Young Doctor's Association- YDA KPK

Young Doctor's Association- YDA KPK About all Young Doctors Association (YDA)all MTIs Teaching Hospitals Khyber Pakhtunkhwa Pakistan.

07/08/2025

شرم کا مقام ہے ،ہمارے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، پی جی ایم۔ائ اور تمام ڈاکٹرز
کمیونٹی کے لئے۔ایک ڈاکٹر جسکو کینسر ہوجاتا ہے ،جس نے ساری عمر عوام کی خدمت کرنی ہوتی ہے ،لیکن ایک ناکام ریاست اور بے حس ریاست میں اسکا کوی پوچھنے والا نہیں ہوتا ،جس سسٹم کے لئے وہ دن رات ایک کرکے کام کرتا ہے، اس سسٹم میں اسکا کوی حصہ نہیں ہوتا ،

کل سے اس بہن کے لئے ہر کوئی مدد کی آواز بلند کررہا ہے ،لیکن کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ حکومت کیوں اسکا خرچا نہیں اٹھاتی ؟

ہر ادارے کے لوگوں کے لئے علاج ہے ،باہر کے ملکوں میں بھیجا جاتا ہے علاج کے
لئے ،لیکن ایک ڈاکٹر ہمیشہ سے خوار ہے ۔

13 سالہ دور حکومت اور انصاف پہ مبنی حکومت اگر احتجاج سے فرغ ہوجائے تو شاید عوام کی فلاخ کا سوچ لے ۔
لیکن وہ لوگ اپنی کرسیوں کے دوڑ میں ہے ،عوام۔جائے بھاڑ میں ہمارے ہیلتھ منسٹر تو ایک ٹک ٹاکر ہے ،وہ ڈاکٹرزکے مسئلے کا کیا کرینگے ،
#لیڈی ڈاکٹر عائشہ سہیل ٹرینی میڈیکل آفیسر سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات،زندگی بچانے کی عاجزانہ اپیل
ڈاکٹر عائشہ، ٹرینی میڈیسن، سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات، کو گریڈ 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
علاج میں کیمو تھراپی، امیونو تھراپی (پیمبرالیزومب)، سرجری اور ریڈیوتھراپی شامل ہے۔
امیونو تھراپی کی فی ڈوز لاگت 5 لاکھ روپے ہے، کل 17 ڈوز دی جائیں گی۔
کیمو تھراپی کی فی ڈوز لاگت 15-20 ہزار روپے ہے، کل 12 سیشنز درکار ہیں۔
سرجری، ریڈیوتھراپی اور فالو اپ کی بھی بھاری لاگت ہے۔
ضروری ٹیسٹ: BRCA1/2 ٹیسٹ (2.5 لاکھ) اور PET اسکین (1.5 لاکھ)۔
مکمل علاج کا تخمینہ 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
آپ کی مدد ڈاکٹر عائشہ کی زندگی بچا سکتی ہے۔
براہ کرم عطیہ دیں:

ایزی پیسہ/جاز کیش: 03098757426 (Ayesha/Aisha Sohail)
بینک: HBL، اکاؤنٹ ٹائٹل: AYESHA SOHAIL
اکاؤنٹ نمبر: 58477000015955
IBAN: PK63HABB0058477000015955
برانچ: سیدو شریف، سوات

اللہ آپ کو اس کار خیر کا بہترین اجر دے۔ آمین۔
Saidu Teaching Hospital Swat

Call for DonationsOur colleague, Dr. Ayesha Sohail, TMO Medicine at Saidu Teaching Hospital Swat , has been diagnosed wi...
07/08/2025

Call for Donations

Our colleague, Dr. Ayesha Sohail, TMO Medicine at Saidu Teaching Hospital Swat , has been diagnosed with highly aggressive Grade 3 Invasive Breast Carcinoma. Her treatment plan is extensive.
Despite serving in the healthcare sector, there is no government policy to financially support healthcare workers battling life-threatening diseases. Dr. Ayesha dedicated her life to saving others now she needs our support to save her own.

