وائس آف پبلک

وائس آف پبلک عوام کی آواز حکومت بالا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری
The Public Voice

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَسکندر خان کی بیوہ، حاجی سعید خان، صابر خان، شکیل خان اور سابق صدر پریس کلب ا...
11/06/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
سکندر خان کی بیوہ، حاجی سعید خان، صابر خان، شکیل خان اور سابق صدر پریس کلب ایبٹ آباد عامر شہزاد خان کی والدہ محلہ شیخ ڈھیری سپلائی میں وفات پا گئی ہیں۔
جنازہ رات 10 بجے سپلائی اسکول گراؤنڈ میں ہوگا۔

ہزارہ کی پولیس ہمارا فخر ہیں۔مہمانوں کا استقبال اور اکرام ہمارے خون میں شاملشکریہ مانسہرہ پولیس *مانسہرہ میں تبلیغی اجتم...
24/05/2025

ہزارہ کی پولیس ہمارا فخر ہیں۔
مہمانوں کا استقبال اور اکرام ہمارے خون میں شامل
شکریہ مانسہرہ پولیس

*مانسہرہ میں تبلیغی اجتماع شروع ھے*
تین روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئیے آنے والے کسی بھی مہمان کا چلان نہ کیا جائے (شاہنواز خان ایس پی ٹریفک مانسہرہ) ایس پی ٹریفک مانسہرہ نے تمام ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کر دی کہ مانسہرہ میں شروع ہونے والے تین روزہ اجتماع میں شرکت کے لئیے آنے والے کس بھی شخص اور گاڑی کا چلان نہ کیا جائے۔

#مانسہرہ #ٹریفک-پولیس

شہد قدرت کا عظیم تحفہ آپ بھی پڑھیے اور استعمال کیجیےخالص شہد کے حصول کے لیے   کمپنی کا شہد استعمال کریں #03105549492
21/05/2025

شہد قدرت کا عظیم تحفہ
آپ بھی پڑھیے اور استعمال کیجیے
خالص شہد کے حصول کے لیے کمپنی کا شہد استعمال کریں
#03105549492

19/05/2025
06/05/2025

السنہ حجامہ سینٹر بشام برانچ بشام ۔
حجامہ سنت بھی اور علاج بھی
ماہر ڈاکٹر کے زیر نگرانی آئیے اور آپ بھی حجامہ کروائیے ۔
رابطہ نمبر ۔03449672537
ڈاکٹر مولانا احمد زمان۔

مانسہرہ : انجمن قیام امن پاکستان کے مرکزی صدر  حافظ ملک جمشید کی مانسہرہ میں بزم مصنفین ہزارہ کے صدر سے ملاقاتانجمن قیام...
06/05/2025

مانسہرہ : انجمن قیام امن پاکستان کے مرکزی صدر حافظ ملک جمشید کی مانسہرہ میں بزم مصنفین ہزارہ کے صدر سے ملاقات
انجمن قیام امن پاکستان کے مرکزی صدر اور بزم مصنفین ہزارہ کے ضلعی جوائنٹ سیکٹری حافظ ملک جمشید کی مانسہرہ شہرمیں بزم مصنفین ہزارہ کے مرکزی صدر ملک عظیم ناشاد اعوان سے ملاقات ہوئی ۔ جہاں ہر ملک عظیم ناشاد اعوان نے حافظ ملک جمشید کو بھیل ادبی ایورڈ تقریب میں ان کے مطالعہ قرآن کے نوٹس پر ملنے والی سند اور گولڈ میڈل پیش کیا۔ اور پروفیسر بشیر سوز صاحب کا تازہ شعری مجموعہ بھی بطور تحفہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ بزم تنظیمی امور پر بات چیت ہوٸ اور آئندہ تنظیمی تقریب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی ۔

جس جس کا موبائل چوری ہوا ہے نواں شہر تھانے پہنچے پولیس نے کالا پل سے نملی میرا کے دانیال کو IMEI نمبر تبدیل کرنیوالے سات...
04/05/2025

جس جس کا موبائل چوری ہوا ہے نواں شہر تھانے پہنچے پولیس نے کالا پل سے نملی میرا کے دانیال کو IMEI نمبر تبدیل کرنیوالے ساتھی کینٹ پلازہ والے عبداللہ کو بھی گرفتار کر کے 33 قیمتی موبائل برآمد کر لیئے پیں۔۔۔

