
18/04/2025
پھلہ گلی میں مسجدِ بلالؓ کی پہلی چھت الحمدللہ مکمل ہو چکی ہے۔ جن احباب نے اس میں حصہ ڈالا اللّٰه تعالیٰ انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ یہ صدقہِ جاریہ بڑے صدقات میں سے ہے، جو قیامت تک ان کے ثواب اور بخشش کا سبب بنے گا۔ یہ مسجد ایسے مقام پر واقع ہے جو بس اسٹاپ ہے، جہاں پھلہ گلی سے ملحقہ علاقوں کے عوام، پیدل راہ گیر مسافر سفر کے دوران ؛ گاڑی کے انتظار میں مختصر قیام کرتے ہیں ۔ جہاں مسافروں کو نماز کی ادائیگی، پینے کے لیے پانی اور رفعِ حاجت کے لیے سہولت بھی حاصل ہو گی۔ مُخَیِّر حضرات ، صاحبِ حیثیت افراد ضرور اپنی استطاعت کے مطابق اس کارِ خیر میں حصہ شامل کریں جزاک اللّٰه ۔
رابطہ: ارشد محمود کھوکھر 03347779058