
31/08/2025
کوہاٹ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس پی صدر صنوبر خان نے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا۔
ایس پی صدر نے زیر علاج زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود اہلکار کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایس پی صدر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے جوان قوم کے محافظ ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بلند اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