Abbottabad Online

Abbottabad Online پاکستان کو سوئیزر لینڈ ایبٹ آباد

03/08/2025

ہزارہ یونیورسٹی و دیگر اداروں کی طرح ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھی باہر سے بھرتیاں۔ جہدوجہد اور قربانی ہزارے وال دیں اور بھرتیاں باہر سے نامنظور۔ ہزارے وال قوم کی جدو جہد اور قربانیوں سے بننے والی ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھرتیوں پر ہزارے وال قوم کا حق تھا مگر مقامی نااہل قیادت کے باعث ملک بھر کی دیگر کمپنیوں سے افسران سمیت دیگر ملازمین کو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں منتقل کر کے اہلیانِ ہزارہ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ اب بھرتیاں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بجائے دیگر کمپنیوں میں ہوں گی

14/04/2025

مشتری ہوشیار باش
ایبٹ آباد میں واقع غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز

29/12/2024

ایبٹ آباد
لاوارث ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کوٹہ میں پیسکو نے کٹ لگا دیا۔ ہزارہ میں 140 میگاواٹ کی کمی کرکے بجلی بنانے والے ریجن کے عوام پر اس سرد موسم میں بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بانی چیئرمین جمیل اختر تنولی پھر متحرک ہو گئے۔رکن قومی اسمبلی کوہستان ملک ادریس کے ہمراہ منگل کے روز وزارت برائے پاور ڈویژن میں کوٹہ کے حصول پر مذاکرت ہوں گے۔ہزارہ کے لئے بجلی کا کوٹہ 740 میگاواٹ ہے جس میں 140 میگاواٹ کا کٹ لگا کر 6 سو میگاواٹ کر دیا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے ہزارہ کے عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ایک نومولود ہے جس کی سرپرستی نہ ہونے سے نت نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔نیپرا میں کیس چل رہا ہے اور اعلی سطح پر اس کے خلاف ایک محاذ بنایا گیا ہے۔ہزارہ سے منتخب ارکان اسمبلی اس اہم معاملے پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہزارہ کے عوام کے حقوق کا دفاع کریں اپنے عوام کو سستی بجلی کے حصول کی عملی معنوں میں کوشش کریں۔صوبائی اسمبلی کے 18 اور قومی اسمبلی کے 7 ارکان متحد ہو کر ہزارہ کے اجتماعی مفاد کو فوقیت دیں۔

08/11/2024

ایبٹ آباد
ایبٹ آباد میں لوکل اور بین الاضلاعی روٹ پر سرکاری کرایہ نامہ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غفلت سے ٹرانسپورٹرز نے سرکاری کرایہ نامہ کو جوتی کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔ ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد 20 روپے کی جگہ 40 روپے کی وصولی کی جا رہی ہے اور ایبٹ آباد سے کالا پل جھگیاں کے بھی چالیس روپے وصول کئے جا رہے ہیں ۔اسی طرح دیگر دیہی علاقوں میں بھی لوکل روٹ کا کرایہ دگنا وصول کیا جاتا ہے۔بین الاضلاعی روٹ ایبٹ آباد سے راولپنڈی اسلام آباد ،مانسہرہ ،ہری پور ،پشاور کا کرایہ بھی سرکاری کرایہ کے مطابق نہیں ہے۔ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے لوکل روٹ پر زیادہ اڈہ جات سے بائر کی سوزوکی گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں ۔انتظامیہ بااثر افراد کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے عوام کو عملی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔شہریوں نے نوتعینات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر ثناء اللہ خان سے سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

07/11/2024

وفاقی حکومت نے اسلام اباد جوڈیشل لاؤنس تین لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دیا ہائی کورٹ کے ججز کا ہاؤس 10 ہزار سے بڑھا کر تین لاکھ 50 ہزار کر دیا

04/11/2024

🔴‏قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ میں ججزکی تعدادبڑھانےکابل2024منظور

بل کےتحت ججز کی تعداد 17سےبڑھا کر 34 کی جائےگی

🔴قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2024بھی منظور کرلیا

🔴اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2024بھی قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججزکی تعداد 9سے بڑھا کر12کی جائے گی

🔴قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کا بل کثرت رائے منظور

🔴قومی اسمبلی میں پاکستان ایئرفورس ایکٹ1952میں ترمیم کابل بھی منظور

🔴قومی اسمبلی میں پاکستان نیوی ایکٹ1961میں ترمیم کابل بھی منظور

‏پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری ،محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم،اب شہری پاکستا...
31/10/2024

‏پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری ،محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم،اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے

30/10/2024

*خوردونوش کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ*

کھانے والے آئل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

گزشتہ چند دنوں میں گھی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک اضافہ، شہری مشکلات کا شکار

خطرہ سُونگھ کر بھاگنے والوں میں کُتا آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
29/10/2024

خطرہ سُونگھ کر بھاگنے والوں میں کُتا آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

27/10/2024

عمران خان وہی کر رہا ہے جو ہٹلر نے (ی ہ ودی وں) کے ساتھ کیا تھا رانا ثناء اللہ 😂😂

27/10/2024

طوفانی خبر...🔴

"نو مئی کو رینجرز نے عمران خان کو بغیر وارانٹ کے گرفتار کیا.."

اقوام متحدہ کی رپورٹ۔۔۔🔥

*🚨🪀نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں سنیارٹی کا مسئلہ حل کر دیا،**سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی،**ویب...
26/10/2024

*🚨🪀نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں سنیارٹی کا مسئلہ حل کر دیا،*
*سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی،*
*ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور دوسرے سینیئر جج جسٹس منیب اختر ہیں-*

Address

Abbottabad
22020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share