The Abbottabad News

The Abbottabad News The Abbottabad News. Update, local News. Contact 💬 DM. ( )...

حقیقت
10/08/2025

حقیقت

پوری ایبٹ اباد کی عوام، مرتضی جاوید عباسی کے نامناسب الفاظ کی مذمت کرتی ہے، جس پر انہوں نے ایبٹ اباد کی عوام کو، اور سیا...
10/08/2025

پوری ایبٹ اباد کی عوام، مرتضی جاوید عباسی کے نامناسب الفاظ کی مذمت کرتی ہے، جس پر انہوں نے ایبٹ اباد کی عوام کو، اور سیاسی کارکنوں کو نازیبہ الفاظ میں نشانہ بنایا، جب کہ مرتضی جاوید عباسی، تین دفعہ ممبر نیشنل اسمبلی، ڈپٹی سپیکر،اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
تین دفعہ بننے کے بعد اس بار ان کو شکست ہوئی، جس پر دل برداشتہ ہو کر انہوں نے نازیبہ الفاظ استعمال کیے۔
جب کہ انہوں نے اپنے علاقے میں نہ صحت، نہ تعلیم، نہ روزگار ، اور نہ ہی بنیادی سہولتیں اپنے حلقے کو دی۔
اج بھی خواتین صحت کے بڑے مسائل کے شکار ہیں، خاص طور پر دیہات، جہاں گاڑیوں میں بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے، جہاں عورتیں سر پر پانی لا کر گزارا کر رہی ہیں، جہاں پر، پانچ پانچ کلومیٹر چل کر، انٹرمیڈیٹ،اور میٹرک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے،بچے رل رہے ہیں، جہاں پر بے روزگاری، کھلے عام ہے، ایسے سیاست دان کو جو اپنے حلقے میں کچھ نہ کر سکا، نازیبہ الفاظ استعمال کرنا کس غیرت کا سوال ہے، واقعی حلقے نے اس شخص کے سوال اپنی سہولیات کے لیے نہیں کیا۔ تو اس نے ان کو اپنے گندی زبان سے جواب دے دیا۔

وائیس چینجر کے زر یعے ۔عروج نامی ۔۔لڑکی بن کر  لڑکے کو ملاقات کے لیے تین ساتھیوں کے ساتھ  لڑ کے ساتھ  جنسی زیادتی  کرنے ...
08/08/2025

وائیس چینجر کے زر یعے ۔عروج نامی ۔۔لڑکی بن کر لڑکے کو ملاقات کے لیے تین ساتھیوں کے ساتھ لڑ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار

ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ،خود کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلا کر جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے گروہ کادوسرا ملزم افتخار عرف عروج بھی گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے خود کو لڑکی ظاہر کرکے ایبٹ آباد کے رہائشی کو بلا کر جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے گروہ کا دوسرا ملزم افتخار عرف عروج ولدرشید گل سکنہ سکندرپور کو بھی گرفتار کرلیا۔جبکہ ملزم احسان اللہ ولد زر محمد سکنہ حال محلہ داؤد آباد سکندر پور گرفتار ہو کر بند جیل ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

ایبٹ آباد سلہڈ میں خاوند نے 22 سالہ بیوی کو گولی مار کر  ق-تل کر دیا۔مرحومہ لوئر گلیات پھلکوٹ کی رہائشی ہے جسکی شادی سلہ...
06/08/2025

ایبٹ آباد
سلہڈ میں خاوند نے 22 سالہ بیوی کو گولی مار کر ق-تل کر دیا۔مرحومہ لوئر گلیات پھلکوٹ کی رہائشی ہے جسکی شادی سلہڈ میں ہوئی پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

05/08/2025
05/08/2025

01/08/2025

افریقہ میں، ایبٹ اباد اور مانسہرہ کی یاد

ہری پور تھانہ سٹی کی حدود میں ہنی ٹریپ کا واقعہ ہری پور فیس بک سے لڑکی سے دوستی کرنے والے 21 سالہ نوجوان سے تین ملزمان ک...
01/08/2025

ہری پور تھانہ سٹی کی حدود میں ہنی ٹریپ کا واقعہ

ہری پور فیس بک سے لڑکی سے دوستی کرنے والے 21 سالہ نوجوان سے تین ملزمان کی اجتماعی زیادتی

ہری پور گن پوائنٹ پر 35 ہزار نقدی قیمتی موبائل اور لڑکی کے لئے لایا گیا قیمتی تحفہ بھی چھین لیا

ہری پور عروج نامی لڑکی نے نگری بالا کے رہائشی نوجوان منیب الرحمان کو ملاقات کے لیے ہری پور بلایا

ہری پور جب نوجوان تھانہ سٹی کی حدود سرکاری باغ کے قریب پہنچا لڑکی کے بجائے ملزمان کے ہتھے چڑھ گیا

ہری پور نوجوان کی رپورٹ پر سٹی پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 375 /355 Ppc درج کر لیا

ہری پور تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

اسلام آباد والے بدنام 😂
29/07/2025

اسلام آباد والے بدنام 😂

29/07/2025

نوعمر لڑکوں اور خصوصاً تمام لڑکیوں اور ان کے والدین کے لیے بہت ضروری پوسٹ۔۔۔
تحریر محمد اسلم آرائیں دنیاپور
1۔ اگر کوئی شخص چاہے وہ آپ کا ٹیچر ہو، سکول کا چپڑاسی، آفس بوائے چوکیدار یا ڈرائیور ہو، لیب اٹینڈنٹ یا کوئی بڑا سٹوڈنٹ ہو، آپ کو اکیلے میں بلا رہا ہے، اس کے پاس مت جائیں۔

