VoiceofZone

VoiceofZone VoiceofZone is Leading News Portal for Hazara(Khyber Pakhtoonkhawa), Pakistan.

A Team of Senior Journalists running VoiceOfZone
All News Published on this Page are Verified by Police, Law Enforcement Agencies & Multiple Private Sources. The Voiceofzone provide Latest News and Breaking news of Abbottabad , Mansehra, Haripur, Balakot, Kaghan, Naran, Kohistan, Ougi, Havelian,Battagram,Ghari habib ullah,Qalandarabad and Other all area of Hazara.

ایبٹ آباد: ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ہدایات کی روشنی میں  ایبٹ آباد کے مندرجہ ذیل علاقوں میں مقررہ ...
04/09/2024

ایبٹ آباد: ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ہدایات کی روشنی میں ایبٹ آباد کے مندرجہ ذیل علاقوں میں مقررہ اوقات کے دوران گیس پائپ لائن مرمتی کام کے باعث گیس سپلائی بند رہے گی، تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔
منجانب
ریجنل منیجر ایبٹ آباد زون
اینڈ فوکل پرسن سجاداحمد خان سواتی

02/09/2024

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ادارہ جاتی پرائیویٹ پریکٹس (IBPP)کا باقاعدہ آغاز

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو اپنے انسٹیٹیوشنل بیس پرائیویٹ پریکٹس (IBPP) کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، جو کہ خطے کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئی افتتاحی IBPP عمارت، جس کا افتتاح چند روز قبل بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر عابد جمیل نے کیا تھا، کمیونٹی کو عالمی معیار کی طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے ہسپتال کے عزم کا ثبوت ہے۔
انسٹیٹیوشنل بیس پرائیویٹ پریکٹس (IBPP) کی سہولت، جو کہ جدید ترین صحت کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، ایک ہی چھت کے نیچے تمام جدید سہولیات سے لیس ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی دیکھ بھال حاصل ہو۔ یہ سہولت ایک بہترین ماحول کا حامل ہے، جو مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک آرام دہ اور شفا بخش ماحول میں معاون ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں IBPP کی ایک اہم خصوصیت مناسب فیسوں پر طبی خدمات کی فراہمی ہے، جس سے معیاری صحت کی دیکھ بھال وسیع تر آبادی کے لیے قابل رسائی ہے۔ مریض بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکٹروں کی مہارت سے مستفید ہوں گے، جو علاج کی نگرانی کریں گے اور غیر معمولی دیکھ بھال کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر عابد جمیل نے اس نئی پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں انسٹیٹیوشنل پرائیویٹ پریکٹس کا افتتاح خطے میں صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بلند کرنے کی ہماری جاری کوششوں میں ایک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہمارے مریضوں کو ایک ایسی ترتیب میں بہترین ممکنہ نگہداشت فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں جو عالمی معیار کے ڈاکٹروں کی مہارت کے ساتھ جدید سہولیات کو یکجا کرتی ہے۔
انسٹیٹیوشنل بیس پرائیویٹ پریکٹس (IBPP) کے آغاز سے ایبٹ آباد میں صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے، جس سے عوام کو بڑے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت کے بغیر خصوصی علاج اور مشاورت تک رسائی حاصل ہوگی۔

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے حوالے سے ماہ اگست کی کارگردگی رپورٹ جاری۔ٹریفک قوانین کی خلاف ...
02/09/2024

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کے حوالے سے ماہ اگست کی کارگردگی رپورٹ جاری۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب سیکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں (کالے شیشوں، پریشر ہارن، بنا ہیلمنٹ و کمسن موٹر سائیکل سواروں، بنانمبر پلیٹ گاڑیوں وموٹرسائیکلوں) کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ ماہ اگست کے دوران دوران ناکہ بندی کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے
کالے شیشوں کے استعمال پر 134 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔
اسی طرح بنا نمبر پلیٹ یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے استعمال پر 231 گاڑیوں سے پلیٹیں اتار کر انہیں جرمانے کیے گئے۔
اسکے ساتھ ساتھ بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 345 موٹر سائیکلوں کو جرمانے کیے گئے ۔
کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 221 موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کیے گئے۔
بنا نمبر یا اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 98 موٹر سائیکل بند تھانہ جات کیے گئے۔
جا بجا منی اڈے اور پارکنگ بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں اس حوالے سے مختلف مقامات سے 145 گاڑیوں کو لاکر پولیس لائن گرائونڈ میں بند کیا گیا۔

30/08/2024

ایبٹ آباد: منڈیاں، کمپلیکس،جناح آباد، جب پل، پی ایم اے روڈ پی ایم اے بائی پاس میں شدید بارش کی وجہ سے سڑک بلاک
ٹریفک پولیس کے جوان تمام سہولیات بروکار لا کر ٹریفک کی روانی کی کوشش کر رہے ہیں۔