Bank Transfer:
Bank Name: HBL
Account Title:AYESHA SOHAIL
Account No.: 58477000015955
IBAN: PK63HABB0058477000015955
Branch: Saidu Sharif, Swat
Please contribute as much as you can. Every rupee counts

29/07/2025

ایک سادہ لوح پشتون بھائی نے جذبات میں آکر اس دوائی سے تصویر لے کر صحت کارڈ کے فضائل بیان کئے ہیں تو میرے بھائی جواب سن لیں۔
صحت اور تعلیم پاکستان کے ہر صوبے میں فری تھااور ہے۔کے پی میں بھی ایسا ہی تھا اور صحت کارڈ سےپہلے سارے ادویات اور آلات جراحی ہسپتال کے سرکاری سٹور میں موجود ہوتے تھے۔ اب فرق صرف اتنا ہے کہ کے پی میں مریض اور فری علاج کے درمیان صحت کارڈ (جس میں وزراء کی میڈیسن کمپنیاں شامل ہیں)لا کر مریض اور لواحقین کو گھنٹوں تک لائنوں میں لگا کر اور پھر بیڈ ملنے کے لئے گھنٹوں انتظار کروا کر زلیل کیا جاتا ہے۔ اخر میں بیڈ نہ ملنے کی صورت میں مریض پرائیویٹ ہسپتال جاکر علاج کرواتے ہیں ۔کیونکہ اپ کے صوبے میں صرف چھ(6) بڑے سرکاری ہسپتال ہیں
1
2
3
4
5
6
جہاں سارے کے پی کے عوام علاج کے لیے آتے ہیں باقی سارے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم نہیں ہے اور آپکی پی ٹی آئی نے 15 سال میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا ہے اور نہ ہی ان 6 ہسپتالوں کے علاوہ کوئی اور ہسپتالوں میں کوئی ڈیولپمنٹ کا کام کیا ہے اور الٹا برکزم لا کر پہلے سے بھی بدتر نظام نافذ کیا ہوا ہے۔لیکن مجال ہے کہ ہمارے سادہ لوح پشتون عوام دیر باجوڑ سوات شانگلہ بونیر کوہستان چترال ڈی آئی خان وزیرستان لکی مروت کرک اور بنوں سے پشاور ریفر ہوتے وقت اپنے علاقے کے کرپٹ ایم پی اے ایم این اے اور وزیر سے سوال کرے کہ ہمارے علاقے میں ہسپتال کیوں نہیں ہے اور اگر ہے تو علاج کی سہولت کیوں نہیں ؟ لیکن نہیں ہم تو زلالت کی عادی ہیں ہمیں صحت اور تعلیم سے کیا ہمیں تو بس 804 کا ہندسہ چاہیے اور کچھ بھی نہیں ۔
صحت کارڈ میں بہت سے آپریشنز کا ریٹ اتنا کم رکھا گیا ہے کہ اس میں آپریشن کا اپنا خرچہ بھی بہت مشکل سے پورا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صحت کارڈ والے آپریشنز میں مجبوراً ناقص الات اور دوائیاں استعمال کی جاتی ہے جو کہ کم ریٹ پر خریدی جاسکتی ہے۔ جن آپریشنز کا ریٹ کم رکھا گیا ہے وہ پرائیویٹ ائی بی پی کلینک یا پرائیویٹ ہسپتال میں صحت کارڈ پر میسر نہیں ہوتا ہے اور سرکاری ہسپتال میں مریضوں کوایک دو سال کا وقت دیا جاتا ہے۔ مریض مجبوراً پرائیویٹ ہسپتال جا کر آپریشن کرا لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر حکومت وقت سے ڈیمانڈ کر کر کے تھک گئے ہیں کہ مریضوں کا اصل مسئلہ تب حل ہوگا جب اپ انکو نئے ہسپتال اور زیادہ بیڈ اور سٹاف مہیا کرو گے۔
ہمارے صوبے کے عوام فری علاج کے لیے صحت کارڈ کے زلالت سے گزرتے ہیں جب کہ باقی پاکستانی عوام کو اس زلالت کے بغیر فری علاج ملتا ہے۔
اسکے علاوہ ہمارے صوبے میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کی فیسیں باقی صوبوں کے مقابلے میں تین سے پانچ گنا زیادہ ہے اور یونیورسٹیوں کو کہا جاتا ہے کہ اپ اپنے سٹاف کی تنخواہیں سٹوڈنٹس کے فیسوں سے ادا کیا کریں۔
اللہ ہمارے پشتون عوام کو شور کے بجائے شعور عطا فرمائے ۔آمین.

27/07/2025

Interview for the posts of MO (fixed pay) is scheduled from 28th of July 2025 ( Monday) at 0900 am at PGPI, Dawranpur, Peshawar. Those who got 50% and above marks in ETEA will he called for interview.

