ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ہزارہ صوبہ کے امیر عبدالرزاق عباسی نے کہا ہے کہ محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے 26 اپریل کو تحریک حقوق ہزارہ کی مہم شروع کرینگے۔جس کی قیادت مرکزی امیر حافظ نعیم کرینگے۔الیکشن میں ملک کی تمام جماعتوں نے صوبہ ہزارہ کے قیام کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں جاکر اس کو بھول گئے ۔واحد جماعت اسلامی ہے جس نے ہزارہ کی سطح پر خودمختار حثیت دی ہے۔دوسری جماعتیں بھی ہمت کریں ۔ہزارہ کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ملک کی 80فیصد ضرورت کی بجلی پیدا کرتا ہےجس کا صوبہ 22سو ارب این ایف سی ایوارڈ کی صورت میں حاصل کرتا ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہزارہ کو کیا دیتے ہیں۔صحافیوں کے ساتھ جماعت اسلامی کا گہرا تعلق رہا ہے۔ہر موقع پر یہاں کے صحافیوں نے شہر کے امن کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ان کا ملک بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے جو ایبٹ آباد کے لئے بڑا اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہزارہ کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر ،سیکرٹری اطلاعات سید غیاث الدین شاہ ،خیبر پختون خوا مجلس شوری کے رکن سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم نے بھی خطاب کیا ۔ ہزارہ صوبہ کے امیر عبدالرزاق عباسی کا کہنا تھا ہزارہ میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے غیر منصفانہ استعمال سے محرومیاں دن بدن بڑھ رہی ہیں جماعت اسلامی ہزارہ کے عوام کے حقوق کے لئے لڑے گی۔غازی سے کوہستان تک کاروان چکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کوہردور میں نظر انداز کیا گیا ہے۔اس مسئلےکو قومی سطح پر اٹھانے کے لئے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن ایبٹ آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں صدر پریس کلب سردارنوید عالم کا کہناتھا سالانہ الیکشن جمہوریت کا عملی ثبوت ہیں۔پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے رواں سال صحافیوں کو میڈیا کالونی کا تحفہ دیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when Qalandarabad Media Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.