
03/10/2025
خیبر پختونخوا میں 41 فیصد بوتلوں میں فروخت ہونیوالا پانی (منرل واٹر) غیر معیاری اور مضر صحت قرار۔۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی تازہ ترین واٹر ٹیسٹنگ مہم کے بعد جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت فعال 143 واٹرانڈسٹریز روزانہ 4 لاکھ 19 ہزار لیٹر پانی تیار کر رہی ہیں، جن میں سے تقریباً ایک لاکھ 17 ہزار 543 لیٹر پانی غیر معیاری نکلا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے لیے گئے 56 واٹر سورس کے نمونوں میں بھی تشویشناک صورتحال سامنے آئی، جہاں 52 فیصد پانی انسانی صحت کیلئے غیرمحفوظ قرار پایا ، ان میں سے 29 نمونے غیر معیاری جبکہ صرف 27 کو تسلی بخش قراردیا گیا۔