Hindko TV

Hindko TV Hindko TV provides latest News events, Documentaries, and informative stories in Urdu and Hindko and covered all events in Pakistan and Hazara

31/12/2025

ڈاکٹر وردہ قتل کیس جے آئ ٹی کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش ردہ مرکزی ملزمہ قرار شوہر وحید بھی ملوث پولیس بھی قصور وار قرار

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 مرلے سے کم گھروں پر دوسری اور تیسری منزل کی تعمیر کی اجا...
31/12/2025

ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 مرلے سے کم گھروں پر دوسری اور تیسری منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات وائس چیئرمین ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ فواد علی جدون نے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ کم جبکہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ فیصلے کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع 13 مرلے سے کم رہائشی مکانات کے مالکان دوسری یا تیسری منزل کی تعمیر کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ سے نقشہ منظور کرا سکتے ہیں۔
وائس چیئرمین کے مطابق جن گھروں پر پہلے سے اضافی منزلیں تعمیر شدہ ہیں، وہ بھی کمپوزیشن فیس ادا کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر سے نقشہ منظور کروا سکتے ہیں۔
فواد علی جدون نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

ایبٹ آباد کے علاقہ جھنگی میں گیس لیکج سے خوفناک دھماکہ گھر تباہ ہو گیا ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل گیس لیکج ک...
31/12/2025

ایبٹ آباد کے علاقہ جھنگی میں گیس لیکج سے خوفناک دھماکہ گھر تباہ ہو گیا ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل
گیس لیکج کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا دھماکہ سے گھر کا سامان بکھر گیا کھڑکیاں دروازے اکھڑ کر گلی میں جا گرے گھر کی دیواروں چھت میں دراڑیں پڑھ گئ دھماکہ کی آواز دور تک سنائ گئ دھماکہ کے بعد علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا دھماکہ کے نتیجے میں ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے ان کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے

31/12/2025
30/12/2025
30/12/2025

افغانیوں کے لئے صوبائی حکومت نے گاڑیوں کا بندوست کر دیا ہے۔ افغانی ہمارے بہن بھائی ہیں باعزت واپس جائیں اور ویزہ لگا کر آئیں۔افغانیوں کو مکان اور دوکانیں دینے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم

ایبٹ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 کے سیکورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا۔ ملزم پولیس کہ حراست...
30/12/2025

ایبٹ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 کے سیکورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا۔ ملزم پولیس کہ حراست میں
ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود ڈگری کالج نمبر ون کے گیٹ پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ تاج محمد کو نے ایک شخص نے چھڑیاں مار کرزخمی کردیا ہسپتال منتقل۔۔اور موقع پر موجود ملازمین نے ملزم کو پکڑ لیا اور تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

BISE Abbottabad ....Notification regarding Retotaling, UFM Appeal,  Grace Marks
30/12/2025

BISE Abbottabad ....Notification regarding Retotaling, UFM Appeal, Grace Marks

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hindko TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category