SAWO News

SAWO News Pakistan news, Abbottabad news, Health news, Sports, Education, Press,

سیلکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت 5 تاریخ کو گاؤں میں آلوں کے بیج فراہم کیے گئے 🌱آئیں مل کر شجرکاری مہم کو کامیاب ب...
12/04/2026

سیلکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت 5 تاریخ کو گاؤں میں آلوں کے بیج فراہم کیے گئے 🌱
آئیں مل کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے علاقے کو سرسبز بنائیں 🌿


رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں Sialkot Awami Welfare Organization کی جانب سے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی ر...
14/03/2026

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں Sialkot Awami Welfare Organization کی جانب سے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی رمضان / عید پیکج تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر ہم نے باقاعدہ سروے اور تخمینہ لگانے کے بعد تقریباً 7000 روپے مالیت کا پیکج تیار کیا اور الحمدللہ 31 مستحق افراد اور خاندانوں میں یہ پیکجز بطور عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد ضرورت مند لوگوں کو رمضان کے بابرکت دنوں میں سہولت فراہم کرنا اور عید کی خوشیوں میں انہیں بھی شامل کرنا تھا۔
یہ فلاحی کام صرف ہماری ٹیم کی نہیں بلکہ ان تمام مخیر حضرات کی بدولت ممکن ہوا جنہوں نے دل کھول کر تعاون کیا اور اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا۔ ہم تمام معاونین اور رضاکاروں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی مدد سے یہ خدمت انجام پائی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام مخیر حضرات کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی اسی طرح انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔
📸 اس پوسٹ کے ساتھ اس تقریب کی چند جھلکیاں بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کا اہم اجلاس، رمضان پیکیج کے لیے مستحقین کی فہرست منظور سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیش...
26/02/2026

سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کا اہم اجلاس، رمضان پیکیج کے لیے مستحقین کی فہرست منظور
سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس چیئرمین جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی گل خطاب قریشی نے حاصل کی۔
اجلاس میں تنظیم کے ممبران اقبال ساغر، عبدالرشیدقریشی، جنگریزقریشی، طاہر زبیر، قیصر یونس، جنرل سیکرٹری رفیق قریشی اور ریاض طاہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران رمضان پیکیج کے حوالے سے مستحق خاندانوں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فہرست مکمل تحقیق، چھان بین اور شفاف طریقہ کار کے تحت تیار کی گئی ہے تاکہ امداد حقیقی حقداروں تک پہنچائی جا سکے۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے خدمتِ انسانیت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

23/02/2026

🌱 سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پھلدار پودوں کی تقسیم مکمل سرسبز مستقبل کی جانب ایک اہم قدم۔ آئیے مل کر سیالکوٹ کو گرین بنائیں۔ 🌿




20/02/2026

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور غم خواری کا مہینہ ہے۔
الحمدللہ، اس بابرکت مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ صرف راشن نہیں بلکہ محبت، احساس اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
آئیں! اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں اور ضرورت مندوں کی خوشیوں کا سبب بنیں۔
"جو دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے، اللہ اس کے لیے آسانیاں پیدا فرماتا ہے۔"












سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سےڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ایک باضابطہ تحریری درخواست جمع کروائی گئی ہے۔یہ درخوا...
30/01/2026

سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ایک باضابطہ تحریری درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
یہ درخواست درج ذیل درخواست گزاران کی جانب سے پیش کی گئی ہے:
عالم زیب جلالی، محمد جنگریز، محمد ایوب، محمد شیراز، محمد عارف، حافظ محمد طارق، ممتاز خان، محمد رفیق، رشید صاحب ،جمیل احمد، جمیل
درخواست کا مقصد علاقے میں چیتے / جنگلی شیر کی موجودگی کے باعث پیدا ہونے والے سنگین عوامی خدشات کی بروقت نشاندہی کرنا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے قبل فوری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکموں کی فوری توجہ اور عملی کارروائی نہایت ضروری ہے۔
تمام دوستوں، اہلِ علاقہ اور سماجی ذمے دار افراد سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، آواز بنیں اور عوامی مفاد کے اس اہم مسئلے میں ہمارا ساتھ دیں، تاکہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لے سکیں۔
آپ کا تعاون قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا سبب بن سکتا ہے۔

سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن

زرعی ترقی کی جانب عملی قدم سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ سایہمحترم ساجد صدیق صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت) کے دف...
24/01/2026

زرعی ترقی کی جانب عملی قدم
سیالکوٹ عوامی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ سایہ
محترم ساجد صدیق صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت) کے دفتر میں بہار 2026 کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زراعت کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
یہ کمیٹی کسانوں کے مسائل کے حل، جدید زرعی معلومات، بہتر بیج، کھاد، پانی کے مؤثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔
زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، اور یہ اقدام کسانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔






Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAWO News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share