Mara Hazara

Mara Hazara Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mara Hazara, Media/News Company, gami adda abbottabad, Abbottabad.

===============================================================================================================================================================================================================================================================

18/09/2026

کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 15 افراد شہید، درجنوں افراد زخمی

17/09/2026
16/09/2026

ٹھنڈا میرا سی پیک پل کے قریب ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نایاب کارنامہ سنیں بھی اور دیکھیں بھی اس وڈیو میں

10/09/2026

تھانہ بگنوتر کی حدود عزیز آباد میں ڈمپر نے بچے کو کچل دیا۔ اہل علاقہ نے لاش روڈ ہر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا

سم والے جدید میٹر کی اہم خصوصیات — صارفین لازمی جان لیں!نئے نصب کیے جانے والے میٹر میں سم (SIM) لگی ہوتی ہے، جس کے ذریعے...
08/09/2026

سم والے جدید میٹر کی اہم خصوصیات — صارفین لازمی جان لیں!
نئے نصب کیے جانے والے میٹر میں سم (SIM) لگی ہوتی ہے، جس کے ذریعے میٹر کی ریڈنگ اور میٹر کی صورتحال کی معلومات متعلقہ کمپنی کو آن لائن موصول ہوتی رہتی ہیں۔

🔹 آن لائن ریڈنگ: میٹر کی ریڈنگ خودکار طور پر کمپنی تک پہنچتی ہے، اس لیے روایتی طریقے سے ریڈنگ لینے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔

🔹 چھیڑ چھاڑ کی اطلاع: اگر میٹر کے کور، تار یا دیگر حصوں کے ساتھ غیر مجاز چھیڑ چھاڑ کی جائے تو اس کی اطلاع سسٹم کے ذریعے کمپنی تک پہنچ سکتی ہے۔

🔹 بل کی بروقت ادائیگی: اگر صارف بروقت بجلی کا بل ادا نہ کرے تو کمپنی کی جانب سے بجلی کی سپلائی منقطع کی جا سکتی ہے۔ دوبارہ بحالی کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ اور مطلوبہ کارروائی ضروری ہوگی۔

🔹 میٹر کی حفاظت صارف کی ذمہ داری: میٹر کو ٹیڑھا ہونے، الٹا ہونے، پانی میں بھیگنے یا کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھیں، کیونکہ میٹر یا اس کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی آنے سے سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

⚠️ صارفین سے گزارش ہے کہ نئے میٹر کی حفاظت کریں، اس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کریں اور بجلی کا بل مقررہ تاریخ پر لازمی ادا کریں۔

واپڈا ہزیکو

05/09/2026

ناران بابو سرٹاپ پر موسم۔سرما کے شروع ہوتے پہلی برفباری سے موسم سرد ہو گیا

05/09/2026

ایبٹ آباد کے معروف سکول اینڈ کالج کے ٹیچر کا بجے کے اوپر تشدد بچہ پر تشدد والدین سرپا احتجاج متعلقہ قانونی اداروں سے انصاف کی اپیل

ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین عنایت اللہ وسیم نے کہا ہے کہ ایف اے ایف ایس سی کا رزلٹ 18 س...
02/09/2026

ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین عنایت اللہ وسیم نے کہا ہے کہ ایف اے ایف ایس سی کا رزلٹ 18 ستمبر تک متوقع ہے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کسی بھی اعتراض پر طلباء و طالبات کو اب ان کے پیپرز بھی دکھائے جائینگے طلباء وطالبات کو دوسرے طلباء طالبات کے پیپرز بھی دکھائے جا سکیں گے تین ای پیپرز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے امتحانی اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ کی فیسوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے بورڈوں میں پہلی 20 پوزیشنوں سے کم کرکے تین پوزیشنوں کا اعلان کیا جاتا ہے اسے بھی ختم کرکے گریڈنگ سسٹم لارہے ہیں پوزیشنوں اور رزلٹ کے اعلان اور اسکی تشہیر کرکے فائدہ اٹھانے والوں کا راستہ روکا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالجز ایبٹ آباد کے ایم ڈی ڈاکٹر منظر اعجاز اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عنایت اللہ وسیم سے ایبٹ آباد اور پاکستان کے نامور تعلیمی ادارے پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج کے ایم ڈی ڈاکٹر منظر اعجاز نے ملاقات کرکے ان کے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں امتحانی نظام کو مذید شفاف اور بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالجز معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ایبٹ آباد بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ادارے کے بانی برگیڈیئر اعجاز اکبر نے معیاری تعلیم کے لیے جو اصول بتائے آج بھی ادارہ ان ہی اصولوں پر کاربند ہے چیئرمین بورڈ عنایت اللہ وسیم نے کہا کہ جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ اور حق داروں کو انکا حق دینے کے لیے ایبٹ آباد بورڈ ایسے اقدامات اٹھائے گا جو عوام کو خود نظر آئیں گے

28/08/2026

ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے محفوظ اور منظم سفری سہولت کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق صاحب کی ہدایات پر لیڈی انفورسمنٹ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔آج سربن چوک میں لیڈی انفورسمنٹ اسکواڈ نے سوزوکی ڈرائیورز کو روک کر چیک کیا اور انہیں واضح ہدایات جاری کیں۔
خواتین کے لیے صرف PINK SUZUKI 💗
اور مرد حضرات کے لیے BLUE SUZUKI 💙
اسکواڈ نے نہ صرف ڈرائیورز کو گائیڈ کیا بلکہ سوزوکی میں سفر کرنے والی خواتین سے بھی بات کی اور انہیں بتایا کہ خواتین نے پنک سوزوکی میں ہی سفر کرنا ہے۔
ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ پنک سوزوکی پر پنک اور بلیو سوزوکی پر بلیو شناخت واضح طور پر نمایاں رکھیں۔
یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ، باعزت اور منظم سفری سہولت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ایبٹ آباد ٹریفک پولیس — آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری۔

Address

Gami Adda Abbottabad
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mara Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share