گزشتہ چند سالوں سے گورنمنٹ ہائی اسکول حسینیاں، مانسہرہ کے میٹرک کے نتائج مسلسل خراب آ رہے ہیں۔
2025 کے رزلٹ نے تو تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
اس زوال کی ایک بڑی وجہ اسکول سے سینئر اور تجربہ کار اساتذہ کی رخصتی ہے۔
جب سے سر سردار نصیر صاحب، رفیق صاحب اور میر ظفر صاحب جیسے مخلص، محنتی اور قابل اساتذہ اسکول سے رخصت ہوئے ہیں، تعلیمی معیار میں واضح تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔
جن اساتذہ نے طلباء کو صرف نصاب نہیں، بلکہ تربیت، اعتماد اور بلند سوچ دی — اُن کے جانے کے بعد اسکول کی کارکردگی پر منفی اثر پڑا ہے۔
فوری اقدامات کی ضرورت:
ہمارا مطالبہ ہے کہ:
1. متعلقہ تعلیمی حکام اسکول کی موجودہ حالت کا فوری نوٹس لیں۔
2. قابل، باصلاحیت اور دیانتدار اساتذہ کی تقرری کو یقینی بنایا جائے۔
3. موجودہ تدریسی عملے کی تربیت اور نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔
4. والدین اور کمیونٹی کو اسکول معاملات میں شامل کیا جائے تاکہ نگرانی اور شفافیت بڑھ سکے۔
📚 تعلیم صرف ڈگری نہیں — قوم سازی کا عمل ہے!
یہ کام وہی اساتذہ کر سکتے ہیں جو محض ملازمت نہیں، بلکہ مشن سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
اپنی آواز بلند کریں!
کمنٹ کریں، شیئر کریں، اور حکام بالا تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں!
| | | #مانسہرہ
منجانب اهلیان علاقہ
26/07/2025
قلندرآباد کے تعلیمی لحاظ سےمشہور گاؤں سمیسر سے تعلق رکھنے والے ہیڈ ماسٹر محمد اشرف(مرحوم) کے پوتے اور پوتی اور ماسٹر ابرار کے بیٹے اور بیٹی عبدالمغیث اور ماہین ابرار نے بالترتیب 1115 اور 1112 نمبر لے کر پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول منڈیاں ایبٹ آباد کی دونوں برانچز1 Boys and Girls میں 1 پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر لی
26/07/2025
25/07/2025
ہزارہ الیکڑک میں شامل ہونے کے بعد 30 30 ہزار بل دینے کا مزہ تو آیا ہو گا
24/07/2025
اعراف خان مغل کی شادی کے موقع پر مطیع ملک, ہاشم مغل اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو،
23/07/2025
قلندر آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد خان جدون۔جنرل سیکرٹری عمران لودھی،جوائنٹ سیکرٹری رضوان اعوان،پریس سیکرٹری سفیر خان جدون۔دلاور اعوان و دیگر کی حویلیاں پریس کلب کی نومنتخب کابینہ حویلیاں پریس کلب، حویلیاں یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کو مبارک باد دینے کے موقع پر
22/07/2025
شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی قیامت!
سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لاشیں برآمد، 4 زخمی ریسکیو، 15 سے زائد لاپتہ
بابوسر ٹاپ روڈ سے آگے دیا مر کی حدود میں "کلاؤڈ برسٹ"" کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغری کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے 22 افراد کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس سانحے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام، ان کے اکلوتے بیٹے اور دیگر افراد کی موت کی اطلاعات نے فضا کو مزید سوگوار بنا دیا۔ فہد اسلام، ڈاکٹر عفان کے بھائی تھے، جنہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا دیکھنے والے احباب نے آج گہرے غم میں ڈوبا ہوا پایا۔ یہ اندوہناک حادثہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے حلقہ احباب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ ہم ڈاکٹر عفان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور تمام اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
میر احمد کامران مگسی ۔۔کاپبابوسر ٹاپ روڈ سے آگے دیا مر کی حدود میں "کلاؤڈ برسٹ"" کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغری کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے 22 افراد کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس سانحے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام، ان کے اکلوتے بیٹے اور دیگر افراد کی موت کی اطلاعات نے فضا کو مزید سوگوار بنا دیا۔ فہد اسلام، ڈاکٹر عفان کے بھائی تھے، جنہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا دیکھنے والے احباب نے آج گہرے غم میں ڈوبا ہوا پایا۔ یہ اندوہناک حادثہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے حلقہ احباب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ ہم ڈاکٹر عفان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور تمام اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
20/07/2025
ملک عبدالمالک کے بھائی مظہر ملک کے چچا جان ملک محمّد زبیر رضا الہی سے وفات پا چکے ہیں جن کی نماز جنازہ کل دن 11 بجے المیرا بالا میں ادا کی جائے گی،
20/07/2025
ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی کارروائی، افغان شہریوں کو جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کروانے والا گروہ گرفتار
ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو جعلسازی سے شناختی کارڈ جاری کروانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
ثاقب ولد جاوید، ساکن اسلام آباد
نعیم ولد عبدالجلیل، ساکن کیہال
سمیع ولد احسان اللہ، ساکن افغانستان
عبدالجلیل ولد خلیل الرحمٰن
ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں دفعہ 419، 468، 471 تعزیراتِ پاکستان اور دفعہ 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
ایبٹ آباد پولیس جعلسازی، غیر قانونی رہائش اور قومی دستاویزات کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
18/07/2025
داتا بزدار والے اعظم مستری اور محمد نواز مستری کے بھائی اور رضوان کے والد محترم محمد آصف مستری رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جنکی نماز جنازہ آج رات دس بجے داتا بزدار میں ادا کی جائے گی
انالله واناالیه راجعون
Be the first to know and let us send you an email when Qalandarabad Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.