Sadiq News HD

Sadiq News HD Sadiq news is the voice of the people.

02/11/2022

الحمدللہ
پیج ریکور

25/10/2022

ہور کے شے لور اے تساں واں۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سینئر صحافی اور اینکر ...
25/10/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سینئر صحافی اور اینکر پرس ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا۔پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے سینئر صحافی کو باہر ملک جانے کا کہا تھا، کوئی کچھ بھی کہے مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مجھے انفارمیشن ملی تھی کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں کہ وہ سچ نہ بولے، میں نے ہی سینئر صحافی کو کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔انہوں نے کہا کہ صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا، اینکر پرسن کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں، میں نے اُسے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، وہ نہ مانا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، 75 سال کے سینیٹر پر تشدد سے دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑا، فیصلہ کیا ہے جب تک زندہ ہو ں میں ان ظالموں کا مقابلہ کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ انسانی معاشرے میں قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں، جب کوئی قوم انصاف کےلیے جدوجہد نہیں کرتی تو وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ گیا تو وہاں قانون کی بالا دستی دیکھی، پاکستان میں کبھی بھی قانون کی بالا دستی نہیں دیکھی، ہمیں وکلا برادری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ میں پہلے انصاف قائم کیا گیا پھر وہاں خوشحالی آئی، انصاف سے ہی خوشحالی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے، اُس میں قانون کی بالادستی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں قانون کی بالا دستی نہیں، قانون کی بالا دستی کا انڈیکس 7 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف کا قانون ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ نے کسی کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی۔ یا ان ڈاکوؤں کے ساتھ رہو یا راہ حق پر رہو۔

لڑکے لڑکی کو گھر میں ایک ساتھ دیکھ کر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا, افسوسناک واقعہ مانسہرہ اوگی کٹھاٸی میں غیرت کے نام پ...
25/10/2022

لڑکے لڑکی کو گھر میں ایک ساتھ دیکھ کر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا, افسوسناک واقعہ مانسہرہ اوگی کٹھاٸی میں غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔تاج محمد ولد احمد خان نے اپنی بہو مسماة لاریب بی بی زوجہ علی اصغر اور کامران ولد مسکین نامی نوجوان کو اپنے گھر میں ایک ساتھ دیکھ کر گولیاں مار کر قتل کر دیا,تھانہ اوگی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

24/10/2022

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کا خواہش مند ہوں،گلیات میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ نمائندے جھوٹے منصوبوں پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔والد مرحوم سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب نے گلیات کی گراں قدر خدمات سر انجام دی ہے۔ سردار ادریس کو ٹکٹ ملا یا بیرسٹر جاوید عباسی مدمقابل ہوئے تو پھر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ سنئے سابق ضلع ناظم ایبٹ آباد کرنل ریٹائرڈ سردار محمد شبیر کی کھری کھری باتیں۔۔۔

یہ بچہ بیکن ہاؤس سکول کے قریب کینٹ ایریا ایبٹ آباد سے ملا ہے۔ اپنا نام عبدالواحد اور والد کا نام شریف الدین سکنہ ضلع شان...
24/10/2022

یہ بچہ بیکن ہاؤس سکول کے قریب کینٹ ایریا ایبٹ آباد سے ملا ہے۔ اپنا نام عبدالواحد اور والد کا نام شریف الدین سکنہ ضلع شانگلہ بتا رہا ہے جو بھی اسے جانتا ہو تھانہ سٹی ایبٹ آباد سے رابطہ کریں۔

کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق ک...
24/10/2022

کینیا پولیس کی جانب سے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کو غلط فہمی کی بنیاد پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے نیروبی کے قریب سر میں گولی مار کر اس وقت قتل کیا جب ان کے ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر چیک پوائنٹ پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔اس حوالے سے کینییا کی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی اپنے ڈرائیور کے ساتھ مگادی سے نیروبی کی جانب سفر کر رہے تھے کہ جہاں پولیس راستے میں روڈ بلاک کر کے چیکنگ کر رہی تھی۔کینیا پولیس کے ایک آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں ارشد شریف کے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ غلط نشاندہی پر پاکستانی صحافی کا قتل ہوا اور اس حوالے سے مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ارشد شریف جیسی ہی ایک کار میں بچے کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر روڈ بلاک کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران پاکستانی صحافی کے ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا پیچھا کیا گیا اور پھر یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔کینیا پولیس ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ڈی پی سجاد خان کی ٹرانسفر کا سنتے ہی چوروں کے وارے نیارے ہو گئے۔گزشتہ رات کاغان کالونی سے دو گاڑیاں چوری کر لی گئی ہیں۔ا...
24/10/2022

ڈی پی سجاد خان کی ٹرانسفر کا سنتے ہی چوروں کے وارے نیارے ہو گئے۔گزشتہ رات کاغان کالونی سے دو گاڑیاں چوری کر لی گئی ہیں۔اسی طرح چند دنوں میں چار سے زائد گاڑیاں چوری ہوئی ہیں جنمیں تین گاڑیاں ایوب میڈیکل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی شامل ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف سٹی ایبٹ آباد کے لئے سردار شیر دل کو صدر اور حاجی شہزادگل  کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا ہے جس پر اپنے قا...
23/10/2022

تحریک انصاف سٹی ایبٹ آباد کے لئے سردار شیر دل کو صدر اور حاجی شہزادگل کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا ہے جس پر اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے اعتماد کو ٹھینس نہیں پہنچائیں گے اور پارٹی کے لیے بھرپور کوشش سر انجام دیں گے۔ منجانب کارکنان تحریک انصاف ایبٹ آباد

عمران نیازی کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے دوسروں کو بغیر کسی ثبوت کے چور چور کہنے والا عمران نیازی خو...
23/10/2022

عمران نیازی کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے دوسروں کو بغیر کسی ثبوت کے چور چور کہنے والا عمران نیازی خود بڑا چور نکلا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے پی کے کی انفارمیشن سیکرٹری فائزہ ملک ایڈوکیٹ نے کیا ہے اس فیصلے نے عمران نیازی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے توشہ خانہ کو لوٹنے والا اب کس منہ سے عوام کا سامنا کرے گا عمران نیازی خود کو بہت ایماندار سمجھتا تھا مگر اس فیصلے کے آنے سے ایمانداری کی قلی کھل گئی انھوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جو گڑا سیاسی مخالفین کے لیے کھودا اسی میں خود گر گئے الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوگیا عمران نیازی نے الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کی کوئی رسیدیں نہیں دیں الیکشن کمیشن ایک آئینی اور خود مختار ادارہ ہے اور انھوں نے آئین اور قانون کے تحت متفقہ تاریخی فیصلہ دیا انھوں نےکہا کہ انتشار پسندی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا اب ہمارا ملک خوشحالی کی منزلیں طے کرے گا انھوں نےکہا کہ پاکستان کے غیور عوام کو آج بھی میاں محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب قائد میاں محمد نواز شریف وطن واپس آکر ملک کو پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گئے

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiq News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadiq News HD:

Share