2۔ مدرسے کا استاد، قاری صاحب یا امام صاحب آپ کو اپنے ذاتی رہائش گاہ پر یا کمرے میں بلاتے ہیں، تو مت جائیں، اور والدین کو یہ بات ضرور کہہ دیں۔

3۔ گاؤں یا شہر میں اگر کوئی دکاندار آپ کو دکان کے اندر آنے کو کہتا ہے، تو مت جائیں۔ (8 ، 10 سال سے بڑی بچیاں دکان پر جائیں ہی نہ)

4۔ اپنے گھر کے لوگوں کے سوا باہر کسی سے کھانے کی چیز مت لیں، اگر لینا بھی پڑے تو کھائیں مت، بلکہ جیب میں رکھ کر بعد میں پھینک دیں۔

5۔ اگر کوئی انجان آدمی آپ کو کہے کہ فلاں جگہ آپ کے والد، چاچا یا ماموں یا بھائی کھڑے ہیں، آپ کو بلا رہے ہیں، تو ان کو کہیں، میرے والد، بھائی یا ماموں خود یہاں آ جائیں۔

6۔ اگر استاد یا قاری آپ کو کہیں کہ کمرے سے فلاں چیز لاؤ ، اور آپ جاتے وقت محسوس کریں کہ وہ خود بھی میرے پیچھے آ رہا ہے، تو اس سے معذرت کر کے اندر جانے سے انکار کر دیں۔

7۔ جب بھی کوئی بڑا، استاد، قاری یا امام صاحب آپ کے انکار کے باوجود زبردستی کرنے کی کوشش کریں یا ہاتھ لگانے کی کوشش کریں تو فوراً اس طرف بھاگیں جہاں باقی طالب علم یا لوگ ہوں۔

8۔ اگر کوئی ٹیچر آپ کو کہیں، کہ میری بات نہیں مانو گے تو فیل کر دوں گا یا نمبر کم آئیں گے یا جہنم میں جاؤ گے، تو اس بات کی اطلاع اپنے والدین کو دیں۔

9۔ گھریلو ملازمین اور گھر میں تعمیر یا مرمت کا کام کروانے کے لیے بلائے گئے مستری، مزدور، الیکٹریشن، پلمبر یا پینٹر وغیرہ پر کڑی نظر رکھیں۔ بعض اوقات یہ افراد خواتین یا بچوں پر بری نظر رکھتے ہیں اور چوری چکاری کے بھی مرتکب ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی طرف سے غفلت یا اندھا اعتماد آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ صرف قابل اعتماد اور جانے پہچانے لوگوں کو ہی گھر میں داخل کریں۔

10۔ کوئی بھی پرایا شخص اگر آپ سے نرم اور میٹھے لہجے میں بات کرتے وقت آپ کے جسم کو بار بار ہاتھ لگانے کی کوشش کرے، تو وہاں سے جلدی نکلنے کی کوشش کریں، اور اس آدمی کے بارے میں ہمیشہ احتیاط سے رہیں۔ گھر میں بتائیں۔

11۔ اگر آپ کہیں کسی کی گرفت میں آ گئے ہیں اور وہاں سے نکل نہیں سکتے، یا اس بندے سے خود کو چھڑا نہیں سکتے، کوئی بچانے والا بھی نہ ہو، اور خدا نخواستہ وہ آپ سے کچھ غلط کرنے میں کامیاب ہو جائے، تو اس کو کبھی یہ کہنے کی غلطی نہ کریں، کہ میں اپنے والد کو بتاؤں گا، بتاؤں گی۔۔۔
اگر آپ نے ایسی بات کی تو وہ آپ کو زندہ نہیں چھوڑے گا، اگر اس نے آپ کو دھمکی دی کہ اگر گھر میں کچھ کہا تو مار دوں گا، تو اسے کہیں ٹھیک ہے۔۔۔ نہیں بتاؤں گا/گی، بعد میں گھر آ کر اپنے والدین کو پورا واقعہ بتا دیں، شرمانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے والدین یہ بات کسی کو نہیں بتائیں گے، بلکہ اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے اور ڈرنے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ اب آپ کے والد یا سرپرست یا بڑوں کو اس شخص کا پتہ چل گیا ہے، وہ اسے اچھی طرح پوچھ لیں گے۔

12۔ گھر سے باہر کہیں بھی اجنبی لوگوں سے بات کرتے وقت دو میٹر کا فاصلہ رکھیں، انہیں اپنے قریب نہ آنے دیں۔

براہِ کرم! اس پوسٹ کو اپنے انداز میں اپنے بچوں اور بالخصوص بیٹیوں تک پہنچا دیں۔ گھر میں جب بھی بچے ساتھ بیٹھے ہوں، باتوں باتوں میں دوستانہ انداز میں انہیں اس طرح کے لیکچرز دیا کریں، تاکہ انہیں ذہن نشین ہو جائے۔ یونیورسٹی جانے والی لڑکیوں کے والدین کو بھی انھیں یہ سب سمجھانا چاہیے۔
رب سوہنا ہم سب کی اور ہمارے بچوں کی حفاظت کرے۔

29/07/2025

ایبٹ آباد میں کل سے ایک ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی۔

۔

Address

HomeTown
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Abbottabad News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share