
16/06/2025
حویلیاں ہزارہ ضلع ایبٹ آباد کی ایک تحصیل، ہری پور سے ایبٹ آباد جاتے 13 کلومیٹر پہلے ،پہاڑیوں میں گھرا ایک چھوٹابلکہ ننھاسا شہر،جو ایک چھوٹے دریا، ندی” دوڑ“ کے کنارے واقع ہے۔ایک ایسا مقام کہ جہاں آپ پہاڑی و میدانی خطے اور وادی کا بھی ایک ساتھ لطف اٹھا سکتے ہیں۔جی ہاں!ایک ایسا مقام جہاں موسم معتدل رہتا ہے اورجسے یہاں کے لوگوں کی طبیعت و مزاج کے بالکل متضاد بھی کہا جا سکتا ہے۔
آج بھی جب اس سرزمین پر قدم رکھتا ہوں تو دل دماغ کو جس سکو ن و راحت کا احساس ہوتا ہے وہ کبھی کہیں اور نہیں دیکھا۔ ٹھنڈ پڑ جاتی ہے سینے میں۔
یہ پاکستان کا سب سے پر امن علاقہ ہے
سب سے بڑھ کر یہاں کے لوگوں کی اپنے ملک سے پے پایاں و بے پنا ہ محبت کرتے ہیں۔