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی الیکٹیو سروسز بائیکاٹ کی کال رنگ لے آئی ۔موجودہ ہاؤس آفیسر و سابقہ ہاؤس آفیسر...
21/07/2025

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی الیکٹیو سروسز بائیکاٹ کی کال رنگ لے آئی ۔

موجودہ ہاؤس آفیسر و سابقہ ہاؤس آفیسر کے سیلری اور مفتی محمود میمورئیل ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ایکاموڈیشن الاؤنس کی کٹوتی کے مسلے کو ہسپتال انتظامیہ نے خوش اسلوبی سے حل کردیا گیاے۔
یاد رہے کے موجودہ ہاؤس آفیسر کی سیلری میں کٹوتی کیٹگری اے کے مطابق کی گئی جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل ہاؤس آفیسر کی بات حکام بالا تک پہنچانے میں مدد کی اور آخر میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی بھی انتباہ دی تھی۔ سابقہ ہاؤس آفیسر کی سیلری کی بل بن کر آج یا کل بنک کو ارسال کی جائے گی اور مفتی محمود ہسپتال کے ڈاکٹروں نرسوں و پیرامیڈیکل اسٹاف کے ایکاموڈیشن الاؤنس کی کٹوتی کا فیصلہ بھی آج ینگ ڈاکٹرز و اسٹاف کے میٹنگ کے
بعد ریورٹ کردیا گیا ہے۔
متحد رہیں
مضبوط رہیں
YDA DIKhan

12 سال کی محنت سے اسکول کے نمبر حاصل کرو، ایف ایس سی میں ٹاپ کرو، پھر لاکھوں کے ساتھ MDCAT کی دوڑ میں شامل ہو جاؤ۔ کامیا...
15/07/2025

12 سال کی محنت سے اسکول کے نمبر حاصل کرو، ایف ایس سی میں ٹاپ کرو، پھر لاکھوں کے ساتھ MDCAT کی دوڑ میں شامل ہو جاؤ۔ کامیاب ہو بھی جاؤ تو خوش مت ہو... ابھی تو صرف پہلا دروازہ کھلا ہے۔
پھر پانچ سال، جنہیں دنیا کی سب سے حسین عمر کہا جاتا ہے، تم ایم بی بی ایس کی کتابوں میں دفن کر دیتے ہو۔ نہ نیند پوری، نہ کھانا وقت پر۔ امتحان، وارڈ، وائوا، فیل ہونے کا خوف، کسی دن کا سکون نہیں۔
پھر ہاؤس جاب – دن رات کی تمیز ختم۔ نیند، ذاتی زندگی، صحت… سب قربان۔ عید، بقرعید، شب برات، سب ہسپتال میں گزارو۔
پھر پارٹ ون – ایک اور جنگ۔ پھر 4-5 سال کی طویل ٹریننگ، جہاں تمہاری زندگی دوسروں کے لیے وقف ہو جاتی ہے، اور بدلے میں ملتی ہے صرف “مزید محنت کرو” کی آواز۔
پھر وہ دن آتا ہے جب تم نوکری کے اہل ہو جاتے ہو… اور تمہیں اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تو وہ ملک ہے جہاں ڈاکٹر ہونا جرم ہے۔
لوگ تمہیں دیکھ کر کہتے ہیں: "ڈاکٹر تو قصائی ہوتے ہیں"، "کمیشن کھاتے ہیں"، "ہمیں مہنگی دوا لکھ دی"، "ہمیں لفٹ نہیں کرائی"...
نہ تمہارے 25 سال کی قربانی کو کوئی جانتا ہے، نہ تمہارے انفیکشن exposure، نہ تمہاری رات کی ڈیوٹی کے بعد کی آنکھوں کے سوجے حلقے۔
قصور؟
بس اتنا کہ تم نے ایک عزت دار، خدمت والا پیشہ چنا۔
اگر تم بھی کسی کرپٹ سیاستدان یا مکار تاجر کی راہ پر چلتے تو بینر تمہارے بھی لگتے، نعرے تمہارے بھی لگتے۔
یہاں علم کو عزت نہیں، جہالت کو داد ملتی ہے۔
یہ وہ ملک ہے جہاں قابل افراد کو مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر پردیس کی راہ لیں۔

یہ صدی واقعی اہل علم کے لیے تنہائی، خاموشی اور بےقدری کی صدی ہے۔
اور ایک دن یہ ملک اپنے ہی بہترین دماغوں کو کھو دے گا… ہمیشہ کے لیے۔💔💔

