریخ لکھ گیا 💚

الحمدللہ🩷

تھانہ سرائے۔صالح کی حدوس  موہڑہ کلانواں میں ڈمپر کی کیری کو ٹکر 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید ذخمی ۔ جاں بحق ہونے والوں ...
15/05/2025

تھانہ سرائے۔صالح کی حدوس موہڑہ کلانواں میں ڈمپر کی کیری کو ٹکر 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید ذخمی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ۔جس کا تعلق بھجوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔

سعودیہ نے 142 ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جو کہ امریکی سورسز کے مطابق تاریخ کی سب سے بڑی آرمز ڈ...
15/05/2025

سعودیہ نے 142 ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جو کہ امریکی سورسز کے مطابق تاریخ کی سب سے بڑی آرمز ڈیل ہے۔۔
محمد بن سلمان نے امریکی اکانومی میں مزید 600 ارب ڈالر انویسٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، جبکہ دوسری طرف قطر امریکی صدر کے لیے نیا محل نما طیارہ گفٹ کرنے والا ہے۔
اور عین اسی وقت ان کے پڑوس میں غزہ کے بچے بھوک و پیاس سے تڑپ تڑپ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔۔😭😭😭
شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔

کہتے ہیں جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے ۔ شاید یہ 4 دن کی جنگ بھی ضروری تھی ، ہمیں احساس دلانے کے لیے کہ یہ پاک سر زمین ...
14/05/2025

کہتے ہیں جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے ۔ شاید یہ 4 دن کی جنگ بھی ضروری تھی ، ہمیں احساس دلانے کے لیے کہ یہ پاک سر زمین کتنی اہم اور ضروری ہے ہمارے لیے ۔ ہم ذات ، رنگ ، نسل ، صوبے ،مذہب اور زبان کی تقسیم میں بھول چکے تھے کہ یہ وطن ہماری شناخت ہے۔ پھر جب 7-6 مئ کی درمیانہ رات دشمن نے بلا امتیاز ہم پر میزائل داغے تو ہم نے دیکھا کی دشمن کے لیے ہماری ایک ہی شناخت ہے کہ ہم "پاکستانی" ہیں ۔ یہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر تو صرف ہمارے لیے ہیں ، دشمن کے لیے یہ صرف پاکستان ہے جس کے کر کوچہ و بازار سے اسے ایک ہی جتنی نفرت ہے۔جب دھماکوں نے میرے شہر کو لرزا دیا اور کتنے ہی ہم وطن شہید ہو گئے ،اس وقت احساس ہوا کہ اپنی سر زمین کتنی ضروری ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہماری افواج کو ہمت و جرأت عطا کی اس ظالم اور مکار دشمن کو شکست دینے کی۔ یہ دیکھ کر دل بہت خوش ہوا کہ اس وقت پوری قوم ایک ساتھ کھڑی تھی ۔ کوئی پاکستانی نہیں چاہتا تھا کہ جنگ ہو لیکن جب جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہم نے متحد ہو کر جواب دیا۔ میں نے کسی بچے کے دل میں بھی دشمن کا خوف نہیں دیکھا ۔ الحمداللہ ۔ شاید یہی وقت ہے کہ آپسی اختلافات کو مٹا کر صرف اسلام اور پاکستان کے نام پر ایک ہو جائیں کیونکہ دشمن کل آج اور آنے والے کل میں ہمیشہ ہمیں توڑنے کی کوشش کرے گا اور جب اس کے میزائل ناکام ہو چکے تو دلوں میں اختلاف پیدا کرے گا جیسے اس نے 1971 میں کیا تھا اور پھر تاریخ نے وہ وقت بھی دیکھا کہ پاکستان کو 2 ٹکڑے کر کے بھی کفار کو سکون نہ ملا اور یہاں تک کہ بنگلہ دیش جو کہ خود اس کی عیاری سے وجود میں آیا تھا وہاں بھی مسلمانوں کو سکون سے نہ رہنے دیا۔ آج نہ صرف پورا پاکستان بلکہ ہمارے بنگالی بھائ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ابھی بھی اگر کسی کو پاکستان سے شکایت ہے تو ان مسلمانانِ کشمیر سے پوچھیں جن کے گھر ہندوستان کی بربریت کا ہر روز نشانہ بنتے ہیں اور وہ ہر روز آزادی کا خواب دیکھتے ہیں ۔
دیار ِ یار تیری جوشش ِ جنوں پر سلام
میرے وطن تیرے داماں ِ تار تار کی خیر
راہِ یقیں تیری افشانِ خاک و خوں پہ سلام
میرے چمن تیرے زخموں کے لالہ زار کی خیر

ڈنہ نورال محنت مزدوری کیلئے آۓ ہوۓ شخص جس کے پاس آئی ڈی کارڈ موجود نہیں اور موبائل کو بھی کوئی کوڈ لگا ہوا ہے موٹر سائیک...
13/05/2025

ڈنہ نورال محنت مزدوری کیلئے آۓ ہوۓ شخص جس کے پاس آئی ڈی کارڈ موجود نہیں اور موبائل کو بھی کوئی کوڈ لگا ہوا ہے موٹر سائیکل پر خطرناک آکسیڈنٹ ہو گیا ہے جس سے اس کا انتقال ہو گیا ہے
کوئی بھی ان کو جانتا ہے تو رابطہ کرے مہربانی فرما کر پوسٹ کو شئر کریں 🥲🥲
پولیس چوکی بودلہ میں رابطہ کریں۔

📌غزہ کو ’قحط کے سنگین خطرے‘ کا سامنا ہے، آئی پی سیعالمی سطح پر بھوک کے بحران پر نظر رکھنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ...
13/05/2025

📌غزہ کو ’قحط کے سنگین خطرے‘ کا سامنا ہے، آئی پی سی

عالمی سطح پر بھوک کے بحران پر نظر رکھنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکے جانے کی وجہ سے خطے میں ستمبر کے آخر تک قحط پیدا ہوسکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (آئی پی سی) نے اپنی رپورٹ میں اکتوبر کے بعد سے نمایاں طور پر بڑھنے والے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے پیشگوئی کی کہ غزہ میں 21 لاکھ افراد جو کہ اُن کی تقریباً پوری آبادی پر مشتمل ہے ستمبر کے آخر تک شدید غذائی قلت کا سامنا کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت غزہ میں 4 لاکھ 69 ہزار 500 افراد بھوک کے حوالے سے تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جن کی تعداد اکتوبر میں کیے جانے والے گزشتہ تجزیے میں ایک لاکھ 33 ہزار تھی۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اپریل 2025 سے مارچ 2026 کے درمیان شدید غذائی قلت کے تقریباً 71 ہزار کیسز، جن میں 14 ہزار 100 سنگین کیسز ہیں، سامنے آئیں گے جن میں 6 سے 59 ماہ تک کے بچے بھی شامل ہوں گے۔

Address

Abbottabad
Abbottabad
0999

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WAQAR AWAN HAV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share