25/10/2023
گھر میں بات ہو رہی تھی کہ فلسطین کے لیے ایک اسلامی فلاحی تنظیم کو کچھ رقم پہنچائی جائے۔ بچوں نے بھی پاکٹ منی سے حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور پھر سب سے چھوٹے بچے علی نے سوال کیا یہ پیسے فلسطین کیوں بھیج رہے ہیں؟
اسے بتایا کہ اس سے کھانے کی چیزیں اور ادویات وغیرہ بھجوائی جائیں گی۔
یہ تو بے وقوفی کی بات ہے بابا۔ وہ مسلمان بچوں کو بموں سے مار رہے ہیں اور آپ انہیں صرف آٹا دالیں بھجوا رہے ہیں۔ تاکہ کھائیں اور پھر مر جائیں۔ بھیجنا ہے تو کچھ اور بھجوائیں۔ تا کہ وہ بھی آگے سے لڑ سکیں۔
میں حیرت سے اس کا منہ دیکھتا رہا۔جو بات بچوں کی سمجھ میں آ رہی ہے وہ بات او آئی سی کی سمجھ میں نہیں آ رہی۔