15/07/2025
پریس ریلیزکل بروز 1 جون 2025 کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن.مفتی محمود میموریئل ٹیچنگ ہسپتال اینڈ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈیر...
02/07/2025

پریس ریلیز
کل بروز 1 جون 2025 کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن.مفتی محمود میموریئل ٹیچنگ ہسپتال اینڈ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر نگرانی میں جونیئر ہاؤس آفیسرز کے وفد نے میڈیکل ڈائریکٹر (MD)سے ملاقات کی اور MD کے سامنے اپنا جائز مطالبہ پیش کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہارڈ ایریاز میں، ہاوس افیسرز کو پہلے کی طرح اپنا پورا وظیفہ (Stipend)دیا جائے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے MD آفس سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا جس میں ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں 10-15% کمی کردی گئی تھی۔

میڈیکل ڈائریکٹر کے ساتھ ہاوس افیسرز کے مسئلے پر تفصیل سے بحث ہوئی اور بلا آخر MD آفس کی طرف سے سیکرٹری بورڈ آف گورننس اور ہاؤس جاب کمیٹی کو اس مسئلے کے حل کیلئے ایک مراسلہ جاری کیا۔ اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈی آئی خان میڈیکل ڈائریکٹر کے اس سنجیدہ رویے کا خیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان
متحد رہے
مضبوط رہے
YDA KPK YDA DIKhan Medical Director MTI DI Khan YDA LRH YDA Hayatabad Medical Complex YDA Students Wing Kims,Kids,IHS YDA Bannu YDA Khyber Medical College YDA Punjab Official YDA GMC YDA KOHAT YDA MMC YDA KTH Ali Amin Khan Gandapur Ali Amin Khan Gandapur Hum Dera ہم ڈیرہ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Health Department, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Faisal Amin Khan Gandapur PTI Faisal Amin Khan Gandapur Asfandyar Khan Bhittani Maulana Fazl ur Rehman Faisal Karim Kundi GHA KPK Health Department KPK @

پیپلز میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال نوابشاہ کی ہاؤس آفیسر لیڈی ڈاکٹر پروین رند کو اس کے پروفیسر پیپلز ٹیچنگ ہسپتال اور پیپلز میڈیک...
29/06/2025

پیپلز میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال نوابشاہ کی ہاؤس آفیسر لیڈی ڈاکٹر پروین رند کو اس کے پروفیسر پیپلز ٹیچنگ ہسپتال اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف ھیلتھ سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، مزید 2 دیگر قتل ہونے والی لڑکیوں نمرتا اور نوشین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خودکشی نہیں کی، یونیورسٹی اور ہاسٹل کی اعلیٰ انتظامیہ نے انہیں قتل کیا ہے۔ جب انہوں نے اپنے غلیظ مطالبات پورے نہ کیے تو انہیں چھت کے پنکھے سے لٹکا دینا)
سندھ کی جامعات میں طالبات کو ہراساں کرنے، تشدد اور قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے!
Assaults

ڈاکٹر کے لئے سب سے مشکل گھڑی رات 12 بجے کے بعد Teaching Hospital میں بیٹھ کر ایسے مریض کو دوسرے ہسپتال Refer کرنا ہے جس ...
20/06/2025

ڈاکٹر کے لئے سب سے مشکل گھڑی رات 12 بجے کے بعد Teaching Hospital میں بیٹھ کر ایسے مریض کو دوسرے ہسپتال Refer کرنا ہے جس کو Admission کی ضرورت ہو لیکن ہسپتال میں bed مہیاء نہ ہو۔جب تک ہم Primary healthcare کو ضلع اور تحصیل کے سطح پر مضبوط اور Develop نہیں کریں گے تب تک عام بیماریوں کے لئے لوگ Tertiary care hospital کا رخ کریں گے اور Serious Patients جس کو Tertiary care hospital میں علاج کی ضرورت ہو ان کے لئے پھر Tertiary care میں bed مہیاء نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسی طرح متاثر ہونگے اور ان کے ساتھ ائے ہوئے رشتہ دار بھی ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہسپتال کی چکریں لگا کر زلیل وخوار ہوتے رہیں گے۔خدارا اپنے MNAs ، MPAs اور ناظمین سے گلی اور Transformer کی مرمت کی بجائے اپنے DHQs,RHCs اور THQs کو Develop کرنے کا Demand کریں۔شکریہ
ڈاکٹر مجاہد خان

18/06/2025

Address

Khyber Pukhton Khowa Pakistan
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Doctor's Association- YDA KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share