VOL HD

VOL HD It's all about Pindi & Hazara region

اسلام آباد و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی
02/08/2025

اسلام آباد و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی

خبر غم     !جنرل سیکرٹری پریس کلب لورہ  سیلم اختر خان کے والد محترم سئنیر جرنلسٹ و چیف ایڈیٹر روزنامہ سپریم انوار عباسی ...
02/08/2025

خبر غم !
جنرل سیکرٹری پریس کلب لورہ سیلم اختر خان کے والد محترم سئنیر جرنلسٹ و چیف ایڈیٹر روزنامہ سپریم انوار عباسی کے ماموں جان، ماسٹر افراز کے بڑے بھائی رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ جنکی نماز جنازہ کل بروز اتوار دن 11 بجے مالمولہ کے مقام پر ادا کی جائے گی۔
مرحوم کافی عرصہ سے علیل سے تھے گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اور بیماری کی شدت کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔ آمین
fans
Press Club Abbottabad -Official
Press Club Havelian

01/08/2025

پٹن پیراں !! نوجوان بندوق صاف کرتے ہوئے گولی کا نشانہ بن گیا ،حالت تشویشناک!! پمز میں زیر علاج!! پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

31/07/2025

جوائنٹ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی کارنر میٹنگ کا مشاورتی اجلاس راولپنڈی میں ٹرسٹ کے چیئرمین محمد اخلاق اعوان صاحب)گڑھی لورہ) کی رہائش گاہ پر منعقد ھوا جس کی صدارت شکیل احمد مینگرال صاحب نے کی ۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا میٹنگ کے ایجنڈا میں جوائنٹ فیملی ٹرسٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے سے بیواؤں کو مننتھلی راشن کی مد میں رقم کی ادائیگی کے علاؤہ غریبوں اور مسکینوں کو مالی معاونت کی فراہمی اور یتیم اور غریب بچیوں کی شادیوں پر مالی معاونت کرنا بھی شامل تھا تاکہ ان مستحقین کا معیار زندگی بھی کچھ بہتر ہو سکے اور ان کو بھی کچھ بنیادی سہولتیں حاصل ھو جائیں اس کے علاوہ حاضرین میں جواہینٹ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے سے ضرورت مند لوگوں کو کاروبار کرنے کے لئے قرض حسنہ دینا بھی زیر بحث رہا ہے فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی مشاورتی کمیٹی کے شرکاء محمد محمود قریشی صاحب ، محمد اسماعیل قریشی صاحب ، آفتاب اعوان صاحب ۔ مظہر حسین مغل صاحب اور دیگر شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی تجاویز پیش کیں ۔ آخر میں دعا کرنے کے ساتھ ھی میٹنگ کا اختتام ھوا ۔ یاد رھے کہ جواہینٹ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کے زریعے سے اب تک بیواؤں یتیموں غریبوں اور بیماروں میں راشن اور کیش کی صورت میں 32 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ھے.

‎ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار رجب علی خان عباسی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان کے ہمراہ حویل...
30/07/2025

‎ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار رجب علی خان عباسی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناء اللہ خان کے ہمراہ حویلیاں کے لیے "گریوٹی بیسڈ سیف ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم" کے لیے پائپ لائن بچھانے کے جاری کام کا معائنہ کر رہے ہیں۔


یونیورسل سروس فنڈز کی آمد خوش آئند!!جاری تفصیلات کے مطابق۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوی...
30/07/2025

یونیورسل سروس فنڈز کی آمد خوش آئند!!
جاری تفصیلات کے مطابق۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان سے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) کے تحت موبائل ٹاورز کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

یہ منظوری ان علاقوں کے لیے خاص طور پر حاصل کی گئی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں یا پھر شدید مسائل کا سامنا ہے۔ اب ان شاء اللہ، ایبٹ آباد کے ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں موبائل ٹاورز نصب کیے جائیں گے جس سے انٹرنیٹ کی سہولیات عام عوام تک پہنچ سکیں گی۔ اس اقدام سے تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے ضلع ایبٹ آباد کے جن گاؤں کو شامل کیا گیا ہے اس میں گاؤں سموالہ بالا، گاؤں منڈریاں، گاؤں ستوڑہ ، گاؤں گھمبیر، لورہ ہزارہ، ماکول پائیں/دوماکی گلی، ماکول بالا نتھیاگلی، خانسپور، بیروٹ کلاں، بگلہ دروازہ شریف، کھن کلاں، پیخونکر ، گاؤں پائیاں، گاؤں مسینہ کلان، ککمنگ سیر گراں، گاؤں دارہ دلودلہ، جبری نذد بانڈی پہاڑ، گاؤں تھیسی حویلیاں، گاؤں نربیرن گلی، برتاڑہ گلی، گاؤں سبل ناڑائیں سربنہ، نملی میرہ ، گاؤں خان، گاوں ڈھوک دھمتور نذد ڈھوک الفت، گاوں خالوالہ، گاؤں نکگی ایبٹ آباد، گاؤں بٹنگی، گاؤں جنڈکہ، گاؤں کوٹھالہ شیروان، گاؤں پانڈو تھانہ، گاؤں شہیدآباد، گاؤں کھنڈا کھو، گاؤں کیگ ڑورہ، گاؤں کنگر بالا کوشامل کیا گیا ہے
ڈیجیٹل دنیا میں رابطے کی سہولیات اب بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں جب طلباء آن لائن تعلیم، کاروباری حضرات ای-کامرس، اور عام شہری سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں، انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے اور ایبٹ آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ان شاءاللہ یہ قدم عوام کی زندگیوں میں بہتری کا سبب بنےگا اور ایبٹ آباد ترقی کی نئی منازل طے کرےگا

