17/12/2024
غضوبہ کمپنی میں کام کرنے والےچائنیز لیبر کا اوورٹائیم کے خاتمے پہ مکمل ہڑتال!
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پہ کام کرنے والے لیبر نے تمام سائیٹ پر کام بند کردیا اور مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، چائنیز کے ساتھ کام کرنے والے لیبرز کی دیہاڑی اور اجرت پہلے سے صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ معیار سے کم ہے، جسے برابر کرنے کے بجائے مزید کم کرنا یا انکا اوور ٹائیم ختم کرنا لیبرز کے ساتھ مکمل زیادتی ہے، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، واپڈا کے درجن بھر کوارڈنیٹرز اور ڈائیریکٹرز جن کی زمہ داری ہی یہی ہے انکی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے، کہ وہ ایمپلائیر کو مجبور کرے کہ وہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے متعین شدہ ریٹ کے مطابق دیہاڑی دیں اور اوورٹائیم کا بھی حساب دیں مگر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو شائید غریب مزدور کی مدد سے زیادہ انسینٹیو عزیز ہیں جو انکو واپڈا کی طرف سے مل رہا ہے، میری تمام مزدوروں سے اپیل ہے کہ وہ ایک جان یک زبان ہوکہ اپنی آواز خود بنیں اور متحد رہیں، انشاللہ انکے حقوق انہیں مل کہ ہی رہیں گے، اور جب تک نہ ملے اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہنا ہے، ہم سب بکے ہوئے ہیں، کوئی کس کھاتے میں تو کوئی کس کھاتے میں سب کی کوئی نہ کوئی مجبوری اور لالچ ہے، مگر اگر آپ متحد رہے تو سب کو اپنی مجبوریاں ترک کرکہ آپ کو آپکے حقوق دینے پڑیں گے، میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ، معززین علاقہ، سوشل ایکٹیویسٹ، واپڈا کے زمہ داران سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مزدوروں کے جائیز مطالبات فلفور حل کرکہ کام کو دوبارہ بحال کریں، اگر مزدوروں کے جائیز مطالبات کے راہ میں کوئی بھی ادارہ رکاوٹ بنے تو وہی ادارہ اس ظلم کی زمہ دار ہے، جس طرح آپ کے چھولے اور آپ کے مطالبات آپ کو عزیز ہیں اسی طرح ان لیبرز کے مطالبات انکو عزیز ہیں، وہ حکومت سے کوئی انسینٹیو نہیں بلکہ اپنے کام کا عیوض مانگ رہے ہیں اور یہ عیوض انکے بنیادی حقوق میں شامل ہے انکا یہ حق انکو ہر صورت ملنا چاہئے۔