02/11/2025
ملک طہماس حفیظ اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی سردار مہتاب احمد خان ،علی خان جدون ،مشتاق غنی ودیگر کی شرکت
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی ومذہبی شخصیت ملک حفیظ الرحمن عرف ماما کے فرزند ملک طہماس حفیظ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے جن کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی ۔جس میں سابق وزیر اعلی وگورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون ،سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ایم پی اے مشتاق احمد غنی ،سابق ایم پی اے سردار شمعون یار خان ،چیئرمین ادارہ تدریس القرآن ملک ساجد اعوان ،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد ،پاکستان امن کونسل برائے انسانی حقوق ضلع کے چیئرمین سردار عبدالرشید ،چیف آرگنائزر امن کونسل انور داد ستی ،معروف مذہبی شخصیت حاجی چوہدری عبدالرشید ،سابق تحصیل کونسلر ملک نعیم اعوان صراف ،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ربنواز ،تیمور جان کے علاوہ علمائے کرام ،وکلا صحافیوں ،پولیس کے افسران شریک ہوئے جنہوں نے ملک طہماس حفیظ کو ذندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ۔