29/07/2025

یا اللہ کرم فرمایئے!!
اسلام آباد میں مسلسل موسلادار
بارش ،گلی محلوں سڑکوں پہ طغیانی !! احتیاط کیجئے

گلیات کی بیٹی اقراء مرحومہ کے حصول انصاف کے لیئے جسٹس فار اقراء ایکشن کمیٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس کل 30 جولائی کو ایبٹ آ...
29/07/2025

گلیات کی بیٹی اقراء مرحومہ کے حصول انصاف کے لیئے جسٹس فار اقراء ایکشن کمیٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس کل 30 جولائی کو ایبٹ آباد پریس کلب میں ہوگا !! لیگل کمیٹی ایکشن کمیٹی کو اب تک کی پیش رفت سے متعلق آگاہی دے گی !! آپ بھی اپنی آواز گلیات کی بیٹی کی اوازوں میں شامل کیجیئے ۔۔۔۔وول

مسلم اکیڈمی لورہ کے طالبعلم کا اعزاز خلیل الرحمن عباسی کے صاحبزادے ایان عباسی نے 967 نمبروں کے ساتھ اےون گریڈ کا ٹائٹل ا...
29/07/2025

مسلم اکیڈمی لورہ کے طالبعلم کا اعزاز
خلیل الرحمن عباسی کے صاحبزادے ایان عباسی نے 967 نمبروں کے ساتھ اےون گریڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ،اس شاندار کامیابی پہ ہونہار طالبعلم، مسلم اکیڈمی کی انتظامیہ اور طالبعلم کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔۔۔۔۔وول

سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی دیگر حکام کے ہمراہ سرکل بکوٹ نادرا آفس کا افتتاح کل کرینگے ۔جاری تفصیلات کے مطابق 30 ج...
29/07/2025

سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی دیگر حکام کے ہمراہ سرکل بکوٹ نادرا آفس کا افتتاح کل کرینگے ۔جاری تفصیلات کے مطابق 30 جولائی 2025 بروز بدھ دن3 بجے نادرا رجسٹریشن آفس بکوٹ بمقام کوھالہ کا باقاعدہ افتتاح ھوگا اس موقع پر سابقہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی.سابق ایم پی اے سردار فرید احمد خان پی کے 42 اور ڈائریکٹر جنرل نادرا ڈائریکٹر نادرا ہزارہ ریجن فہیم عباسی اور انکی ٹیم مہمانوں کو بریفنگ دے گی اس موقع پر مقامی میزبان چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی ۔ شعیب عباسی آف مولیا کوآرڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام ۔چئیرمین عبدالجبار عباسی ایڈووکیٹ آف مجہوماں چئیرمین زراب عباسی بکوٹ ون کھن کلاں درویش آباد ودیگر معزز چئیرمین صاحبان ممبران بلدیات عمائدین علاقہ کی خصوصی شرکت ہوگی ۔۔۔۔
Murtaza Javed Abbasi Pml N Abbottabad

طلباء کا اعزاز !!ایبٹ آباد پولیس والے ہارون عباسی کے دونوں صاحبزادوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل...
29/07/2025

طلباء کا اعزاز !!
ایبٹ آباد پولیس والے ہارون عباسی کے دونوں صاحبزادوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے احسن ہارون عباسی بے گورنمنٹ گھمبیر ہائی سکول جبکہ حسین ہارون نے مسلم اکیڈمی لورہ سے نویں جماعت میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ دونوں ہونہار طلباء کو کامیابی کی مبارکباد ۔۔۔وول

Address

Tehsil Lora District Abbotabad
Abbottabad
22360

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOL HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOL HD:

Share