07/08/2025
تحصیل لورہ/شجرکاری مہم کا آغاز۔ !
لورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز، عمران خان کے گرین وژن کی عملی تعبیر
پاکستان تحریک انصاف کے "گرین کے پی" وژن کے تحت لورہ میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کی افتتاحی تقریب ٹی ایم او آفس اور ایجوکیشن آفس میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں اور مقامی قیادت نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ عقیل عباسی کی زیر نگرانی اس مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او، محکمہ جنگلات، ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی مرحلے میں دفاتر کے احاطے اور اطراف میں درخت لگائے گئے۔
راجہ عقیل عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا "کلین اینڈ گرین پاکستان" وژن اب ایک عوامی تحریک بن چکا ہے، اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اس وژن کو نچلی سطح پر عملی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک محفوظ فطری سرمایہ بھی فراہم کرتی ہے۔
محکمہ جنگلات کے افسران نے مہم کی تکنیکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقامی درختوں کی اقسام کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ علاقائی ماحولیاتی نظام مستحکم ہو سکے۔
اختتام پر تمام شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اس مہم کو محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل کے طور پر جاری رکھیں گے، تاکہ علاقہ سرسبز و شاداب ہو اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہ سکے۔
fans