08/10/2025
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نظریاتی ارکان نے ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے باہمی اختلافات اور انتشار کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی سے ملاقات کرنے اور مرکزی قائدین سے رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔اس ضمن میں سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی کی قیادت میں نظریاتی ارکان کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کے براہ راست نوٹس میں لانے کے لئے مشاورت مکمل کی گئی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان ،نظریاتی گروپ کے سینئر رہنما سردار عبدالرشید ،ملک ربنواز،سابق سٹی صدر محمد خان سواتی ،ملک پرویز اعوان ،انورداد ستی ،ملک بشیر قریشی ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک ایوب اعوان ،سردار سعید ،حاجی ریاض،تیمور جان،حاجی شہناز قریشی،طارق خان،ملک حفیظ الرحمن ،سردار عمران ،سردار اعظم ،محمد نیاز اور دیگر شریک تھے۔مقررین نے ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی کو تباہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پارٹی کا گڑھ پارٹی کے لئے گڑھا بن گیا۔م
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نظریاتی ارکان نے ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے باہمی اختلافات اور انتشار کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی سے ملاقات کرنے اور مرکزی قائدین سے رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔اس ضمن میں سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی کی قیادت میں نظریاتی ارکان کا اجلا دیا کہ فوری طور اس انتشار کو ختم کرنے کے لئے مرکزی قیادت سے بات کی جائے۔سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی کا کہناتھا مسلم لیگ ن کے نمائندہ اجلاس میں یہ واضح کرتے ہیں غدار وہ ہے جس نے پارٹی کو تباہ کیا ۔اس اجلاس کی قرارداد کے مطابق دس رکنی کمیٹی وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے اور پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے تاکہ الیکشن سے قبل اس کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔تقریب میں حاجی خانزادہ خان ،ملک گلفام اور دیگر پارٹی کے وفات پانے والے افراد غزہ کے شہید ہونے والےمسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اور شرکاء کے لئے ایوب خان آفریدی نے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