24/08/2024

یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے ایبٹ آباد زون کے ملازمین کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ کسی صورت قبول نہیں منافع میں چلنے والے ادارے کو راتوں رات بند کرنا ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے موجودہ حکومت ملازمین کا نہیں بلکہ 14 ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کرنے جا رہی ہے

حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں میٹرک سائنس پاس بچوں کے لیے ویٹرنری ڈاکٹر DVS, ایگریکلچر سائنس DAS اور پولٹری منیجمنٹ میں ...
23/08/2024

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں میٹرک سائنس پاس بچوں کے لیے ویٹرنری ڈاکٹر DVS, ایگریکلچر سائنس DAS اور پولٹری منیجمنٹ میں ڈپلومہ کے لیے ایڈمشن سٹارٹ ہو چکے ہیں۔
یہ ڈپلومہ اندرون ملک اور بیرون ملک نہایت مفید ہیں۔
ایڈمشن فارم اور رسید یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
www.aup.edu.pk

23/08/2024

ایبٹ آباد:باغدرہ میں فائرنگ سےچچابھتیجاجاں بحق،پولیس

ایبٹ آباد:چچابھتیجا مقدمےکی پیروی کیلئے عدالت آرہے تھے،پولیس

ایبٹ آباد:مقتول کاچند ماہ قبل اغواکیےجانےوالابیٹابازیاب کرایاتھا،پولیس

21/08/2024

ایبٹ آباد: انجمن آڑھتیاں کے صدر نعیم اللّٰہ خان بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

15/01/2024

ایبٹ آباد راجہ محمد ہارون ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر راجہ منیر جنرل سیکرٹری ،ثاقب خان ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر ع...
01/02/2023

ایبٹ آباد راجہ محمد ہارون ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر راجہ منیر جنرل سیکرٹری ،ثاقب خان ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عاطف قیوم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
ایبٹ آباد پریس کلب اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ24/ 2023کا اتفاق رائے سے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔جنرل باڈی کے سالانہ مشترکہ اجلاس میں اکثریت رائے سے دونوں کابینہ کا انتخاب کیا گیا ۔
پریس کلب کے لئے راجہ محمد ہارون صدر راجہ منیر خان جنرل سیکرٹری اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے لئے ثاقب خان صدر اور عاطف قیوم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
پریس کلب کی کابینہ میں راجہ محمد ہارون صدر ،راجہ منیر جنرل سیکرٹری ،سینئر نائب صدر سردار نوید احمد ،نائب صدر سردار راشد خان ،جائنٹ سیکرٹری ہارون تنولی ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی ،سیکرٹری مالیات آصف محمود شامل ہیں ۔
جب کہ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران میں صدر ثاقب خان ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم ،سینئر نائب صدر جمعہ خان ،نائب صدر طاہر محمود، جائنٹ سیکرٹری عاطف حسین ،اسسٹنٹ سیکرٹری جمیل احمد جمیل ،سیکرٹری مالیات سردار توقیر شامل ہیں۔
اس حوالہ سے جنرل باڈی کا اجلاس پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار شفیق صدر اے یو جے راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری ندیم جدون کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں سابق کابینہ کو تحلیل کرکے نئے سال 2023/24 کے لئے الیکشن کا اعلان کیا گیا ۔جس میں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس جنرل باڈی کے ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔اجلاس میں نئی کابینہ کے انتخاب کے لئے تین رکنی الیکشن کمیشن سیداعجاز حسین شاہ ،سردار نوید عالم ،محمد شاہد چوہدری پر تشکیل دیا گیا۔جنہوں نے اتفاق رائے سے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا ۔
نومنتخب صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،صدر اے یو جے ثاقب خان اور جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے اپنے خطاب میں ممبران کی جانب سے بھرپور اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی صلاحیتیوں کو ممبران کی فلاح وبہبود کے لئے یقینی بنائیں گے۔قبل ازیں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی سابق کابینہ کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔اور گزشتہ سال اخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔

میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کورونا وبا کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے متاثر ہیں۔ اعلامیہاس ...
23/12/2022

میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ

کورونا وبا کی وجہ سے
تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے متاثر ہیں۔ اعلامیہ

اس لئے سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں ۔ محکمہ تعلیم

سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو چھٹیاں دی جائیں گی ۔اعلامیہ

پہاڑی علاقوں میں بھی تعداد میں کمی کر کے یکم جنوری سے 15 فروری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری

23/12/2022

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VoiceofZone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VoiceofZone:

Share