20/04/2025

ایبٹ آباد ( وائس آف پبلک ) ٹی ایم او، ٹی آر او ، تحصیل میئر سے گزارش ہے کہ وہ اس گیٹ کو درست کروائیں ۔
گیٹ کی اونچائی کے باعث کئی برزگ خواتین کا پاوّں اٹک جانے سے وہ روڈ پر منہ کے بل گر جاتے ہیں۔
چھوٹے سکول کے بچے اور بزرگ مردوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اس گیٹ کو درست کیا جائے تا کہ عوام کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

#وائس۔آف۔پبلک

ایبٹ آباد حکومت کی طرف سے  سٹور ملازم جنید قریشی کو نوکری سے فارغ کرنے پر جنید قریشی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلیا...
16/02/2025

ایبٹ آباد حکومت کی طرف سے سٹور ملازم جنید قریشی کو نوکری سے فارغ کرنے پر جنید قریشی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

ایبٹ آباد جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلٹی سٹور پر کام کرتا تھا
😭😭😭

15/02/2025

ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔
اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ کے لیے لاگو ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ آئی بی سی سی سے اسناد کی تصدیق بیرون ملک جانے والے طلبہ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ دستاویزات کی تصدیق کے عمل میں بہتر کارکردگی کے لیے آئی بی سی سی نے یہ قدم اٹھایا ہے اور بورڈز سے اسناد کی تصدیق کے مرحلے میں نمایاں تبدیلی کردی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اکثر یہ بھی شکایات آتی تھیں کہ امیدوار متعلقہ بورڈ سے تصدیق شدہ دستاویزات کا جو بند لفافہ لے کر آئی بی سی سی آتے تھے معلوم کرنے پر وہ دستاویزات جعلی ثابت ہوتی تھی اور تعلیمی بورڈز اس کی تصدیق نہیں کرتے تھے۔
روایتی طور پر طلبہ کو آئی بی سی سی سے اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لئے بورڈ کی طرف سے سیل سربمہر لفافوں میں دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہوتی تھی، لہٰذا جدیدیت کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے آئی بی سی سی نے اس عمل کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے سیل لفافوں کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ جن تعلیمی بورڈز کے پاس پہلے سے ہی اپنے ڈیجیٹل تصدیقی نظام موجود ہیں انہیں APIs کے ذریعے آئی بی سی سی اٹیسٹیشن پورٹل کے ساتھ منسلک کر دیا گیا جس سے تصدیق شدہ ڈیٹا براہ راست آئی بی سی سی پورٹل پر بھیج دیا جائے گا اور طالب علموں کو سیل بند لفافوں میں تصدیق شدہ دستاویزات لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایسے بورڈز جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نہیں رکھتے اور ان کے پاس ڈیٹا آن لائن موجود نہیں ہے ایسے بورڈز کے لیے آئی بی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک سہولت متعارف کرادی ہے جس سے بورڈ متعلقہ طالب علم کا ڈیٹا براہ راست آئی بی سی سی پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں جس سے تصدیق کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جاسکے گا۔
آئی بی سی سی نے اعلان کیا ہےکہ 16 فروری 2025 سے بورڈ سے مہر بند لفافے میں تصدیق قبول کرنا بند کردیں گے اس تاریخ کے بعد سے صرف APIs کے ذریعے یا ویب سائٹ پر دی جانے والی سہولت کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ڈیٹا کو ہی دستاویز کی تصدیق کے لیے مانا جائے گا۔
اس اقدام سے نہ صرف دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اسے تیز رفتار اور زیادہ موثر بھی بنایا جاسکے گا جبکہ طلباء کے اخراجات بھی کم ہوں گے اور انہیں سفر کی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔

13/02/2025

ایبٹ آباد
جھنگی سیداں و اہلیان علاقہ سے گزارش ہے جن حضرات کا قومی شناختی کارڈ نہیں بنا وہ چیئرمین ملک ولید رضا کی رہائش گاہ پر نادرا ٹیم موجود ہے اپنا شناختی کارڈ بنوا لیں ۔۔۔۔۔۔شکریہ

Address

Abbottabad

Telephone

+923105549492

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وائس آف پبلک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to وائس آف پبلک:

Share