Kohistan Times

Kohistan Times Kohistan times is the voice of Mountaineers. It is a digital , web and YouTube channel , the biggest news and media platform in the region.
(1)

کوہستان ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور اردو انگریزی زبانوں میں شائع ہونے والی اولین نیوز ویب سائیٹ ہے جس کے اس خطے میں سب سے زیادہ فالورز ہیں It’s web covers both urdu and English stories. Site visit www.kohistantimes.com

شکیل اختر۔۔۔زندگی میں پہلی بار  کوئی پوسٹ پڑھنے اور شئیر کرنے کی آپ تمام حضرات سے درخواست ہے۔کوہستان کی ایک گونگی ماں 17...
20/09/2025

شکیل اختر۔۔۔

زندگی میں پہلی بار کوئی پوسٹ پڑھنے اور شئیر کرنے کی آپ تمام حضرات سے درخواست ہے۔

کوہستان کی ایک گونگی ماں 17 سالوں سے اپنے لخت جگر کی راہ تک رہی ہے۔۔

ہماری ایک پھوپھی ہیں،قوت گویائی سے مکمل محروم ہیں، تقدیر انہیں گلگت سے کھینچ کر کوہستان لے ائی اور اپنے شوہر کی خواہش کے مطابق انہوں نے اپنی ساری زندگی وہاں گزار دی،حالانکہ دادا جان نے یہاں گلگت میں انہیں اچھی خاصی جائیداد عطا کی تھی مگر سب کچھ چھوڑ کر وہ کوہستان کے علاقے "سو کوٹ" میں جابسے،ان کے دو بیٹے تھے،بڑا بیٹا محنت مزدوری کر کے گھر کے اخراجات پورے کرتا ہے جب کہ چهوٹے بیٹے کو انہوں دینی تعلیم کے لئے وقف کر رکھا تھا،چهوٹا بیٹا محمد امین ایک ٹانگ سے معذور تھا اور لنگڑا کر چلتا تھا،قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد انہیں مزید تعلیم کے لئے ہری پور بھیج دیا گیا،وہاں کچھ عرصہ زیرِ تعلیم رہنے کے بعد گھر والوں کی مرضی کے خلاف وہ کراچی پہنچے اور یہاں سے ایک ایسی کہانی نے جنم لیا جو اس کے گھر والوں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہے۔

2008ءمیں جب وہ کراچی آئے تو اس وقت میں بھی کراچی کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا،اس نے میرا نمبر ڈھونڈ کر مجھ سے رابطہ کیا اور ملاقات کے لیے میرے پاس تشریف لائے،بات چیت سے معلوم ہوا کہ اس نے پڑھائی کو خیرباد کہہ کر لی مارکیٹ کے قریب کسی اقراء اسکول میں تدریس شروع کی ہے،میں نے انہیں سمجھا یا کہ دوبارہ داخلہ لے کر پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھیں،انہوں نے رمضان کے بعد دوبارہ پڑھائی شروع کرنے کا وعدہ کیا اور چلا گیا،مجھے کیا معلوم تھا کہ ممکنہ طور پر یہ زندگی کی آخری ملاقات ثابت ہوگی...

اس ملاقات کے چند ہفتے بعد ایک رات تقریبا 10 بجے قریب اچانک میرے موبائل پر پی ٹی سی ایل کا ایک نمبر جگمگانے لگا،کال رسیو کرکے موبائل کان سے لگا یا تو ایک ڈری سہمی اور شناسا آواز میری سماعتوں سے ٹکرائی،بات کرنے والے کے انداز سے یوں محسوس ہورہا تھا جیسے کوئی ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے،وہ محمد امین تھا،میں نے ہوچها کیا مسئلہ ہے تو اس کے آخری الفاظ یہ تھے:

"مجھے بچاؤ میرے پیچھے کچھ لوگ لگے ہیں اور میں اس وقت کلفٹن میں ہوں"

اور کال کٹ گئی...

تهوڑی دیر میں سکتے میں رہا اور یہ بات میرے لئے ناقابل یقین اور باعث حیرت تھی کہ ایک بے ضرر اور معذور شخص کے ساتھ کسی کی کیا دشمنی ہوسکتی ہے،بہر حال رات کافی بیت چکی تھی،اس وقت میں کچھ کر بھی نہیں سکتا تھا،اگلے دن ان سے رابطے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو میں نے فون پر اس کے بھائی کو اطلاع دی اور اپنی بساط کے مطابق اسے ڈھونڈتا رہا،پھر اس کا بھائی بھی کراچی آیا،ہم نے مل کر ہر جگہ ڈهونڈا مگر وہ نہیں ملا...

اس کی جدائی کے غم میں اس کا باپ چل بسا ہے اور حقیقت حال سے بے خبر اس کی گونگی ماں آج17 سال بعد بھی اس انتظار میں ہے اور اشاروں میں لوگوں کو بتاتی ہے میرا بیٹا عالم بن کر اور سر پر پگڑی پہن کر آنے والا ہے... کیوں کہ اسے یہی بتایا گیا ہے...

اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کا معذور بیٹا زندہ بھی ہے یا کسی غلط فہمی میں مارا گیا ہے۔۔

تمام حضرات سے ایک بار پھر گزارش ہے کہ یہ پوسٹ شئیر کریں، شاید آپ کے شئیر کرنے سے ہمارے اس بے ضرر کزن کا کوئی سراغ مل جائے اور ہم 17 سالہ اذیت سے نکل آئیں اور زندگی اور موت کی سرحد پر کھڑی ایک گونگی ماں مرنے سے پہلے اپنے جگر گوشے ایک بار نظر بھر کر دیکھ سکے۔۔۔

نوٹ: یہ تصویر غالبا سن 2002 یا تین کی ہے، اس کے بعد کی ان کی کوئی تصویر نہیں مل سکی۔۔

کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابطہ نمبر
03554276574

معروف عالم دین و داعی توحید شیخ مولانا غلام النصیر صاحب المعروف بابا چلاسی انتقال فرما گئے ہیں ان کا نماز جنازہ آج بہ مو...
20/09/2025

معروف عالم دین و داعی توحید شیخ مولانا غلام النصیر صاحب المعروف بابا چلاسی انتقال فرما گئے ہیں ان کا نماز جنازہ آج بہ مورخہ 20 ستمبر /28 ربیع الاوّل سہ پہر 4 بجے کامرس کالج گراؤنڈ حبیب اللّٰہ کالونی ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔

19/09/2025

داسو ڈیم میں کام کرنے والے عارضی ملازمین عرصہ دراز سے مستقلی کے مُنتظر ، واپڈا حکام سے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ

19/09/2025

مانسہرہ ، مولانا ملک میر ہزار الخدمت دفتر میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے بعد ازاں کوہستان ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ کوہستانی جہاں کہیں بھی آباد ہو اُن کے ہر مشکل میں صف اول کا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے پاک سعودیہ معاہدے پہ خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ صوبہ ہزارہ بنانے کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے البتہ اکیلا ہزارہ نام قابل قبول نہ ہوگا۔ صوبے کے نام کے ساتھ کوہستان ہزارہ لگانا لازمی ہوگا۔

دیامر و کوہستان گرینڈ امن جرگے نے ایم این ملک محمد ادریس اور مولانا سرور شاہ کی قیادت میں آج کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد میں  م...
18/09/2025

دیامر و کوہستان گرینڈ امن جرگے نے ایم این ملک محمد ادریس اور مولانا سرور شاہ کی قیادت میں آج کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد میں میں اقوام ہربن اور واپڈا کے درمیان مذاکراتی سیشن میں شرکت کی۔ جس میں بیشتر معاملات پہ پیش رفت ہوئی اور باقی ماندہ مطالبات منوانے کیلئے آٹھ رُکنی کمیٹی تشکیل دی جو جلد چیئرمین واپڈا سے ملاقات کریگی۔
امن جرگے کی طرف سے مولانا سید سرور شاہ صوبائی وزیر معدنیات گلگت بلتستان ، سید گل بادشاہ ، حاجی گلاب خان ، حاجی فضل الرحمن اور ضیاالحق خانخیلی نے شرکت۔ گرینڈ جرگے نے واضح کیا کہ پایہ دار امن اور ڈیم کی تکمیل کیلئے اقوام ہربن اور تھور کلیدی سٹیک ہولڈرز ہیں اور اُن کے جائیز مطالبات ہر فورم پہ اُٹھائیں گے۔
ترجمان

18/09/2025

بریکنگ نیوز ۔۔۔
ڈی ایچ کیو داسو بحالی تحریک
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی کامیاب
ہڑتالی ملازمین کے مطالبات بھی تسلیم آج سے ہسپتال مکمل آپریشنل ہوگا۔

18/09/2025

ڈی ایچ کیو بحالی تحریک !
ندا پاکستان MoU کے مطابق ڈی ایچ کیو چلانے کا پابند سٹامپ پیپر پر دستخط ہوگئے ، یوتھ اور عمائدین معاہدے کی نگرانی کریگی۔
ذرائع

اطلاع عام اپر کوہستان کے جملہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ DHQ کو MOU کے مطابق مکمل فعال کرنے یا اس کا انتظام این جی او س...
17/09/2025

اطلاع عام
اپر کوہستان کے جملہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ DHQ کو MOU کے مطابق مکمل فعال کرنے یا اس کا انتظام این جی او سے واپس حکومت کے حوالے کرنے کے لیے اپر کوہستان کے علماء کرام معزیزین اور یوتھ نے مورخہ 11:09:2025 کو گرینڈ جرگہ کر کے کل تک یعنی 18:09:2025 کی ڈیڈ لائن دی تھی
اس سلسلے میں ابھی تک ندا پاکستان اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں آیا ہے
اپر کوہستان کے جملہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کل بروز جمعرات صبح 10 بجے عبداللہ پلازہ میں جمع ہو اہم فیصلے کے بعد باقاعدہ ایک تحریک کا آغاز ہوگا

منجانب : انجمن جوانان اپر کوہستان

17/09/2025

کمانڈر ٹاسک فورس کی میٹنگ منیجمنٹ سے ہوئی ملازمین سے نہیں۔ ملازمین اپنے موقف پہ قائم ہیں۔
ڈی ایچ کیو داسو ملازمین

17/09/2025

تصحیح !
ڈی ایچ کیو داسو ملازمین ہڑتال
کمانڈر ٹاسک فورس کی ۳۰ ستمبر تک تنخواہیں ریلیز کروانے کی منیجمنٹ کو یقین دیہانی ،۔ ذرائع
یوتھ نے ایم او یو کے مطابق ہسپتال چلانے یا انتظام حکومت کو واپس کرنے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے

17/09/2025

ڈی ایچ کیو داسو کی بحالی تحریک
اٹھارہ ستمبر کی ڈیڈلائن
یوتھ کی تحریک اپنے نکتہ عروج پر
ذمہ دار کون ؟

16/09/2025

ڈی ایچ کیو داسو کی بحالی !
ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی ،
نوجوانوں کی تحریک اور آئیندہ کا لائحہ عمل
کوہستان ٹائمز کے پروگرام چلتے چلتے شمس کے ساتھ میں یوتھ ، علمااور معززین کا اظہار خیال

Address

Jinah Abad II Abbottabad
Abbottabad
22020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohistan Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohistan Times:

Share